مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیفا کے صدر ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی تیاریوں کا جائزہ لینے قطر پہنچ گئے

انفانٹینو نے میگا ایونٹ کے لیے تیار کردہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے قطر پہنچ گئے۔۔۔۔

انفانٹینو نے میگا ایونٹ کے لیے تیار کردہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔۔۔۔

یانی نے ورلڈ کپ کے لیے کی جانے والی دیگر تیاریوں کا با غور جائزہ لیا۔۔۔۔

اسٹیڈیم کے دورہ کے دوران صدر فیفا نے فٹ بال میچ بھی کھیلا۔۔۔۔

اطالوی سائیکل ریس کا پانچواں راونڈ اٹلی کے ریسر نے اپنے نام کر لیا۔۔۔۔ پانچویں اسٹیج میں آسٹریا کے ریسر دوسرے اور پرتگال کے سائیکلسٹ تیسرے نمبر پر رہے۔۔۔۔
نیٹ

لیونل میسی اپنی ٹیم ارجنٹینا میں لوٹ آئے۔۔۔۔ اسٹار پلئیر نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔۔۔

میگا ایونٹ کے کوالیفائرز میں ارجنٹینا کی ٹیم کل ایکواڈور کے خلاف میدان میں اترے گی۔۔۔۔

عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل راونڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔۔۔

کوارٹر فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں جوکووچ کو حریف کھلاڑی پابلو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

شاندار کم بیک کرتے ہوئے جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی کو تین ایک سے ناک آوٹ کر دیا۔۔۔۔
انٹرنیشنل فرینڈلیز فٹ بال میچز میں فرانس نے شاندار جیت اپنے نام کر لی۔۔۔ یوکرائن کو فرانس کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔
نیٹ

دوسری جانب جرمنی اور ترکی کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔۔۔۔ترکی کے کینان نے اپنی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے سے بچا لیا۔۔۔

کینان نے میچ کے آخری لمحات میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا۔۔۔۔
یوگنڈا کے ایتھلیٹ جوشوا نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔۔

جوشوا نے دس ہزار میٹر کا فاصلہ چھبیس منٹ اور گیارہ سیکنڈ میں طے کر کے کینینیزا کا پندرہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔۔

دس ماہ میں جوشوا کا یہ چوتھا عالمی ریکارڈ ہے۔۔۔۔
اتھوپیا کی ایتھلیٹ گیڈے نے پانچ ہزار میٹر ریس میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔

بائیس سالہ ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ چودہ منٹ اور چھ اشاریہ چھ دو سیکنڈ میں طے کر کے دو ہزار آٹھ میں دیبابا کی جانب سے بنایا گیا

چودہ منٹ اور گیارہ اشاریہ ایک پانچ سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔۔

%d bloggers like this: