دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ گاروں اور نماٗندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان ()

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک بحران سے نکل سکتا ہے

اگر زراعت کو ترقی دی جائے جس کے لئے کاشتکار کو براہ راست مراعات دینا ہوں گی اور اس کے ساتھ ہمیں ایکسپورٹ کو پروموٹ کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈی جی خان کے نجی ہوٹل میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کی اس وقت آبادی بارہ ملین سے زائد ہے اس کا رقبہ تمام ڈویژنوں سے زیادہ ہے بلوچستان کا رقبہ سب سے زیادہ ہے لیکن وہاں آبادی بہت کم ہے،سی پیک شروع ہورہا ہے جس سے ڈیرہ غازی خان کے ملحقہ علاقے میں

معاشی انقلاب برپا ہو جائے گا جس کا فائدہ ڈیرہ غازی خان کو ملے گا آج پاکستان کو جو چیلنج درپیش ہیں ان میں سے ایک کورونا ہے جس سے پاکستان نے بہت اچھے انداز میں دوسرا ٹڈی دل کے لشکر کو بھی بڑی حد تک کنٹرول کیاوفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ اس سال پنجاب نے 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جبکہ سندھ نے اپنا گندم خریداری کا ہدف پورا کیا لیکن اس کے باوجود ہمیں گندم باہر سے منگوا

نا پڑی اس وقت ہمارے ہاں ریٹ آف گروتھ تین سے پانچ ساڑھے پانچ فیصد تک ہے بدقسمتی سے ہم نے زراعت پر پچھلے تیس برسوں سے وہ توجہ نہیں دی جس کی ہمیں ضرورت تھی اسی وجہ سے ہماری زراعت بہت

پیچھے چلی گئی سندھ میں غیر معمولی بارشوں نے بہت نقصان پہنچایا جس وجہ سے ہم کاشتکار کو اس گندم کا سپورٹ پرائس دلوانا چاہتے ہیں ہمارا 27 ملین ٹن گندم کا ٹارگٹ تھا ہم ٹارگٹ پورانہیں کرسکے پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کرینگے ایل سی کھول دی گئی ہیں پرائیوٹ سطح پر بھی گندم درآمد کی اجازت دی گئی ہے دوہزار دس سے 2013 تک ہمارے پاس وافر گندم موجود تھی منافع خوروں نے ہمیں نقصان پہنچایا سید فخر امام نے کہا کہ اس وقت ہمیں گیارہ سے بارہ لاکھ ٹن گندم بیج کی ضرورت ہے

ساڑھے چار لاکھ ٹن معیاری سیڈ ہم نے چیک کرلیا ہے اور وہ کاشتکار تک پہنچائیں گے چاہے

ہمیں سبسڈی بھی دینی پڑے کیونکہ ہم کاشتکاروں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان کے بلا مقابلہ

صدر خواجہ جلال الدین رومی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ڈیرہ غازی خان دوسرا گھر ہے کہ اس چیمبر کی بنیاد میرے والد گرامی خواجہ محمد مسعود نے امداد اے شیخ کے ساتھ مل کر رکھی

اور ہمارے بے شمار منصوبے اس علاقے کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے کہاہے کہ مجھے ڈیرہ غازی خان چیمبر کے لیے جگہ دیں عمارت ہم خود بنا لیں گے،انھوں نے کہا کہ

اس وقت کاشتکار پریشان حال ہے،جب تک کاشتکار خوش نہیں ہو گا تب تک صنعت کار کے حالات بھی بہتر نہیں ہوں گے،

میں چیمبر کے پلیٹ فارم سے کپاس پر ریسرچ کے لیے وسائل دینے کو تیار ہوں تاکہ اس کے بعد ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹری کے ذریعے سیلف ایمپلائمنٹ کے لیے کام کریں گے تقریب سے خطاب میں

وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت محمد حنیف خان پتافی نے نو منتخب عہدے داران کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اگلی منزل ٹیکس فری زون انڈسٹریل ایریا کا قیام ہے، مجھے آج اس علاقے کے

سو انڈسٹریلسٹ درخواستیں دیں تو اگلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل سٹیٹ منظور کروا دوں گا، حلف برداری کی تقریب سے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد ساجد ظفر ڈال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جب سے اس علاقے تقرری ہوئی ہے تب سے مختلف شعبوں

کے ساتھ لائیو سٹاک پر توجہ دے رہا ہوں تاکہ کم وسائل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل سکے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے کام ہو رہا ہے جبکہ چیمبر کے لئے قطعہ اراضی بھی جلد منظور کرایا جا ئے گا تقریب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے نو منتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی،

سنیئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی اور نائب صدر شیخ محمد زاہد نظام قریشی سے حلف لیا تقریب سے سابق صدور خواجہ محمد یونس،خواجہ محمد الیاس اور سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سیکرٹری جنر ل چیمبر محمد مجاہدملک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ایسوسی ایٹ اورایگزیکٹو کمیٹی کارپوریٹ کلاس کے

عہدے داران کو ہار پہنائے گئے آخر میں معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،ضلعی سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل طارق اسماعیل، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،مظفر گڑھ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران شیخ عامر سلیم،ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ،

اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر قاضی محمد سراج،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر شاہد حمید لغاری،ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز اصغر صدیقی،سابق چیئر مین بیت المال شیخ محمد علی،سابق نائب صدر چیمبر مرزا ظفر اقبال،

سابق سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود،چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،صدر ٹیوب ویل مارکیٹ چوہدری خالد ریاض،حمید اختر لطیف،چیئر مین سن کراپ ڈاکٹر محمد شفیق پتافی،ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبد اللہ جلبانی،ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ عمران اسلم،ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز منور رند،پی ٹی آئی رہنماء ملک اقبال ثاقب و دیگر کے علاوہ سینکڑوں تاجر اور صنعتکار موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان ()

آرپی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،لاوڈ سپیکر کاناجائز استعمال معاشرے میں

شر انگیزی کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے اس کو روکنا ناگزیر ہے،ہیٹ میٹریل کا پھیلاؤاور نفرت انگیز وال چاکنگ شر انگیزی کے شعلوں کو بھڑکا سکتی ہے

ایسی قانون شکنی پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،یہ ہدایات ریجنل۔پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ کے تسلسل میں اتوار کو چھٹی کے

روز ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ریاست نے جن اہداف کے حصول کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا اس پر اس ک کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے

،معاشرے میں مزہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اتحاد و وحدت کی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی کے تحت قانون سب کے لئے یکساں کے فارمولے پے عمل کیا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

نیشنل ایکشن پلان کے زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے ،جن مقدمات میں ملزمان گرفتار نہیں ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری سے جہاں پر معاشرتی بے چینی ختم۔ہو جاتی ہے وہاں پر پولیس اور قانون پسند عوام کے مابین اعتماد کے رشتے میں اضافہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے

تمام روائتی اور لائیسنسی پروگراموں کی مانیٹرنگ بھی نینشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے پیرا میٹر میں کی جائے،آر پی او فیصل رانانے کہا کہ ریجن۔کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز چہلم حضرت امام حسین کے

روائتی اور لائیسنسی پروگراموں کے انعقاد اور ان کے پر امن اختتام کے بعد جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اجتماعات کی سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی سیکورٹی پلان تشکیل دیں اس سلسلہ میں امن کمیٹی کے ارکان سے خصوصی مشاورت کی جائے۔


ڈیرہ غازی خان ()

سٹینو گرافرز سمیت جملہ سرکاری ملازمین کے حقو ق کا تحفظ کریں گے عارضی ملازمین کو فوری ملازمت پر مستقل کیا جا ئے

ایپکاءکے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں جملہ سرکاری ملازمین کے مطالبات موجود ہیں درجہ چہارم ڈرائیورز و ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہیں

جملہ سرکاری ملازمین کے حقوق وعزت نفس پر آنچ نہیں دیں گے حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل پر خصوصی توجہ دے مہنگائی کو کنٹرول کرے تنخواہوں و پنشن میں

سو فیصد اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر ایپکاءسرفراز اللہ والا نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ملازمتیں نہیں دے سکتی

تو حاضر سروس و عارضی سرکاری ملازمین کو ملازمت سے محروم بھی نہ کرے بلکہ انہیں ملازمت پر مستقل کرے ٹیکنیکل ،نان ٹیکنیکل سٹاف ٹیوٹا خصوصاً سٹینو گرافر کی ترقیاں و دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دے

اور انہیں حل کرے ایپکا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کو حکومت فوری تسلیم کرے حکومت جملہ سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کے مطالبات و مسائل حل کر نے کے لئے مثبت اہم کردار ادا کرے بصورت دیگر جملہ سرکاری ملازمین

کو ایپکاءکے پلیٹ فارم پر متحد کر کے مرکزی و صوبائی قائدین ایپکاءکی ہدایت پر احتجاجی تحریک میں شدت لائے گی اور مطالبات کی منظوری تک جدو جہد جاری رکھے گی ۔


ڈیرہ غازی خان()

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے جنرل سکریٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ اور اخوند ہمایوں رضا کے

ہمراہ گزشتہ روز آر پی او محمد فیصل رانا سے ملاقات کی اس موقع پرڈی جی خان ریجن میں امن و امان اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس

او پیز،محرم الحرام کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کئے پنجاب پولیس نے احسن اقدامات کئے ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ انسانی جان اور املاک کے تحفظ کےلئے ہرممکن اقدام کریں گے

اراکین اسمبلی کا امن اور انصاف کی فراہمی کےلئے مثالی تعاون رہاجنرل سکریٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ

قیام امن،مظلوموں کی داد رسی اور قانونی معاونت کےلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازی خان()

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر گزشتہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں کاروائیاں کی گئیں

مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات محمد کاشف رفیق نے ڈائریکٹ ریکوری کی

مد میں 1501805 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید نے مقدمہ میں مطلوب فوڈ انسپکٹر محمد شفیق کو گرفتار کرلیا

سرکل آفیسر محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 40208 روپے ریکور کئے اسی طرح ضلع راجنپور میں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے 31000000 روپے مالیت کا 480کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایاسرکل آفیسر غلام اصغر خان نے بھی 10500000 روپے مالیت کا 104 کنال سرکاری رقبہ واگزار کراکر محکمہ ریونیو کے حوالے کیا۔


ڈیرہ غازی خان ()

ضلع ڈیرہ غازی خان میں مٹی کی ایک ہزار اینٹ کی تیاری پر لیبر کو 1295 روپے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی

مقررہ اجرت نہ دینے والے بھٹہ مالکان کے چلان کئے جائیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازی خان شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں کی

مسلسل نگرانی کی جارہی ہے بھٹوں پر مستورات کےلئے الگ بیت الخلاءسمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائیگاانہوں نے بتایا کہ لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق نے

گزشتہ روز تحصیل کوٹ چھٹہ میں اینٹوں کے بھٹے چیک کئے ریکارڈ کی پڑتال کے ساتھ مزدوروںسے معلومات حاصل کیں۔محمد صادق نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ

ایک ہزار اینٹ کی تھپائی پر 1295 کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے لیبر لاز اور کم کم اجرت کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔


ڈیرہ غازی خان ()

ڈیرہ غازی خان میں اختیارات سے تجاوز اور حکم عدولی پر ٹریفک پولیس کے چار پولیس افسران کو معطل کر کے

مقدمہ درج کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے مراسلہ کے مطابق ٹریفک پولیس افسران اے ایس ائی حفیظ اللہ، ہیڈ کانسٹیبل عبداللطیف اور کانسٹیبلان ریاض اور لیاقت کو معطل کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان مہر اسحاق سیال نے کہا کہ چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹریفک پولیس کے افسران اپنے مقررہ پوائنٹ پر موجود نہیں تھے مزید پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ افسران مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس کو چھوڑ کر گدائی

چونگی اور۔دیگر مقامات پر ناکے لگائے ہوئے تھے جس پر چاروں پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے معطل کر کے مقدمہ درج کر دیاہے

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر محکمہ میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خفیہاور سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔کسی بھی اہلکار کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سست ڈیوٹی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان ()

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے موضع بکھر واہ عربی میں اربوں روپے مالیت کا 2870 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ریونیو ٹیم کے ہمراہ مقبوضہ رقبہ پر ہل چلاکر واگزار کرایا۔


