دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔جس رفتار سے پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے 2050تک پاکستان کی آبادی 35کروڑ ہو جائے گی

آبادی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس مظفرگڑھ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مختلف این جی اوز سرکاری محکموں

اور سول سوسائٹیزکے نما ئندوں نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مہر خضرحیات نے کہا کہ پاکستان میں آبادی میں مسلسل اضافہ پاکستان کے مسائل میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔آبادی کی اس تیز رفتار کو روکنے کے لئے

تمام افراد اور اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کر چاہیے۔اسی طرح آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے مانع حمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ پا کستان میں ہر سال48 فیصدبغیر خواہش حمل ہوتے ہیں اوران میں سے 58فیصدخواتین کو اسقاط حمل ہو جاتا ہے

جس سے ماں اور بچے کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لہذاما ں اور بچے کی صحت کیلئے کم از کم بچوں میں تین سال کا وقفہ ضروری ہے

اس وقفے کیلئے مانع حمل ادویات کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔


: مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

مظفرگڑھ میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے تحت ریلی نکالی گئی،ریلی میں سرکاری افسران،

پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی زیرقیادت

ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے تحت بڑی ریلی نکالی گئی،ریلی ڈی پی او آفس سے جھنگ روڈ تک نکالی گئی جس میں سرکاری افسران،پولیس اہلکاروں، وکلا برادری، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی،

تاجر راہنماؤں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ

ٹریفک قوانین کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جائیگی.ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس ہفتے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی جبکہ اگلے ہفتے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائینگی،جس کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں


: مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

فضل کلاتھ ملز جھنگ روڈ میں لیبر کے قانون،حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں فضل کلاتھ ملز میں غریب مزدور ورکر کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی حقوق کی

سنگین خلاف ورزیاں جاری ورکروں کے جعلی استعفے لکھ کر حساب میں ہیر پھیر کرنے کرنے لگے کئ غریب مزدور ورکروں نے لیبر کورٹ کارخ کرلیا

غریب مزدور ورکروں کا کہنا ہے کہ لیبر کے سخت قوانین موجود ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ایکشن کرے تفصیلات کے مطابق فضل کلاتھ ملز میں ڈیوٹی 8 گھنٹے کی

بجائے 12 گھنےلی جا رہی ہے اور ریسٹ اور ٹائم سرکاری پر اور ٹائم سینگل دیا جارہا ہے جبکہ ریسٹ سرکاری چھٹی پر اور ٹائم ڈبل ہوتا ہے بغیر رجسڑیشن ڈیلی ویجیز ورکر رکھے ہوئے ہیں

جنکی کوئی رجسڑیشن نہیں ہے تمام مراعات سے ورکروں کو محروم کیا ہوا ہے کینٹن پر ناقص کھانا جس کی وجہ سے کئی ورکر پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رھے ھیں

ملز میں کام کرنے والے مزدوروں کو خاطر خواہ تحفظ حاصل نہیں ھے فضل کلاتھ ملز میں ایڈمن حبیب نواز، جی ایم طارق معسود کی نااہلی کی وجہ سے مزدوروں اور لیبر کے حوالے سے معیارات کا خیال نہیں رکھا جارہا ھے

اس کے ساتھ ورکروں کو اسکے متعلقہ کام میں احتیاطی تدابیر اختیار کر نےکا کو ئی معقول تربیتی انتظام موجود نہیں ہے جس کے نتیجے میں ورکر مشکل اور پر خطرات حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی طرف سے لیبر کے حقوق کی

سنگین پامالیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں غریب مزدور ورکروں کا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر مظفرگڑھ سے بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیاہے


: مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹر علی جان)

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوصارفین کی شکایات کے اندراج،فوری اوربروقت ازالے کے لیے میپکوکی ڈویژنوں

اور سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزمیں دن اوررات کے اوقات میں چیکنگ کرکے میپکوصارفین کے لیے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میپکوکسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزمیں میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اورمیپکوصارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اورمیپکوصارفین کی شکایات کاازالہ بھی کم سے کم وقت میں یقینی بنایاجائے۔

میپکوصارفین اپنے بل اوربقایاجات وقت پراداکریں جاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ

چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئرمحسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پرمیپکو صارفین کے مسائل اورشکایات کے حل کے لیے میپکوکی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے

کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل میپکودفاتر کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج کروائیں تاکہ

ان کی شکایات اورمسائل کاازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایاجاسکے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں

اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں

اورپی ٹی ڈبلیوکے بغیرہرگزکام نہ کیاجائے اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

بلدیاتی الیکشن میں گودوں جاگیرداروں کی بجائے عام نمائندے منتخب کریں ڈاکٹر خالد پرویز تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار جتوئی کے معروف معالج سیاسی و سماجی

رہنماء ڈاکٹر خالد پرویز نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ترقی کی نہ ہونا صرف اور صرف سیاسی غلامانہ سوچ ہے اس سے باہر نکلنا ہوگا ہماری آنے والے نسلوں کی تقدیر بدلنے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو قربان کرنا ہوگا

آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ وڈیرہ شاہی کی بجائے منفرد اور پڑھے لکھے لوگوں کو ترجیح دیں اور انتخابات میں انہی لوگوں کو کامیاب کرائیں

یہ وقت ہے اپنے حق کے لئے لڑنے کا موقع ضائع ہونے کے بعد ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں باقی بچتا اس لئے انتخابات میں

سوچ سمجھ کر فیصلہ کرلیا کریں آج ہم اگر اپنے آپ کو نہیں بدلیں گے تو اس کا حساب بھی ہماری آنے والی نسلوں کو چکانا پڑے گا


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

بخاری گروپ اپنے دوستوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑے گا میرے دوست میرے اپنے ووٹر ہیں اور میں اپنے ووٹروں سے بھائیوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں

سید باسط سلطان بخاری
جتوئی گروپ کی متعدد اہم سیاسی شخصیات 70 سالہ رفاقت چھوڑ کر فخرے جنوبی پنجاب شان جتوئی ڈاکٹر محمد آصف سلیم خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا

اظہار کرتے ہوئے بخاری گروپ میں شامل بہت ہی شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جتوئی گروپ کی

متعدد شخصیات سردار عبدالرحمن خان سردار عبد الواحد خان سردار محمد یاسین خان سردار بہار علی خان سردار دولے خان سردار عبدالستار خان سردار عبد الحمید خان سردار محمد صدیق خان ملک امیر بخش ملک عبد الخالق ملک عبدالستار قاضی ثناءاللہ اپنے

سینکڑوں ساتھیوں سمیت جتوئی گروپ چھوڑ کر ڈاکٹر سردار محمد آصف سلیم خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے بخاری گروپ میں شامل ھو گئے

اس موقع سردار محمد نصراللہ خان کورائی سردار رحمت اللہ خان کورائی سردار قاری محمد یامین خان سردار صابر حسین خان سردار نزر حسین خان محمد اسلم پرویز خان رند سردار جلیل خان مہر قادر بخش سردار قربان راجہ رند سردار محمد افتخار خان

سردار کلیم اللہ خان سردار عبد القیوم خان سردار غلام قادر خان ابا سردار پکھی خان سردار مظہر خان سردار انوار خان اور سینکڑوں افراد موجود تھے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ کرپشن کاخاتمہ ہی ملکی ترقی کا واحد راستہ ہے،حکومت کو چاہیے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے

چور ڈاکو کہنے کی بجائے عملی اقدامات کرے، بلدیاتی انتخابات کارکنان کا انتخاب ہوتا ہے، دل و جان سے محنت کرکے ہم اپنے کارکنوں کی محنت کا بدلہ چکاتے ہوئے

بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر مضبوط اتحادیوں کے ساتھ شریک ہوں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں کرپٹ لوگ چور مچائے شور والے فارمولے پر چورچور کا شور مچا کر خود کرپشن میں ملوث ہیں،

حکومت اور احتسابی ادارے حکومتی افراد کی کرپشن پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے چور ڈاکو کہنے کی بجائے عملی اقدامات کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے،

سیم کی وجہ سے کسانوں کی گنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہاہے،سیم کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ جعلی ادویات کے ذریعہ

سے کسانوں کا استحصال اور کپاس کی فصلات کو نقصان کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ کسانوں کے استحصال کے ساتھ ملک معاشی ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا،

حکومت عدم توجہی سے ملک معاشی نقصان کی جانب بڑھ رہاہے،بلدیاتی انتخابات کے سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں گے،عوامی مفاد کی خاطر بہترین حکمت عملی اور مضبوط اتحادیوں کے ساتھ بھرپور حصہ لیں گے

اور حقیقی تبدیلی سے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، کارکنان کی دل سے عزت کرنا قیادت کا فرض ہے،

انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کارکنوں کو عزت دینے کی مثالیں قائم کیں، کارکنوں کو اقتدار میں شریک کر کے کارکن نہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھا،انہو ں نے مزید کہا کہ

بلدیاتی انتخابات کارکنان کا انتخاب ہوتا ہے، اس لئے دل و جان سے محنت کرکے ہم اپنے کارکنوں کی محنت کا بدلہ چکائیں گے،

بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر مضبوط اتحادیوں کے ساتھ شریک ہوں گے،اس موقع پر شان سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران بھی موجود تھے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

مخالف نے ماں بیٹے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا،تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل،پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہنجرائی غیر مستقل شرقی چاہ سکھانی والا میں موہانہ برادری کے کوڑا خان اور اصغر موہانہ کے مابین مخالفت

چلی آرہی تھی،23ستمبر کے روز اصغر موہانہ کی والدہ زہراں اپنے گھر کے تھلہ پر موجود تھی کہ اسی اثناء میں کوڑا موہانہ نے اپنا پالتو خونخوار کتا

اس پر چھوڑ دیا جس پر کتے نے زہراں مائی کے پاؤں اور ٹانگ پر کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا بعد ازاں گزشتہ سے پیوستہ روز اصغر موہانہ کے

گھر کے قریب فصل دھان میں پانی لگائے کھڑا تھا کہ اسی ثناء میں کوڑا موہانہ نے اس پر بھی اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتنے نے اصغر موہانہ کی پنڈلی پر کاٹ لیا،

اصغر موہانہ کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس کی جانب سے کاروائی نہ ہونے پر متاثرہ نے عدالت سے رجوع کرلیا،

پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے اصغر موہانہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر119/20زیر دفعہ289درج کرکے کتامالک کی تلاش شروع کردی ہے


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

والدین کے گھر بیٹھی روٹھی بیوی کو خاوند کی ساتھیوں کی ہمراہ اٹھانے کی کوشش،مزاحمت پر بیوی پر تشدد کپڑے پھاڑ دیے،

نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا شتکار کے بھانہ سے2بھیڑیں لے گئے،مخبری پر پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروش کے گھر چھاپہ،کلاشنکوف رائفل پسٹل برآمد،پسٹل لیکر گھومنے والے کو پولیس نے دھر لیا،

مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر517ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام حسین گرواں کی بیٹی سعدیہ بی بی کی شادی

کمہار برادری کے مجاہد کمہار سے ایک سال قبل ہوئی خاوند کے بد کردار ہونے پر سعدیہ بی بی2ماہ قبل روٹھ کر والدین کے گھر آگئی جس کا مجاہد کمہار کو رنج تھا گزشتہ ہفتے مجاہد کمہار اپنے دیگر ساتھیوں پرویز کمہار،اور نذر حسین کمہار کے

ہمراہ مسلح آتش اسلحہ اس کے گھر داخل ہوگئے اور سعدیہ بی بی کو اٹھانے کی کوشش کی،مزاحمت پر سعدیہ بی بی کے کپڑے پھاڑ دئیے مزاحمت پر ساس وزیر بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،اہل علاقہ کے آنے پر فرارہوگئے،

تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار محمد شریف کے بھانہ مویشی سے 2بھیڑیں مالیتی45ہزار چوری اٹھاکر لے گئے،

پولیس تھانہ کوٹ ادو نے گزشتہ روز مخبری پر وارڈنمبر14سی میں بدنام زمانہ منشیات فروش عزیز اللہ نیازی کی بیٹھک میں چھاپہ مارا

اور عزیز اللہ نیاز کو گرفتارکرکے موقع سے رائفل 222بور کلاشنکوف اور پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں،،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لیکر

واردات کی نیت سے گھومنے والے الیاس مشوری کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل براآمد کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

معروف گیت” توں اکھیاں لانہ لا توں میکوں بڑا چنگا لگدیں ”کے خالق سرائیکی کے معروف گیت نگار امتیاز منیر کا نیاسونگ” پیسے مکدے گئے یار رسدے گئے

” اس گیت نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے،معروف سنگر ملک اسلم اسڑ نے اس گیت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ گایا ہے

جسے نیاز پروڈکشن جھنگ نے ریلیز کردیا ہے،دوسری طرف سوشل میڈیا پر شائقین اس گیت کو بہت پسند کر رہے ہیں اور اس کے ویورز 5لاکھ کراس کرچکے ہیں

About The Author