دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے, سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی پی ایس او میں غیرقانونی بھرتی کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔

نیب کے کیسز پیچھے رہ گئے۔ اب غداری کر پرپے کٹ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی پی ایس او میں غیرقانونی بھرتی کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی حسب معمول کیس نہیں چلا۔ اس ریفرنس کے دستاویزات کا وزن اٹھائیس کلو ہے۔

ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے یک طرفہ احتساب ہورہا ہے۔

انصاف کا نظام یک طرفہ نہیں تو عمران خان کے خلاف بھی باسٹھ تریسٹھ کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم کے بیان سے متعلق کہا کہ جو خود کو جمہوریت کہے

اس کے بارے میں کیا کہا جائے۔ جزائر پر قبضہ کرنے کے لئے آرڈینس جاری ہورہے ہیں۔

کیا اسمبلی موجود نہیں ہے۔عدالت نے بغیر کارروائی سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں نے قومی خزانے کو تیرہ کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

About The Author