دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سائن ورلڈ کا امریکا اور برطانیہ میں تمام سنیما بند کرنے کا فیصلہ

جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں ریلیز اگلے سال اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان

جیمز بانڈ کو آنے میں دیری ۔۔

سائن ورلڈ نے امریکا اور برطانیہ میں تمام سنیما بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

گزشتہ روز جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں ریلیز اگلے سال اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

جس کا جھٹکا امریکا اور برطانیہ کے سنیما گھر برداشت نہیں کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی امریکا میں اپنے تمام 543 سنیما گھر بند کررہی ہے

جن میں 7 ہزار سے زائد اسکرینیں ہیں۔جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں بھی

تمام 128 سنیما گھروں کو بھی بند کیا جارہا ہے۔

سائن ورلڈ برطانیہ میں سب سے بڑی جبکہ امریکا میں دوسری بڑی سنیما کمپنی ہے۔

About The Author