نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواجہ غلام فرید کوریجہ کی اہلیہ کے انتقال پر اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس

انتقال پرملال کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

فرزند فرید چیئرمین سرائیکستان صوبہ محاذ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی اہلیہ کے انتقال پرملال کے موقع پر اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد۔

تحریک فرید پاکستان ، سرائیکی ادبی اکیڈمی ، سرائیکی جرنلسٹ فورم کی طرف سے فرزند فرید چیئرمین سرائیکستان صوبہ محاذ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی اہلیہ کے انتقال پر

ملال کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ

انسان جتنا بھی فلسفی، محقق اور مجدد ہو مگر ایک بیوی کا پیار نہ رہے تو وہ ٹوٹ جاتا ہے۔ بیوی کی محبت انسان کی زندگی میں خوش خلقی تقوی اور للہیت پیدا کرتی ہے،

گھریلو خاندانی اور اجتماعی زندگی میں شریک حیات کی رائے ہمیشہ مفید اور کارآمد ہوتی ہے جس کا صحیح احساس اس کے بچھڑنے کے بعد ہوتا ہے۔

مگر اللہ والے ایسی خوش خلق پیکر ادب وفا بیوی کو کھبی نہیں بھلاتے ہیں۔زندگی بھر اپنے شوہر کے مشن کے ساتھ پیار کیا اور مقصد کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

تلاوت کلام پاک سعادت قاری وقار احمد عباسی, نعت رسول مقبول محمد مزمل عارض نے کی, اس موقع پر مزمل رضا کھوکھر,

سید جہانگیر قریشی,علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی, علامہ قاری نظر حسین نقشبندی, مجاہد بھٹی, رانا ابرار خالد,

جاوید مسعود بھٹی, علامہ مفتی ذیشان رضوی, ملک شبیر بوہڑ, مظہر عارف, مرشد پیر سرکار جی اور فرزند فرید خواجہ غلام فرید کوریجہ چیئرمین سرائیکستان صوبہ محاذ نے بھی خطاب کیا,

محمد مزمل عارض اور فہیم ساجد نے اپنی خوبصورت آواز میں حضرت خواجہ غلام فرید کا کلام پیش کیا,

نظامت کے فرائض سرائیکی ادبی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل شاہد دھریجہ نے ادا کیے اور آخر میں نیشنل پریس کلب کی نائب صدر ,

سرائیکی ادبی اکیڈمی کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر قاری نذر حسین صدیقی,

سید جہانگیر شاہ, قاری ذیشان حسین, قاری اشفاق نقشبندی, قاری محمد اسحاق نورانی, قاری محمد اعظم, شفیق لغاری,

طارق کلیم, محمد فاروق ملانہ, محمد شہباز, کاشف عمر, مدثر خان خٹک, آغا گل, سید صدام حسین,

میاں نوید دھریجہ, محمد بخش برآٹھا, محمد اسد پتافی, ملک نعمان اکبر, محمد عدیل, ثقلین احمد,

عدیل افضل کے علاوہ اہل علم و دانش ، صحافی ، طلبہ اورحلقہ احباب نے ان کی شریک حیات کی رحلت پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش کے لیے دعا کی۔

About The Author