دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عوام کا معاشی استحصال کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے.

کمشنرساجد ظفر ڈال نے آٹا سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈویژن کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں کمشنرساجد ظفر ڈال سے سائلین اور شہریوں نے ملاقات کی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے کہا کہ آٹا،روٹی،انڈے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی سے کسی کا استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر کام کریں۔ڈی جی خان ڈویژن میں آٹا اور روٹی کے نرخ کنٹرول کئے جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ٹائیگر فورس کی صلاحتیوں کو استعمال میں لایا جائے۔

ٹائیگر فورس مارکیٹوں کا معائنہ کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ دے۔کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

سرکاری نرخ پر آٹا،روٹی اور دیگر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ضرورت پڑنے پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ازسر نو متعین کیاجائیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تاجر برادری،مارکیٹ کمیٹی،

صارفین اور دیگر تنظیموں کو ساتھ لیکر جلد موثر آپریشن کیا جائیگا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔

گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔جرمانوں کی بجائے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے رجسٹری برانچ اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر بھٹہ کالونی ڈیرہ غازی خان میں سیوریج مسائل پر افسران کو لیکر موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے بھٹہ کالونی کے مکینوں سے ملاقات کی، سیوریج اور دیگر مسائل کا موقع پر جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے پیدل چل کربھٹہ کالونی کی ہر گلی کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھٹہ کالونی کے مسائل کا ادراک ہے،

جلد حل کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ڈی سی طاہر فاروق نے بھٹہ کالونی کی رابطہ سڑک، جناح فیملی پارک اور بلاک ڈی کا بھی دورہ کیا۔

ڈی سی طاہر فاروق نے رجسٹری برانچ کا بھی اچانک دورہ کیا رجسٹری برانچ میں موجود سائلین سے مسائل دریافت کئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ رجسٹری برانچ ڈی جی خان میں ون ونڈو آپریشن شروع کردیا ہے

جہاں ایک ہی چھت کے نیچے سائلین کو رجسٹری سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ رات جناح پارک،

وقار کنٹین چوک اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے صفائی اور دیگر امور کاجائزہ لیا. سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق بھی ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کو فوکس کررہی ہے

ڈیر ہ غازیخان میں تمام محکمے سیوریج، صفائی اوردیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں محروم آبادیوں میں سوئی گیس، بجلی اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ان کے حلقہ این اے191میں 24نئی بستیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنے حلقہ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ لیتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا،

ضلعی چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ضلعی کوآرڈینیٹرمحکمہ خوراک محمود بھٹی اوردیگر موجود تھے

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ حلقہ کی محروم آبادی کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں گے فورٹ منرو سمیت قبائلی علاقوں کے بچوں کو کھیل کے گراونڈ زدیں گے

سپورٹس اور دیگر محکمے سروے کرکے سفارشات پیش کریں۔قبائلی علاقہ کے مکینوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینے ہوں گے۔

وزیر مملکت نے میپکو کو ایک ماہ کے اندر تمام سکیموں کی موقع پر تختیاں لگانے اور آئی ڈیپ کو کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے وزیر مملکت کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے چار ارب روپے کے منصوبہ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر پورے شہر کو کھودنے کے بجائے مرحلہ وار سیوریج لائن بچھائی جائے گی ساڑھے 34 کروڑ روپے کے دو پیکج کی منظوری دی گئی ہے

اور دو نوں پیکج کیلئے فنڈز کا کیس کیبنٹ کمیٹی کوا رسال کردیا گیا ہے 19کروڑ 80لاکھ روپے کے پیکج 1میں پاسپورٹ آفس چوک سے ماڈل ٹاون بلاک زیڈ،

بھٹہ کالونی، شمس آباد سے پل ڈاٹ اور شاہ سکندر ٹاون سمیت ملحقہ آبادی میں نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی

ڈسپوزل کو اپ گریڈ کیا جائے گااور پاسپورٹ چوک براستہ ماڈل ٹاون پل ڈاٹ روڈ کو جیل روڈ طرز پر ڈبل کیاجائے گا. 14کروڑ 70لاکھ روپے کے پیکج 2میں شاکر ٹاون،

مستوئی کالونی، جنرل بس سٹینڈ، شہزاد کالونی اوردیگر ملحقہ آبادیوں میں سیوریج لائن بچھائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حکومت پنجاب ہر رکن قومی اسمبلی کو مزید دس،دس کروڑ روپے دے گی

وزیر مملکت زرتاج گل کے حلقہ میں 30 ارب 85 کروڑ روپے سے 179 منصوبوں پر کام جاری ہے این اے 191 کی 25 میں سے 24 بستیوں کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان کی قبائلی فورس کے شہید سجاد حسین قیصرانی کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد بارڈرملٹری پولیس لائنز میں قرآن خوانی کی گئی

جس میں ڈپٹی کمشنر و سینئر کمانڈنٹ طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،

رسالدار وقار عزیز قیصرانی، بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی سینئر کمانڈنٹ طاہر فاروق نے پسماندگان اور جوانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہید سجاد حسین قیصرانی سمیت بلوچ لیوی اور

بارڈر ملٹری پولیس کے شہداء کو پنجاب پولیس کے طرز پر شہدا پیکج دلایا جائیگاجس کیلئے سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں

انہوں نے کہاکہ شہید کسی بھی فورس کے ماتھے کاجھومر ہوتے ہیں سجاد حسین نے بہادر ی سے مقابلہ کیا

اور سینے پر گولی کھا کر شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا انہوں نے کہاکہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

قبائلی علاقہ میں کریمنلز اور گینگز کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے جوانوں کی ضروری تربیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیاجائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا سے ان کے آفس میں ملاقات کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا،

ضلعی چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ضلعی کوآرڈینیٹرمحکمہ خوراک محمود بھٹی اوردیگر موجود تھے

وزیرمملکت نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا ہو گی

شاہراہوں اور حساس علاقوں میں موثر گشت یقینی بنایا جائے

آر پی او محمد فیصل رانا نے بتایا کہ پنجاب پولیس علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کر رہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں صنعتی اداروں اور کاروباری مراکز کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے لیبرآفیسر محمد صادق کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے اینٹوں کی بھٹوں کی چیکنگ کی

مزدوروں کی اجرت، انسداد ڈینگی اقداما ت اور کورونا وائرس کی ایس او پیز سمیت چائلڈ لیبر، جبری مشقت اوردیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے پندرہ روز مہم کا آغاز کر دیاگیاہے

ا یس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر انسپکٹر انچارج حافظ غلام فرید کی ٹیم ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ عامر محمود نے بتایاکہ روزمرہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ نے نوٹس لیتے ہوئے

حادثات کی وجہ بننے والے کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا ہے

اور اس مہم کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ان کے والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

عامر محمود اے ایس آئی نے مزید بتایا کہ 15 روزہ مہم کے دوران 15 سے 30 اکتوبر تک ون ویلرز کو پابند سلاسل کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ لوگ حادثات کی نذر ہو جاتے ہیں حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کم عمر ڈرائیورز ہیں جن کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے

حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے مہم کا آغاز کیاجارہاہے اور کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے حوالات میں بند کیا جائے گا

عامر محمود نے بتایاکہ عوا م الناس تیزرفتاری اور ون ویلنگ سے خود بھی گریز کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس بارے میں آگاہی دیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو گی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخ ان مہر محمد اسحاق سیال کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ذیشان احمد اور غلام قادر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1میں سموگ سے بچاؤ،

ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا اساتذہ اور طالب علموں کو بتایا گیا کہ تیز رفتاری، ون ویلنگ،

موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کے کیلئے نقصان دہ ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں سموگ کی صورت میں

ماسک اور عینک کا استعمال کیاجائے کم عمر موٹر سائیکل سواری سے گریز کریں رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال کیا جائے اس موقع پر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں ٹف ٹائل،سڑکوں،

سیوریج اور دیگرکام کا جائزہ لیاانہوں نے ارشاد نوحی پارک میں جاری پی ایچ اے کے کام، یونین کونسل نمبر 1 اور بلاک زیڈ میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کاجائزہ لیا

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے شہرکی مختلف یونین کونسلوں کے سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا

اور فوری طور پر سیوریج کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کریں گے۔


ڈیرہ غازی خان

چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی کا ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے

انٹرمیڈیٹ Covid-19اسپیشل امتحان کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، امیدوار کی جگہ آؤٹ سائیڈ ر کو پرچہ حل کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا تفصیل کے مطابق کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے بتایا کہ

امتحانی عمل کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں بوٹی مافیا اور نقل خور امیدواران کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہیں اور چیئر پرسن خود بھی امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کر رہی ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز انہوں نے گجرات اور کوٹ ادو میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور محمد مہتاب ولد محمد شفیع رولنمبر884535کی جگہ محمد جمیل کو پرچہ حل کرتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا

جبکہ اصل امیدوار جو کہ کمرہ امتحان کے باہر موجود تھا اسے بھی پکڑ لیا گیا ہے کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ

ایمپرسونیشن ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ امیدواران محنت اور دلچسپی سے امتحانی عمل کا حصہ بنیں نقل،بوٹی مافیا اور دو نمبر طریقہ سے امتحان دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ٍڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ تقریباً 65%لوگ کسی نہ کسی ذہنی عارضہ یا خلفسار میں مبتلا ہیں جن میں سے 20فیصد کو باقاعدہ علاج اور بقیہ 45فیصد کو کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے

حد سے بڑھا ہوا غصہ اور عدم برداشت بھی ذہنی عارضہ کی ابتدائی علامات ہیں ڈاکٹر شاہینہ 10اکتوبر کو ذہنی عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں

ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلہ کی سنگینی کا اندازہ ہے اور وہ اس حوالہ سے ٹھوس اقدامات کرنے جا رہی ہے

جس میں ذہنی امراض کی وجوہات پر ریسرچ اور ان میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات سائیکائٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ کا سٹیٹس بنانا عوام کے اندر ذہنی بیماریوں بارے شعور و آگہی فراہم کرنا معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا جیسے اقدامات شامل ہیں

اس سلسلہ میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج کی سرپرستی میں ڈاکٹر شفیق لنڈ ہیڈ آف سائیکاٹری ڈیمارٹمنٹ کی سربراہی میں ڈیرہ غازی خان مینٹل ہیلتھ فورم تشکیل دیا جا رہا ہے

جو ڈیرہ غازی خان کے گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا اور خوشبو کا جھونکا ثابت ہوگا۔


ڈیرہ غازی خان

اللہ کی یاد،غفلت سے نکال دیتی ہے۔بندہ مومن کی گفتار،لین دین،کردار میں ایسا نکھار ہو،اعمال ایسے ہوں کہ دیکھنے والاخود خواہش کرے کہ

میں بھی ایسا عمل اختیار کروں لیکن یہ سب ظاہری علوم کے حصول سے ممکن نہیں جب تک ہمہ وقت اللہ کی یاد اختیار نہ کریں،

اللہ کی یاد انسان کو غفلت سے نکال دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر

سالکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے معاملات اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔

اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمارے اعمال اختیار کرنے میں کہیں خرابی ہے، ہماری تو عبادات میں بھی سودے بازی ہوتی ہے فرائض کی ادائیگی میں بھی ہمارا مقصد حصول دنیا ہوتا ہے۔اپنی نیت اور عبادات کو درست کرنے کے لیے قلب کی اصلاح کی ضرورت ہے

اور قلب کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی اور کیفیات قلبی کا حصول ضرور ی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم

اس دنیا میں اس فانی جہان میں تمام وہ اصول اپناتے ہیں جن میں نقصان کم سے کم ہو اور فائدہ زیادہ سے زیادہ ہو کیونکہ ہمیں دنیا کی حیات جو ہمارے سامنے ہے

اس کا یقین ہے لیکن اخروی حیات کا یقین اس طرح سے نہ ہے اس لیے ہم اعمال کے اختیار کرنے میں بھی کمزوری کر جاتے ہیں۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی نہ کوکئی موضوع زیر بحث رہتا ہے وہ سیاسی صورت حال ہو یا مذہبی انتشار لیکن ایسی فضا بنی رہتی ہے کہ

جس سے ملک میں افراتفری کا عالم برقرار رہے۔وطن عزیز بے شمار قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے

اس کی بنیادوں میں ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں لگی ہیں یہ وطن عزیزاللہ کریم کی خاص عطا ہے حب الوطنی کا جذبہ بھی تب ہی ہو گا

جب اسلام پر عمل کیا جائے گا اس وطن عزیزکی حقیقت اسلام کو اپنانے سے ہی سمجھ میں آئے گی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی بقا اور امن کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔


ڈیرہ غازیخان

مولانا عبدالحمید بزدار مرکزی رہنما تنظیم اہل سنت پاکستان خطیب لغار ی کالونی ڈیرہ غازیخان نائب صدر جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ

شہید اسلام شیخ الحدیث و تفسیر مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید ایک عظیم سانحہ،مولانا ڈاکٹر محمد عادل کی شہادت پر تمام اہل سنت غم زدہ ہیں

اور خون کے آنسو بہا رہے ہیں دشمنان صحابہ ؓنے انہیں صحابہ صحابہؓ کہنے کی سزا دی ہے۔ دشمنان صحابہؓ نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ

اس ملک میں صحابہ ؓ صحابہؓکہنے کی گنجائش نہیں ہے تمام علماء کرام سے میری درخواست ہے کہ کب تک تم الگ الگ رہو گے،

دشمن کے اتنے بڑے حملے کے بعد خاموشی اور چپ سادھ لینا نہیں ہو گا ہر شخص اس پر احتجاج کرے یہ اس کا قانونی حق ہے

مذہبی فریضہ بھی ہے عمران خان پاک فوج اور تمام اداروں سے اپیل ہے کہ آج تک آپ نے ہمارے علماء کا کوئی قاتل گرفتار نہیں کیا

اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ آپ قاتل گرفتار کریں اور ان کو سرعام گولی ماریں اور ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں مشرف،زرداری اور نواز شریف شہباز کو اللہ تعالیٰ مزید ذلیل

اور رسوا کرے اللہ تعالیٰ عمران خان کو ہوش عطا فرمائے اگر یہ بھی سابقہ حکمران کے راستہ پر چل پڑا تو اس کا بھی انجام ان جیسا ہو گا اللہ پاک ہمیں تقسیم سے بچائے۔


ڈیرہ غازیخان

عمر سعید ملک نے بطورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیاپولیس لائن پہنچنے پر چاق و چوبند پولیس دستے نے سلامی دی

ڈی پی او نے یاد گار شہدائے پولیس پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات بلند کرنے کی دعا کی۔

بعدازاں ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کا چارج لینے کے بعد ہیڈ آف برابچز سے میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ

آپ تمام کی وفاداری محکمہ پولیس کے ساتھ ہو اور اسی میں ڈسپلن اور نظم ضبط شامل ہو جاتا ہے کیونکہ ہمارا اٹھنا بیٹھنا،

جینا مرنا سب محکمہ پولیس کے ساتھ ہے ڈی پی او نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کی جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردی کے ساتھ پیش آئیں

جبکہ ہر شریف شہری کا احترام کیا جائے کرپشن ،

زیادتی ، اور نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحا ل قائم کرنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے

ملک دشمن عناصر ، تخریب کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ

عوامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور تمام پولیس آفیسران کی کارگردگی کی ما نیٹرنگ کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس کی کھلی کچہریوں کا روائتی سافٹ ویئر تبدیل ہو چکا

جبکہ پولیس افسران تک عوام کی رسائی کوچٹ فری بنا دیا گیا ہے، کھلی کچہری سے تھانوں اور پولیس دفاتر میں جانے والی درخواستوں پر 48گھنٹوں میں قانونی کارروائی کا ہونا

ناگزیر قرار دے دیا گیا ہے،عوام کے ساتھ کسی بھی پولیس اہلکار یا آفیسر کی قانون شکنی ثابت ہو گئی

تو ایسا آفیسر یا اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لگائے جانے والی کھلی کچہری میں آنے والے

مردو خواتین سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اگر تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ایک مشتہر شیڈول کے

ساتھ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگائیں اور اس میں پیش ہونے والے افراد کی درخواستوں پر ماتحتوں سے فالو اپ لیں

تو عوام کے بہت سے مسائل ان۔کی دہلیز پر ہی حل ہو جاتے ہیں عوام۔کو دور دراز کا سفر کر کے ڈی پی او یا میرے دفتر آنے کی تکلیف نہ اٹھانا پڑے،

آر پی او نے کہا کہ میرے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں جہاں پر سائلین کے مسائل کے حل کے لئے قانونی کارروائی کے احکامات دئیے جائیں گے

وہاں پر اس بات کو بھی چیک کیا جائے گا کہ سائل کامسئلہ مقامی تھانہ،سرکل اور ضلع میں حل کیوں نہیں ہوا کھلی کچہری میں غلامشبیر،محمد ناظم رضا،سعدیہ نواز،

محبوب احمد،حفیظ اللہ،ملک۔ادریس،مختیار احمد،محمد طارق،حافظ احمد علی،سید نیاز حسین شاہ، سلطان محمود،ربنواز خان اور محمد ابرہیم سمیت دیگر

مردو خواتین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر آر پی او نے متعلقہ افسران کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان

مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے بیشتر وزرا چور ہیں

جبکہ مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اور نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت کابھی بیڑہ غرق کر دیا ہے

وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف مظاہرہ سے خطاب کررہے تھے جبکہ

احتجاجی میں کارکن ڈویژن کے چاروں اضلاع راجنپور مظفرگڑھ لیہ اور ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے ٹریفک چوک پہنچے مظاہرین سے ڈویثرنل صدر مہر اعجاز احمد اچلانہ،

جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو،نائب صدر طارق علی خان کاکڑ،ضلعی صدر میر مرزا خان تالپور،سابق صوبائی وزیراحمد یار ہنجرا،ملک قسور لنگڑیال،

سٹی صدر سید عبدالعلیم شاہ اورسید عمران شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈویثرنل نائب صدر میاں سلطان محمود ڈاہا نے سرانجام دیئے

اور اختتامی دعا قاری جما ل عبدالناصر نے کرائی سردار اویس لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ حکومت نے کھربوں روپے ملکی قرضوں میں اضافہ کیا لیکن پھر بھی ملکی حالت ابتر ہے انہوں نے کہا کہ

حکومت کے وزراء نااہل اور نالائق ہیں حکمرانوں سے مہنگائی کاپوچھیں تو جواب کرپشن کادیتے ہیں

آج عمران نیازی نے غریبوں کاجینامشکل بنادیاھے بیس ہزار ماہانہ کمانے والے کے گھر بیس تاریخ کے بعد فاقے ہوتے ہیں سردار اویس لغاری نے کہا کہ

وہ 25 جولائی کے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف سڑکوں پر اس لیے نہیں نکلے تھے تاکہ ملک میں 1977ء جیسے حالات پیدا نہ ہوں کیونکہ جمہوریت جیسی بھی ہو

آمریت سے بہتر ہوتی ہے سردار اویس لغاری کامزید کہناتھا کہ حمزہ شہباز شریف کو موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال سے بلاوجہ قید کررکھا ھے اور اسی طرح اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پر بھی کچھ ثابت نہیں ہوا

مگر گرفتار پہلے ہی کرلیاگیاھے سردار اویس لغاری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم ٹی وی کے ٹاک شوز اور اسمبلیوں سے باہرنکل آئے ہیں

اور اب موجودہ نااہل نالائق اورسلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک سیاست چوک چوراہوں پر ہوگی سردار اویس لغاری نے اپنے خطاب کے اختتام پر مک گیاتیرا شو نیازی گو

نیازی گو نیازی کے فلک شگاف نعرے بھی لگوائے احتجاجی جلسہ میں سردار میر بادشاہ خان قیصرانی،ملک بلال کھر،

سابق ایم این اے مسز شہناز سلیم،سابق ایم پی اے مسز نجمہ ارشد،سابق ایم پی اے محمود قادر لغاری،مسز طیبہ عزیز سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا شو فلاپ ثابت ہوا اور مہنگائی کے خلاف شور مچانے والوں اربوں روپے کی

منی لانڈرنگ کر کے ملک کو قرضوں کے شکنجے میں جکڑ کر قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا وہ بلاک یو ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ممبر اینٹی نارکوٹکس

پنجاب سردار اقبال خان کھوسہ کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسنین نیازی،اخوند ہمایوں رضا،محمود بھٹی،سردار عمر خان کھوسہ،فہد خان کھوسہ،ملک محمد امجد اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) دور کے پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کئے اور موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی سابق حکمران ہیں اگر انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم نہ کیا ہوتا تو

آج ملک میں خوشحالی ہو تی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے

بھر پور اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ میں عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اہم اجلاس بمقام دربار عالیہ اویسیہ ؒ بلاک 4میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر صاحبزادہ انور حسن قریشی ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں

سید غلام عباس شاہ سجادہ نشین دربار پیر امیر شاہ،ڈاکٹر ناصر حسن قریشی،مولانا خلیل احمد سلیمانی،مفتی محمد قاسم فیضی،

صفدر محمود مستوئی،حافظ زین العابدین اویسی،محمد نوید قادری،مولانا ارشاد فرید معینی،مولانا غلام فرید نظامی محمد حسنین اویسی،

علامہ خبیب احمد نقشبندی،حافظ احمد محمود،قاری خورشید احمد چانڈیہ،مولانا سعد احمد سدوزئی،قاری نصیر احمد،علامہ فیاض ساجد،

مولانا محمد عابد فیضی،محمد طفیل صدیقی سمیت دیگر علمائے کرام،مشائخ عظام،معززین شہر اور میلاد کمیٹی کے اراکین اور کارکنا ن نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے

جشن عید میلاد سرکار دوعالم ؐ کے سلسلے میں مرکزی جلوس،گھروں،دکانوں اور بازاروں میں چراغاں،ذیلی جلوسوں اور مختلف مقامات پر منعقد ہو نے والی محافل میلاد کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا

اور جشن میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تجاویز و آراء بھی پیش کیں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے

صدر صاحبزادہ انور حسن قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ غلامان مصطفی ؐ محافل میلاد اور جلوس میں بھر پور شرکت کر کے اپنی محبت اور عقیدت کا مظاہرہ کریں

اور کرونا وائرس سے پیدا ہو نے والے موجودہ حالات کے پیش نظر جلوسوں اور محافل میلاد کے شرکاء ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں

اور کثرت سے درود و سلام کا ورد کیا جا ئے تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کریمؐ کے صدقے تمام عالم انسانیت اور خصوصاً عالم اسلام کو مصیبتوں اور آفات ست محفوظ فرمائے

اجلاس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر صفائی کی حالت نا گفتہ بہ ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،

سیوریج کے مین ہولز کے ڈھکن ٹوٹے ہو ئے ہیں اور گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا ہوا ہے جلد از جلد شہر کی صفائی اور جلوس کے راستوں کی مرمت کی جا ئے اور سکیورٹی اداروں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ

محافل میلاد اور میلاد النبیؐ کے جلوس کی سکیورٹی اور امن وامان کو یقینی بنایا جا ئے اجلاس کے آخر میں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ

وہ اپنے گھروں اور گلی محلوں کی صفائی اور چراغاں کا بھر پور اہتما م کریں اور جشن عید میلاد النبیؐ نہایت جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں کریں۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ،،پبلک سیفٹی مسٹ ،،کے نام سے بیک وقت مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،

