دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی،بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے 5ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا مال

مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر سجاد احمد کی سربراہی میں

محمد اسماعیل ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں ظفر سپاری عرف ظفری ولد رحمت علی سکنہ میاں چنوں،علی رضا ولد غلام قادر،آصف ولد احمد دین،محمد سلیمان ولد عبدالرحمٰن اور محمد زمان ولد محمد انوراقوام ڈھڈی شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ موبائل فونز،ایل سی ڈیزونقد رقم5لاکھ روپے اور اسلحہ ناجائز3عدد پسٹل30بور،ایک عدد رپیٹر12بور اور ایک عدد ریوالور32بور برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں پولیس نے روایتی طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔

ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور شب وروز میدان میں سرگرم عمل ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،

بین الاضلاعی جواء پرچی مافیا سرغنہ اپنے سات ساتھیوں سمیت گرفتار،جدید الیکٹرونکس آلات سمیت جواء پر لگی رقم برآمد، پولیس نے 5سال سے مفرورراہزنی

میں ملوث اے کیٹیگری کا خطرناک مجرم اشتہاری بھی گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر

تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمدنے مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر جواد احمد کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے بہاولی چوک سے

بین الاضلاعی جواء پرچی مافیا کے سرغنہ ساجد خاں کو 7ساتھیوں سمیت گرفتارلیا۔ملزمان بذریعہ موبائل فونزاور وائرلیس سیٹ جواء پرچی کی بکنگ میں مصروف تھے۔پولیس نے موقع سے جدید الیکٹرونکس آلات قمار بازی3عدد لیپ ٹاپ،2

عددالیکٹر ک بورڈ،3عدد ٹیلی فون سیٹ،4عدد ریموٹ،1عدد کلاک،2عدد بکس،27عدد موبائل فونز،3عددجی ایس ایم ڈوائسز،2عدد ائیر ٹیل ریسور،18عدد چارجرزوغیرہ اور قماری بازی پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے

اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔اسی طرح سب انسپکٹر ماجد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی مددسے عرصہ 5سال سے مفرور

راہزنی کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹیگری کے خطرناک مجرم اشتہاری محمد مشتاق عرف عثمانی ولد امید علی قوم مہار سکنہ ماکھے والی بہاولنگرکوٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم واردات کے بعد گرفتاری کے ڈر سے

مختلف اضلاع میں روپوش تھا۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے مقدمہ سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح تھانہ بی ڈویژن پولیس اس موقع پر

ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔۔۔


: بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ریونیو خدمت کچہریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور ضلع بہاول نگر میں

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی سربراہی میں اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو خدمت کچہری لگائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کے علاوہ تحصیلدار ،

نائب تحصیلدار اور گرداور سے پٹواری تک تمام ریونیو افسران اور سٹاف ایک چھت تلے موجود تھے۔ اس موقع پر سائلین کی ایک بڑی تعداد بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے شریک تھی۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے

ریونیو خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے اور ہر سطح پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ شعیب خان جدون نے کہا کہ

حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات وجدت لانے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم نے ضلع بہاول نگر میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے تاکہ لوگ بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کےلیے آئیں

انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے فرسودہ اور تاخیری حربوں پر مبنی ریونیوسسٹم میں مائینڈ سیٹ کی بھی تبدیلی چاہتی ہے اور سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اور خدمات میں بہتر ریسپانس کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر ریونیو خدمت کچہری میں ریونیورریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ،

رجسٹری،ڈومیسائل اور سائلین کے ریونیو مسائل کو فی الفور حل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے،جس میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کرکے عوام کی شکایات و مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ریونیو ریکارڈ اور کھلی کچہری کے مقاصد کے حصول میں کسی رکاوٹ ، تساہل اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق خود کو تبدیل کریں

اور سرخ فیتے کی روایات کو دفن کر دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں ۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کی سربراہی میں ریونیو کچہری صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک منعقد کی گئی۔


: بہا ولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس شاندار کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد بشیر احمد کی سربراہی میں امجد علی ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر84/5-Rسے بدنام زمانہ عادی منشیات فروش مطلوب احمد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے چرس1405گرام برآمد ہوئی۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ملزم سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کومنشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔نشہ کا عادی شخص نہ صرف اپنی صحت خراب کرتا ہے

بلکہ پورے خاندان کی تباہی کا بھی باعث بنتا ہے۔نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے

ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

#

About The Author