ڈیرہ غازی خان ()

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ

ریسکیورز کو چاق و چوبند رکھنے کےلئے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاریسکیورز کا مورال بلند کرنے کےلئے انہوں نے خود بھی فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیا

ماہانہ فزیکل ٹیسٹ سے ریسکیورز کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتاہے ریسیکورز کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھا جاتا ہے

باقاعدگی سے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کرکے ریسکیورز کو جسمانی ورزش اور مشقت سے گزارا جاتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان ()

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری۔دودھ، مصالحہ جات، فاسٹ فوڈز و دیگر خوراک کی چیکنگ۔12فوڈیونٹس سِیل،

ناقص خوراک تلف کردی گئی۔240لیٹر ملاوٹی دودھ، 170 کلو مصالحے، 10کلو املی، 10 کلو رنگدار ٹافیاں تلف،رحیم یارخان میں عابد فوڈ کومکھن کا لیا گیا سیمپل فیل ہونے، مکھن میں روغنیات، نمی معیار سے زیادہ ہونے پر سِیل کیا۔

ملک سپریشن یونٹ سے موقع پر 300 کلو کریم، 30 کلو غیر معیاری مکھن برآمد کیا گیا۔ رحیمیارخان میں نیو داتا دودھ ہاؤس کو لیکٹو سکین ٹیسٹ سے دودھ کی

غذائیت کم ہونے، ملاوٹ پائے جانے پر سربمہر کیا گیا۔ بہاولپور میں ٹیسٹی فوڈ کو زائدالمیعاد بریڈ کو شوارما کی تیاری میں استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ ڈی جی خان میں آئیڈیل لائف ڈرنکنگ واٹر، ڈُو واٹر کے لیے گئے

نمونے حفظان صحت کے منافی ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔بہاولپور میں حنیف کا سوہن حلوہ، حاجی غلام حسین کا سوہن حلوہ، راجن پور سے ظفر کریانہ،

امجد کریانہ کو سِیل کیا گیا۔بہاولنگر سے فاروق بیف شاپ، زین کریانہ، حافظ کریانہ، لیہ سے فہیم کریانہ، رحیمیارخان سے الغوثیہ چکن سنٹر کو سربمہر کیا گیا۔

فوڈ یونٹس کو بوجہ سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے، قانونی واجبات کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا گیا۔ڈی جی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازی خان ()

ار پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں پتنگ بازی پر سخت پابندی اور پتنگ فروشی کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کا حکم دے دیا،،

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور میں پتنگ بازی

اور پتنگ فروشی کے خلاف سخت آپریشن شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پولیس نے ہر حوالے سے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے،پتنگ بازی انسانی جانوں کے

ضیاع کا سبب بنتی ہے،پتنگ بازی کے دوران استعمال ہونے والی دھاتی ڈوریں بے گناہ کے گلوں پر پھر کر انسانی جانوں کے لئے خطرناک ترین ثابت ہوتی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جہاں پر پولیس نے پتنگ بازوں کو

قانون کے مطابق پکڑنا ہے وہیں پر پتنگ فروشوں کا پکڑنااس سے بھی زیادہ ضروری اور ناگزیر ہے پولیس افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مل کر

معلومات اور اطلاعات کا تبادلہ کر کے نتیجہ خیز آپریشن کے لئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کریں انہوں نے کہا کہ

پتنگ فروشوں کے خفیہ سٹوروں پر چھاپے مار کر انہیں قانون کے مطابق سیل کیا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خدا نخواستہ پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے سے

کسی جان کا ضیاع ہوتا ہے تو اس علاقے کے ایس ایچ او سمیت متعلقہ زمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف آپریشن ہر لحاظ سے نتیجہ خیز ہو


بریکنگ ٹکرز
۔
کوٹ چھٹہ
خانپور منجوالا میں گئیس کی دوکان میں دوران گئیس ریفلینگ سلینڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

کوٹ چھٹہ
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی دوکاندار محبوب نامی شدید زخمی ہسپتال منتقل

کوٹ چھٹہ
دوکاندار محبوب نامی گئیس ریفلینگ کررہا تھا اچانک سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک آٹھی.

About The Author