گٹیگری اے اور بی کے اشتہاری ملزمان ،منظم ڈکیت گینگوں اور کسی بھی طریقے سے قانون کو چیلنج کرنے والوں کو مربوط اور منظم۔حکمت عملی کے تحت قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،

قانون شکنوں کے لئے کسی بھی حوالے سے سہولت کاری کرنے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے آر پی او کی پولیس افسران کو ہدایات،،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق اتوار کے روز بھی 24/7 پولیسنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے

کیمپ آفس میں بیٹھ کر پولیس کی پروفیشنل کمانڈنگ کی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی اصل اور حقیقی پولیسنگ ہے،

جس کے لئے ضروری ہے کہ قانون شکنوں کو کسی بھی حوالے سے عوام کے ساتھ قانون شکنی نہ کرنے دی جائے

کسی بھی قانون شکنی کو روکنے کے کچھ پیش بندی اقدامات بھی ہوتے ہیں،ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،

مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں ایکٹو ڈکیت گینگوں،کریمنل ریکارڈ کے حامل خطرناک اشتہاری ملزمان ،

عدالتی مفرور اور کسی بھی طریقے سے قانون کو چیلنج کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پبلک سیفٹی مسٹ؛کے نام سے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے ،جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی معلومات و اطلاعات کا تبادلہ کیا جائے،

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایسے حفاظتی انتظامات اور تیاریاں کی جائیں کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے ہر آفیسر اور اہلکار کو کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچایا جائے،،

انہوں نے کہا کہ ،،پبلک سیفٹی مسٹ،،اپریشن کے دوران انٹر ڈسٹرکٹ پولیسنگ سے بھی خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے

اہم کامیابیاں مل سکتی ہیں،کیوں کہ سماج دشمن عناصر ایک ضلع میں قانون شکنی کی بدترین واردات کرنے کے بعد دوسرے ضلع میں جا کر چھپ جاتے ہیں ہم نے قانون کے مطابق ہر ضلع،ہر سب ڈویژن ،ہر تھانہ حتیٰ کہ

ریجن کے جس چپے پر بھی قانون شکنوں کی کمین گاہیں ہیں انہیں قانون کے مطابق ختم کرنا ہے، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

خطرناک ترین ملزمان کی گرفتاری کے آپریشن میں پولیس کے علاؤہ ایلیٹ فورس بھی حصہ لے گی جس کے لئے ہدایات دی جا چکی ہیں،

انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے افسران کے ساتھ بھی اس حوالے سے میٹنگز کر کے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے،،،

پبلک سیفٹی مسٹ،،اپریشن کے دوران جیلوں سے رہائی پانے والے سنگین مقدمات کے ملزمان کی سرگرمیوں کو بھی مانیٹر کیا جائے

کیوں کہ جیلوں سے رہائی پانے والے عادی ملزمان اکثر اوقات کریمنلز کے سہولت کار بنتے ہوئے انہیں قانون شکنی کے آزمائے ہوئے گر بتاتے ہیں ،نئے ڈکیت گینگ تشکیل دیتے ہیں،فیصل رانا نے کہاکہ

اضلاع کے ڈی پی اوز،سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا کلیدی پیرا میٹر خطرناک اشتہاری ملزمان،ڈکیت گینگ اور قانون کو چیلنج کرنے والے بدترین قانون شکنوں کی قانون کے مطابق گرفتاری ہو گا،

انہوں نے کہا کہ وہ ریجن کے چاروں اضلاع میں اس آپریشن کے فالو اپ نتائج کے حوالے سے الگ الگ مانیٹرنگ میٹنگز کریں گے

اچھی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نےجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پروگراموں کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان بنانے کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کو ہدایات جاری کر دیں،،

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بیداری سے جس طرح محرم اور چہلم کے پروگرام قانون کی بالادستی کی چھتری کے تلے پرامن منعقد ہوئے

اسی طرح ربیع الاول کے پروگرام بھی پرامن منعقد کرنے کے تمام پیش بندی اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے24/7پولیسنگ کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے

اتوار کے روز کیمپ آفس سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے محافل نعت اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے فوری طور پر اجلاس منعقد کئے جائیں

جن میں ضلعی امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے جید اور با اثر نمائندگان کو شریک کیا جائے،

سول سوسائٹی کے ان نمائندہ افراد کی مشاورت سے ایسا قابل عمل سیکورٹی پلان بنایا جائے جس سے کسی کو بھی کسی قسم کی قانون شکنی کا کوئی موقع نہ مل سکے

آر پی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع میں جس طرح محرم اور چہلم کے حوالے سے

فول پروف سیکورٹی تمام روائتی اور لائسنسی جلوسوں اور پروگراموں کو دی گئی اسی طرح جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام پروگراموں اور جلوسوں کو مکمل

سیکورٹی دی جائے گی فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح محرم اور چہلم سمیت پورا سال کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے کسی قسم کی سرگرمی پر مکمل پابندی ہے

