دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ. غازی خان سے نامہ گاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے.

ڈیرہ غازی خان()

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھتے کے نیچے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک تمام افسران ایک ہی جگہ پر موجود رہ کر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کریں گے۔صوبہ پنجاب میں ہر ماہ کے پہلے دن ریونیو مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہر یاں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تمام افسران کو اکٹھا کرکے تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی جس میں سینکڑوں سائلین نے شرکت کی

۔ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل بھی موقع پر حل کئے گئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے۔عوام کو انکی جائیداد کی دستاویزات کی

حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ریونیو کو فرسودہ کلچر اور مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اراضی ریکارڈ سنٹر پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے رویہ پر بھی نظر رکھی جائے گی۔اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاوٹ مافیا کی شکایت پر سٹاف ضلع بدر کردیا جائیگا

پیپر لیس سسٹم کی وجہ سے سرخ فیتے کے کلچر کا خاتمہ ہو گا۔فائل کو آگے بڑھانے کے لئے رشوت دینے کے سلسلہ کو ختم کریں گے ہر آفیسر اپنے آفس میں فائل پر کارروائی آن لائن چیک کر سکے گا

ہر درخواست اور فائل پر کارروائی کے لِئے ٹائم لائن مقرر کی جائے گی کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق

،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت اور دیگر موجود تھے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے مختلف شعبوں اور عمارت کا

جائزہ بھی لیا۔


ڈیرہ غازی خان

()کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال

سے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔بلاک 18 اور شہر کے

دیگر علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے درخواست پیش کی۔واٹر سپلائی کی بوسیدہ پائپ لائن کی تبدیلی کیلئے بھی درخواست کی۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔


ڈیرہ غازی خان

()ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے پیدل ریلی کا انعقاد کیا گیا

جس کی سربراہی ڈی ایس پی، ٹریفک مہر اسحاق سیال نے کی، ریلی میں طالب علم تاجر اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز احمد ڈی ایس پی سٹی عمران احمد نے بھی شرکت کی،

ڈی ایس پی ٹریفک اسحاق سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے،

عوام کو چاہیئے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسحاق سیال نے مزید کہا کہ

میڈیا کے ذریعے والدین سے گزارش ہے کہ کم سن بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

()سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی ہدایت پر صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد، ڈینگی و کورونا سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر اور دیگر امور سے

متعلق انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ گزشتہ روز لیبر آفیسر محمد صادق نے الحمد کارپوریشن جام پور روڈ کا معائنہ کیااور مزدوروں سے ملاقات کر کے

اجرت اور دیگر سہولیات بارے معلومات حاصل کیں انہوں نے الحمد کارپوریشن میں ڈینگی سے بچاؤ بارے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور کارپوریشن کے ملازمین کی اجرت کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔


ڈیرہ غازی خان

()ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع

پر 70 عزاداوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی انہوں نے بتایاکہ ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکلز کے علاوہ موٹر سائیکل ایمبولینسز امام بارگاہ رضویہ سے

برآمد ہونے والے جلوس کے ساتھ رہیں اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انتہائی چوکس رہ کر فرائض سرانجام دئیے۔


ڈیرہ غازی خان

()ریجنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کاایک تعزیتی اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید کی

زیر صدارت منعقد ہوا جس میں افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ رحیم طلب کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیاگیا

اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


ڈیرہ غازی خان

()ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان،

لیہ، راجن پو راو رمظفرگڑھ میں 169مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، حادثات سے

بچاؤ اور کورونا وائرس کی ایس او پیز بارے آگاہی دی اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

()ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پرگزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجن پور عبدالشکور نے دو کروڑ 80لاکھ 50ہزار روپے

مالیت کی 240کنال اراضی واگزار کرا کے متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دی جبکہ انہوں نے دو پٹرول پمپس کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیااور کنورشن فیس کی مد میں چار لاکھ چالیس ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں

جمع کرائے اسی طرح سرکل آفیسر ڈیرہ غازیخان عبدالمجید نے ایک پٹرول پمپ، سرکل آفیسر مظفرگڑھ خالد بلال نے دو پٹرول پمپس کو سیل کیا

جبکہ تھانہ انٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مقدمہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا سرکل آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 59ہزار 621روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔


ڈیرہ غازی خان

() معروف شاعر منیر دیوان کی موٹر سائیکل سول کورٹ سے چوری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

منیر دیوان ذاتی کیس کے سلسلہ میں سول کورٹ کے احاطہ نیو وکلاءبلاک نزد ڈی سی آفس میں یونیک ماڈل2013 موٹر سائیکل لاک کر کے اپنے کونسل سے ملنے گئے

واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھی انہوں نے تھانہ سول لائن درخواست دی جس پر ایس ایچ او تھانہ نے زدرخواست نمبریA-5-409/20 پر سجاد احمد ASIکو تفتیشی مقرر کر کے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے

۔ نیز سیاسی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی چوری وارداتوں پر ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ اس کا فوری سدباب کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

()آر پی او فیصل رانا کی زیر صدارت ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول کوجدید سہولیات،

سیکورٹی دینے کے حوالے سے اجلاس،کوروناایس او پیز سمیت بچوں کی صحت و حفاظت کے لئے تمام اقدامات اٹھانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر

ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او اختر فاروق،پرنسپل سعدیہ حنیف سمیت متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے

شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا قانون کے محافظوں کو خاندانی

اور معاشرتی تفکرات سے آزاد کروانے کی طرف اہم قدم ہے،سکول میں طلباء کی کل تعداد750میں سے350طلباء و طالبات پولیس اہلکاروں کے بچے ہیں جنہیں پولیس پبلک پارٹنر شپ کے تحت وہی تعلیم دی جاتی ہے

جو معاشرے میں اعلیٰ تعلیم کے نام سے معروف ہے،انہوں نے کہا کہ سکول کے تعلیمی سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جن اقدامات کے اٹھانے کی ضرورت ہے میں ایک لمحہ کی تاخیر کئے بغیر وہ اقدامات اٹھانے کو

تیار اور آمادہ ہوں کیونکہ پولیس ایک خاندان ہے اور خدا نے مجھے ریجن میں اس خاندان کی سربراہی کا موقع دیا ہے،میری خواہش ہو گی کہ اس سکول میں پولیس اہلکاروں کے بچے اس طرح کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں

کہ یہ بچے مستقبل میں قوم اور معاشرے کی امیدوں پر بھی پورا اتریں اور اپنے خاندانی کے مستقبل کو بھی روشن کریں،آر پی او نے کہا کہ ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول کی سیکورٹی کو مکمل فول پروف بنایا جائے،

ڈی جی خان پولیس اس سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے،انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں خوشگوار حد تک کمی آنے کے بعد حکومت نے ایک مربوط حکمت عملی کے

تحت سکولوں کو کھول دیا ہے،تاہم محکمہ صحت کی طرف سے کورونا کے حوالے سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر مکمل عمل در آمد کیا جائے

،آر پی او نے کہا کہ ہم نے اس سکول کو اپنے بچوں کا مستقبل سمجھ کر زیادہ سے زیادہ سہولیا ت فراہم کرنا ہیں تاکہ یہ تعلیمی ادارہ پولیس اہلکاروں کی تعلیم کے حوالے سے ایک مثال ثابت ہو۔


ڈیرہ غازی خان

()آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا،

غیر نمونہ نمبر پلیٹس والے موٹر سائیکل اور گاڑیاں سنگین وارداتوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہیں،پولیس،سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ

ریوالونگ لائٹس لگانے کی کسی کو اجازت نہیں،مصنوعی ”ٹوہر ٹپے“ کے لئے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق

فوجداری مقدمات بھی درج کئے جائیں،آر پی او کی پولیس افسران کو ہدائت،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایک خصوصی اجلاس میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان

،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر ریوالونگ لائٹس لگانے والوں کے خلاف بیک وقت قانونی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ قانون نے قانون کے محافظوں کی معاشرتی شناخت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کو استعمال کرنا قانونی صوابدید کے مطابق صرف سرکاری،قانون

نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا ہی حق ہے،معاشرے میں اپنے مصنوعی ”ٹوہر ٹپے“ کے لئے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کا استعمال کرنے والے بدترین قانون شکنی کا ارتکاب کرتے ہیں اور اکثر اوقات یہی قانون شکن پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اپنی

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین وارداتوں میں بھی استعمال کرتے ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ریجن کے چاروں اضلاع میں بیک وقت قانونی آپریشن شروع کیا جائے،جس کے دوران نہ صرف غیر نمونہ

نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا جائے بلکہ ایسا کرنے والون کے خلاف قانون کے مطابق فوجداری مقدمات بھی درج کئے جائیں،آر پی او نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے عین مطابق پولیس نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ہر حوالے سے قانون کی حکمرانی کے تحت کرائم کا خاتمہ کرنا ہے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کا غیر قانونی

استعمال قانون شکنوں کے لئے ایک سہولت کاری ہے قانون کی نظر میں قانون شکنوں کا سہولت کار بھی قانون شکن ہے لہٰذ ا غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کے

غیر قانونی استعمال کے خلاف مربوط حکمت عملی سے نتیجہ خیز آپریشن شروع کر کے میرے دفتر کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

()پولیس کی بروقت کارروائی سے 7لاکھ روپے نقدی چھیننے والے دونوں ڈاکو گرفتار،چھینی گئی

رقم بر امد،ار پی او نے گرفتار ملزمان کے تمام ساتھی اور سہولت کار گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی بلاک میں

واقع دودھ ڈسٹری بیوشن کے دفتر سے دو ملازمین عبد الطیف اور شاہ ریز کمپنی کے 7لاکھ روپے لے کر نجی بینک جمع کروانے کا رہے تھے،چڑیا گھر کے قریب2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے

زور پر نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ،پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو کمشنر آفس کے

قریب گرفتار کر کے ان سے چھینی جانے والی 7لاکھ روپے کی رقم بر آمد کر لی،گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت معین اور ارسلان کے نام سے ہوئی ملزمان کے خلاف

تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،آر پی او نے پولیس کی بروقت کارروائی پر ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے پولیس کے اسی طرح کے

اقدامات سے ہی قانون پسند عوام حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہو کر پولیس کے پشتی بان بن جاتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ ڈی جی خان کی عوام نے اس وارادت کے بعد ڈاکوؤں کی گرفتاری کے حوالے سے کیا

،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مکمل تفتیش کی جائے،ملزمان کی نشان دہی پر اس گینگ کے تمام۔ملزمان گرفتار کئے جائیں ،جو قانون شکن ایسی وارداتوں میں سہولت کاری کرتے ہیں

انہیں بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،آر پی او نے کہا کہ جن دلیر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا محکمہ کی

سطح پر ان کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی ،آر پی او نے کہا کہ ان بہادر اور دلیر اہلکاروں سے میں خود ملوں گا ایسے اہلکار محکمہ کے لئے ایک مثال ہیں ،انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی تفتیش اور اس گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے انہیں مکمل آگاہ رکھا جائے

،ادھر شہری حلقوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل بریفنگ ،ڈی پی او کی دلیرانہ کمانڈنگ اور پولیس اہلکاروں کی

قابل تقلید کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا۔اظہار کیا ہے کہ آر پی او فیصل رانا کی کمانڈنگ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے

ویژن کے مطابق ریجن میں کرائم کا خاتمہ ہو گا کیوں کہ وزیر اعلی کی طرف سے تعینات کئے جانے والے افسران اس ہدف کے حصول کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

()ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑی گئی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ بہاولپور میں ملک سیفٹی ٹیمز نے

خفیہ ٹیم کی اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑ لی گاڑی نمبر بی آر ایس-1415 کو بہاولپور میں خانقاہ بائی پاس کے ایل پی روڈ پر لیکٹوسکین ٹیسٹ سے دودھ کی چیکنگ کی گئی

ممنوعہ بلیو کیمیکل میں محفوظ شدہ دودھ میں ٹیسٹ رپورٹ سےملاوٹ، کم غذائیت ہونے پر960لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا عرفان میمن نے مزید بتایا کہ سوڈاواٹر، ریسٹورینٹس، آئس فیکٹریز، کریانہ کی

چیکنگ،8 پوائنٹس سِیل، متعدد کو جرمانے،100لیٹر ملاوٹی دودھ، 11 کلو غیر معیاری خوراک تلف کر دی گئی بہاولنگر میں علی سپر سٹور کوزائدالمیعاد جُوسز، رنگدار سلانٹی کی فروخت پرسربمہر کردیاگیالیہ

میں اقبال ٹی ڈسٹری بیوٹر کو نامکمل غلط پتہ کے اندراج پر بہتری لانے تک کام سے روک دیا گیا، 150 کلو چائے برآمد کر لی گئی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بہاولنگر میں سٹی ٹاپ ریسٹورینٹ کو 30ہزار، مظفرگڑھ میں المدینہ سوڈاواٹر کو 20ہزار جرمانہ عائد کیا گیا

مزید مظفر گڑھ میں نذر بلوچ دودھ بوتل کو 15ہزار، دلپسند پیزا شاپ کو 10ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے رحیمیارخان میں میٹروہوٹل،بہاولپور میں رؤف بیکرز، بلوچ آئس فیکٹری، راجن پور میں سٹار بیکرز، لیہ میں عنایت سوئیٹس، اعجاز کریانہ کو 10,10ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے مزید کاروائیوں میں

ڈی جی خان میں 4، بہاولنگر میں 1، بہاولپورمیں 1، رحیمیارخان میں 1 فوڈ یونٹس سیل کر دیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ

فوڈ پوائنٹس کو سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے، گزشتہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا

خوراک میں موجود مضر اجزاء جسم میں داخل ہو کر متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

About The Author