رحیم یار خان
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال،
میاں صدیق احمد اجن نےکسانوں کے مسائل کے حوالے سے ہونے والی خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کسانوں کے نام پر شوگر ملز مالکان کی نمائندگی کرنے والے کسانوں کے دوست نما دشمن ہی ہو سکتے ہیں.
کسان بھائی اپنی اپنی صفوں کو پرکھیں دیکھیں. ایسے دوست نما کسان دشمنوں سے بچیں.
شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس2020ء موجودہ حکومت،
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کا جرات مندانہ کسان دوست فیصلہ ہے.
ہم حکومت کے اس اقدام اور فیصلے کی مکمل حمائت کرتے ہیں.بعض شوگر ملز مالکان کی پرکشش مراعات اور بھاری خرچ پر آرڈیننس کی مخالفت کرنے والے خدا کا خوف کریں.
کسان ایسے عناصر کے ہاتھوں گمراہی سے بچیں. جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ حکومت گنے کے ریٹ کا فوری طور پر تعین کرکے اعلان کرے.
گنے کا کم ازکم ریٹ 300سے 350روپے ضرور ہونا چاہئیے.حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ میں نےشوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو بغور پڑھا ہے.
اس میں کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، لوٹ مار اور استحصال کا راستہ روکنے کے لیے شوگر ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے.
جوکہ اچھی اور مثبت بات ہے.میاں صدیق اجن نے کہا کہ
شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صرف لوٹ مار جرنے والے استحصالی گروہ اور ان کے مرئی اور غیر مرئی حواری ہی ہو سکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون