دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف سیلکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق انیس اکتوبر کو قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کرینگے

دورہ انگلینڈ کے بعد اب ہوم گراونڈ میں زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا سکواڈ کیا ہوگا

چیف سیلکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے بعد انیس اکتوبر کو قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کرینگے

کہتے ہیں زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں ،، فیصلہ سوچ و بچار سے کرینگے

کوچ کول اینڈ کول کا اگلہ امتحان ہونے کو ہے ، دورہ انگلینڈ کے بعد اب ہوم گراونڈ میں زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا سکواڈ کیا ہوگا،، سوچ بچار جاری ہے

مصباح الحق کے بطور کوچ اور چیف سیلیکٹر قومی ٹیم نے چار ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک میں فتح، ایک برابر جبکہ دو شکست کی خفت اٹھانا پڑی،

تاہم زمبابوے سیریز کے لیے مصباح الحق پرامید ہیں کہ کھلاڑی بہترپرفارم کرینگے
مصباح الحق،، چیف سیلکٹر و ہیڈکوچ،،” نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں

زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے”

مصباح الحق نے بتایا زمبابوے سیریز کی تیاری کے لیے ملتان میں ایک روزہ انٹرا سکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے
مصباح الحق،، چیف سیلکٹر و ہیڈکوچ،، "اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں”

زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی

جس کے لیے بائیس یا تئیس رکنی سکواڈ کا اعلان انیس اکتوبر کو کیا جائیگا۔

About The Author