دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چھکوں اور چوکوں کی بارش

کورونا وائرس کے باعث تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی

نیشنل ٹی 20 میلہ سجنے کو تیار

آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوگی۔

نیشنل ٹی 20 کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی

پی ایس ایل کے بعد ملتان نیشنل ٹی 20 کا میلہ سجنے کو ہے تیار

ملتان اسٹیڈیم میں ہوگی چھکوں اور چوکوں کی برسات،،، ملتان اسٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

آج سے کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگ ونور کا میلہ 6 ستمبر تک جمے گا جس کے بعد ٹیمیں راولپنڈی کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔

نیشنل ٹی 20 کیلئے 6 کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئی ہیں۔

ان ٹیموں میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز بھی شامل ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کرونا ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ایس ایل کے بہترین انتظامات کی وجہ سے نیشنل کپ کے میچز کے لیے

ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیشنل ٹی 20 کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

About The Author