جنوری 3, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب نے کیپٹن (ر) صفدرکو بھی طلب کرلیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

نیب نے کیپٹن (ر) صفدرکو بھی طلب کرلیا

پشاور:

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے احتساب کے عمل کو تیز کردیا ہے ، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب خیبر پختونخوا نے کیپٹن (ر) صفدر کو 8 اکتوبرکو طلب کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کے خلاف حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

About The Author