اسی طرح جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بھی محکمہ داخلہ کی اس ہدائت پر مکمل عمل کیا جائے گا کہ

کالعدم تنظیم کا کوئی رکن اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے

انہوں نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مقدس موقع پر ہم نے معاشرے کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے کہ

کسی شخص کو کسی قسم کی کوئی شر انگیزی کرنے کا موقع نہ ملے،فیصل رانا نے کہا کہ ضلعی سطح پر اس حوالے سے بننے والے سیکورٹی کے پروگراموں کے لئے

بنائے جانے والے سیکورٹی پلان سے میرے دفتر کو آگاہ کیا جائے جبکہ اضلاع میں اس مرحلے کی

تکمیل کے بعد ریجن کی سطح پر جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پروگراموں کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا

جس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا

جنوبی پنجاب میں خصوصی طورپر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے

پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجودہے تاجر اور صنعتکار برادری کے لئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات کے دوران کیا

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ جلال الدین رومی کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی

جبکہ خواجہ جلال الدین رومی نے بھی ڈیرہ غازی خان میں صنعت وتجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ

مظفر گڑھ میں ملکی تاریخ کاسب سے بڑا انڈسٹریل زون بنا نے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اس صنعتی زون کے قیام سے خطے کی معاشی تقدیر بدل دیں گے

ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی اورڈیرہ غازی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا

سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے ذریعے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے خواجہ جلال الدین رومی کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا ویژن اور

کاوشیں لائق تحسین ہے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہونے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے

بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف پیکیج او ردیگر اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے

جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے

تاجر برادری کوہ سلیمان میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ہیلتھ او رایجوکیشن کے منصوبوں میں معاونت کرے گی


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان کینال زون میں تین سرکل سپرنٹنڈنٹ انجینئرزاور تین ایگزیکٹو انجینئرز کے عہدے خالی تفصیل کے مطابق ڈی جی خان کینال زون میں مظفر گڑھ کینال سرکل کے

ایس ای محمد اشرف بھٹی ترقی پا کر چیف انجینئر ملتان اسی طرح ڈی جی خان کنسٹرکشن پراجیکٹ سرکل کے ایس ای غلام مرتضیٰ گجر ترقی پاکر

چیف انجینئر سرگودھا جبکہ ایس ای ڈیرہ جات سرکل ریاض شاہد بھی ترقی ملنے پر چیف انجینئر فیصل آباد تعینات کردیئے گئے ہیں جن کے مذکورہ تینوں عہدے خالی ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ کسی کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی

اور ایکسیئن تونسہ بیراج ڈویژن مہر ریاض احمد کاتبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ جام پور کنسٹرکشن ڈویژن کے ایکسئین فیصل مشتاق و ڈی جی خان کنسٹرکشن ڈویژن کے ایکسئین ظفر اقبال بودلہ ڈیڑھ ماہ کی ٹریننگ کے لئے لاہور چلے گئے

اور اسی طرح ایکسئین کے مذکورہ تینوں عہدے بھی خالی ہیں جس کی وجہ سے زمیندار وں اور کاشتکاروں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی خان کینال زون میں مذکورہ خالی عہدوں پر جلد آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جا ئے ۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں شہریوں کو مثبت اور بہتر تفریح فراہم کر نے کے لئے 16اکتوبر کو ڈی جی خان شہر میں نیو کہکشاں آڈیٹوریم کا افتتاح کیا جا ئے گا

یہ بات معروف پروڈیوسر علی جانی نے بتائی انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کو افتتاحی تقریب میں لاہور

ملتان کے نامور فنکار شرکت کریں گے

اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری تفریح سے

لطف اندوز ہو نے کا موقع فراہم کریں گے ۔


ڈیرہ غازیخان

سرائیکستان قومی موومنٹ کے مرکزی صدر سیف اللہ بیقرار نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب میں نام نہاد سیکرٹریٹ کے قیام سے واضح ہو گیا کہ

سرائیکی سماج کے کروڑوں انسانوں کو اب تخت لاہور سے ہانکنا نہ صرف مشکل ہو گیا ہے بلکہ ناممکن بھی ہو چکا ہے

انہوں نے کہ بات مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شریف خان کھوسہ، سردار مقصود احمد خان لغاری،

سردار جاسم خان لاشاری اور ریاض خان گبول کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم صوبہ سرائیکستان کے قیام میں رکاوٹ اور

این ایف سی ایوارڈ کے نام پر سرائیکیوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ PTI-PPP مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور JUIسمیت تمام پارٹیاں علاقائی ہیں

جو نسلی اور فرقہ پرست گروہوں سے گٹھ جوڑ کر کے مرکز پر حکمرانی کرتی آرہی ہیں تمام کی لیڈر شپ سرائیکیوں کی شناخت، بلوچستانیوں،

پختونخواہوں اور پنجابیوں کا یرغمال وفاق ہے جہاں آٹھ کروڑ سرائیکیوں کو ان کے بنیادی حقوق لسانی، ثقافتی، معاشی اور سماجی محرومیوں سے لاچار رکھا ہو اہے۔ ملک کے موجودہ حالات ماضی کا تسلسل ہیں

اقتدار اور اپوزیشن کے دھرتالی امریکی غلامی میں نورا کشتی کھیل رہے ہیں صوبہ سرائیکیستان کے قیام کے لئے جو پروگرام سرائیکستان قومی موومنٹ کے پاس ہے وہ کسی دوسری سرائیکی پارٹی کے پاس نہیں ہے

مرکزی جنرل سیکرٹری کی سربراہی میں رکنیت ساز کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو پورے وسیب مصروف عمل ہیں سرائیکستان قومی موومنٹ تھل اور دامان کی سیرابی کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر،

سرائیکی زبان میں بنیادی تعلیم 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام، ہکلاموٹروے تایارک سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کو ڈیرہ غازیخان تک لانے

اور انڈسٹریل زون کے قیام سمیت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو یقینی بنانے اور ناجائز آباد کاری کی روک تھام کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ کالا علاقے چاہ رمن والا میں مبینہ طور پر پرانی رنجش کی بنا پرملزم نے ایف ایس سی پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ پر فائرنگ کر دی ،

سٹوڈنٹ زخمی حالت میں ہسپتال داخل،ملزم فرار تفصیل کے مطابق تھانہ کالا کے علاقے رمن والا کے رہائشی مجاہد حسین اپنے گھر کے باہر گلی میں سیوریج کا

جمع گندا پانی نکال رہا تھا اس دوران معاویہ ہتوانی نے مبینہ طور پر پرانی رنجش کی بنا پر مجاہد حسین پر فائرنگ شروع کر دی

جس سے فائر مجاہد حسین کی دونوں ٹانگیں پر لگے اور جس سے وہ موقع پر شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی علاقے کے لوگ جمع ہوگئے

جنہوں نے ریسکیو نے15پر کال کی جس پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملزم فرار ہو گیا جس پر پولیس نے زخمی شخص مجاہد حسین کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کر کے

پولیس تھانہ کالا نےملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 312/20 درج کر کے کاروائی شروع کر دی متاثرہ مجاہد حسین کے وارثا کے مطابق

ملزم معاویہ بااثر ہے جو بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہماری آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے اپیل ہے ملزم کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے سرگرم،فوڈ سیفٹی ٹیمز کی دودھ،مصالحہ جات اور

دیگر اشیاۓ خوردنوش کی چیکنگ,4 فوڈیونٹس سیل،248 کلو بناسپتی گھی،180 خراب انڈے، 50 کلو ملاوٹی سرخ مرچ برآمد،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں کشمیر ملک شاپ پانی ملا دودھ فروخت کرنے،فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سربمہر کر تے ہو ئے 30لٹر دودھ بھی تلف کر دیا گیا

لیہ میں شہاب فوڈز گرائنڈنگ یونٹ کو مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ,آلودہ تھیلوں میں مصالحہ جات سٹور کرنے پر سیل کردیا گیا

لیہ میں ہی طارق کریانہ، راجن پور میں رحمت کریانہ سٹور کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا جبکہ ڈی جی خان میں براق فوڈز کو

نامناسب لیبلنگ کرنے,آلودہ کیمیکلز تھیلوں میں خام مال سٹور کرنے پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے مزید کہا کہ

عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا اولین مقصد ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ لیبر ونگ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری ساجد عزیز کھتران منقد ہوا جس میں مہمان خصوصی

سابق ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ناصر محمود قریشی کے علاوہ عامر محمود ضلعی صدر لیبر ونگ اور ضلعی صدر یوتھ ونگ رانا محمد ثقلین طاہر صدر میٹرو

کارپوریشن حافظ محمد صادق ملک محمد راشد اور مرزا مبین بیگ نے شرکت کی اجلاس میں عامر محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سابق وزیر اعلی پنجاب نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں سنہرے ترقیاتی منصوبے دیئے

جس میں پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی 1122 سڑکوں کے پنجاب میں جال بچھا دیئے ہیں اور پنجاب جنوبی پنجاب کے بغیر ادھورا ہے

پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی سے ملتان ڈویژن بہاولپور ڈویژن ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بلوچستان کے علاقے رکنی بارکھان لورالائی اور کوئٹہ سے بھی بلوچ مریض

مستفید ہوتے ہیں اب چونکہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہونے والا ہے

تو انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ اپنے امیدوار بھرپور انداز میں کھڑے کرے گی عامر محمود نے مزید کہا کہ آنے والا دور انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ق کا ہ

About The Author