مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے اُمتِ مُسلمہ کو عمرہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم خبر سُنا دی

حرم شریف میں عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں

سعودی عرب نے اُمتِ مُسلمہ کو عمرہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم خبر سُنا دی

حرم شریف میں عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، روزانہ 10 بار اسپرے کیا جا رہا ہے، سینکڑوں ملازمین صحن کی صفائی پر مامور ہیں

*مکہ مکرمہ کورونا وبا کے باعث کئی ماہ سے عمرہ کو ترسنے والے لاکھوں افراد کو سعودی حکومت نے چند روز پہلے خوش خبری سُنا دی تھی کہ 4 اکتوبر سے

عمرہ کی اجازت مل جائے گی۔ اب تک 40 ہزار کے لگ بھگ افراد عمرہ کے اجازت نامے کے لیے اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انتظامی کمیٹی کی جانب سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آمد ورفت کے لیے زائرین عمرہ مناسک کا ورچوئل تجربہ کیا گیا ہے

کمیٹی کے سربراہ اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر زائرین کے عمرہ و سعی اور دیگر مناسک کے لیے کورونا سے بچاؤ کی خاطر خصوصی انتظامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

مناسک عمرہ کے مقامات پر دن میں 10بار جراثیم کش اسپرے کیے جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے 450 کارکن مختص کیے گئے ہیں۔

مسجد حرام میں 2500 لیٹر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے جب کہ ہاتھوں سے مسجد حرام اور اس کے صحن کو صاف رکھنے کے لیے 300 رضاکاروں پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے۔

مطاف کے صحن سے تمام قالینوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ زائرین کو کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

جب کی زم زم کے حصول کے لیے راستے اور سماجی فاصلوں کی نشاندہی کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خانہ کعبہ کے اطراف قائم رکاوٹ کے باہر سے ہی طواف کیا جائے گا۔

عمرہ کے دوران سپیشلسٹ میڈیکل ٹیمیں موجود ہوں گی۔ کسی بھی معتمر میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں اسے دیگر زائرین سے الگ تھلگ کرنے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے سپیشل روم بنائے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: