شہر کی سڑکوں پر گردوغبار نے مسافروں اور اطراف میں بسنے والوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹی ایم اے ڈیرہ کی نااہلی ،ڈیرہ اندرون شہر کی سڑکوں پر گردوغبار نے مسافروں اور اطراف میں بسنے والوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ، سڑکوں کی صفائی کے لئے لاکھوں روپے
مالیت سے خریدی جانے والی ڈسٹ سکر مشین اچانک غائب ہوگئی ، شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جانے کی وجہ سے ان پر گردو غبار نے ڈیرے جما لئے۔ شہریوں کی گاڑیاں بھی کھٹارہ بننے لگیں۔ موٹر سائیکل اور
چھوٹی گاڑیوں کے مالکان ،مسافراور نواحی آبادیوں کے رہائشی بیماریوں کے علاوہ پریشانی اور زہنی ازیت کا شکار ہونے لگے۔ ٹی ایم اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل لاکھوں روپے مالیت کی ڈسٹ سکر مشین
خریدی گئی جو کہ ایک ہفتہ تک سڑکوں کی صفائی کرتی نظرآئی اس کے بعد وہ اچانک لاپتہ ہوگئی ہے۔اندرون شہرکی ان سڑکوں پر گردوغبارکی وجہ سے موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کے علاوہ سڑک کے دونوں
اطراف موجود دکاندار اور مقامی رہائشی گردوغبار کی وجہ سے سانس اور دمے جبکہ متعدد شہری ڈسٹ الرجی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ جس بنیادی وجہ شہر کے اندر بھاری گاڑیوں کا داخلہ ہے ضلعی حکومت
متعدد مرتبہ بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر چکی ہے اس کے باوجود کریش مالکان کے ٹرکوں کے علاوہ ، ٹرالربھی سامان لیکر اور تعمیراتی سامان سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں سارا دن شہر کی سڑکوں پر
دوڑتے نظر آتے ہیں جسکی وجہ سے سڑکیں صحرا کامنظر پیش کررہیں ہیں۔ دکانداروں اور اردگرد بسنے والے مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پابندی عائد کرے اور
بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے تو شہر کی سڑکیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے منتخب ممبران ، صوبائی و قومی اسمبلی کے علاوہ انتظامیہ نے بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، جسکی وجہ سے
ڈیرہ شہر کی سڑکیں موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر یوں نے کمشنر ڈیرہ ، ڈ پٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سٹرکوں کی صفائی کے لئے خریدی گئی ڈسٹ سکر مشین کو دوبارہ فعال بنایا جائے اور ڈیرہ
شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ شہر کے اندر گڑھوں میں تبدیل ہونے والی سڑکوں جلد ازجلد تعمیر کروایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔٭٭٭
آڑا روڈ اور گردونواح میں چوروں کا راج بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود آڑا روڈ اور گردونواح میں چوروں کا راج بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس،پولیس چور پکڑنے میں ناکام خصوصی آپریشن کا
مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدو د آڑا روڈ پر اقبال ٹاﺅن ،عمرٹاﺅن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں چوروں کا راج ہے ، گذشتہ چند دنوں سے چوری ،ڈکیتی کی واردتوں میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ
دنوں شہری کے مکان میں نقب لگا کر قیمتی زیور۱ت سمیت دیگر قیمتی ۱شیاء چوری کرلی گئیں ،علاقہ میں ایک ماہ سے چوری کی وارداتوں کو تسلسل جاری ہے اور پورا علاقہ چوری کی وارداتوں سے متاثرہوچکا
ہے جبکہ پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتارکرنے میں مکمل ناکام ہے ،لوگ خوف کے مارے راتوں کو جاگنے پر مجبور ہیں ، اہلیان علاقہ نے بڑھتی ہو ئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی
خیبر پختونخوا سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں خصوصی آپریشن کیا جائے اور گشت کے نظام کو موثر بنا کر عوام کو اس کرب سے نجات دلائی جائے۔
٭٭٭
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)واپڈا ڈیرہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا ،کاروباری افراد
سمیت محنت کش لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں ،شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس واپڈا ڈیرہ کی جانب سے لائنوں کی مرمت اور درستگی
کے نام پر پورا پورا دن لوڈشیدنگ کیے رکھی جس کی وجہ سے کاروباری افراد سمیت گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی جدید دور کی بنیادی ضرورت ہے جس کی وجہ سے زندگی
وکاروبارکا پہیہ رواں دواں ہے ،شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے واپڈا ڈیرہ کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے شہری ایک مرتبہ پھر دوہرے
عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہانہ بل ہزاروں میں وصول کیے جارہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی صارفین پر نازل کیاگیاہے۔صارفین نے وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ
ڈیرہ شہر میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صارفین بجلی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں ۔
٭٭٭
پرائمری سکولز کل سے ممکنہ طور پر کھول دیئے جائیں گے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں پرائمری سکولز کل سے ممکنہ طور پر کھول دیئے جائیں گے ،صوبے میں عام لوگوں کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس بڑی تیزی کے ساتھ
پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر والدین نے پرائمری سکولوں کے کھولنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،تیس ستمبر سے پرائمری سکولز کھولنے کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران کو آگاہ کردیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں
نویں ،دسویں ،فرسٹ ایئر ،سیکنڈ ایئر اور یونیورسٹیوں کو دوسرے مرحلے میں مڈل سکولوں کو اور اب تیسرے مرحلے میں پرائمری سکولوں کو کھولا جارہا ہے ،تاہم دوسری طرف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس تیزی
سے پھیل رہا ہے اور اب تک ستر سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ایک سو بارہ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص بھی کی گئی ہے ،تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات نہ ہونے کے برابر
ہیں جس کے باعث تیزی سے کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں اور پرائمری سکول کے بچے زیادہ ر متاثر ہونے کے خدشات ہیں ،
٭٭٭
15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم
ہوگا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے ، جبکہ 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے
کا آغاز ہوگا ، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے،
زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہوچکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے
تین گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، جس میں 7بار طواف، 2رکت سنت،سعی صفا ومروہ اور حجامت کے فرائض ادا کرنا ہوں گے،جبکہ پہلے مرحلے میں 6 افراد روزانہ عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین کو مخصوص
بسوں کے ذریعے سے مسجد الحرام لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لیے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں ،
جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل یہ تھرمل کیمرے الارم سے آراستہ ہیں ، جب کوئی ایسا زائر ان کے سامنے سے گزرے گا جس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہوگا تو ان تھرمل کیمروں پر لگے الارم وارننگ
جاری کر دیں گے ، زائرین اور انتظامیہ کے افراد سے ماسک کی پابندی بھی کرائی جائے گی ، حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ
لیا۔
٭٭٭
پابندی کے باوجود گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت عروج پر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہر کے گرد و نواح میں پابندی کے باوجود گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت عروج پر ہے۔ شہری گندے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں کھانے سے موذی اور جان لیوا ء
بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گر د ونواح کے علاقوں سمیت متعدد دیگرعلاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوںں کی کاشت کھلے عام اور تیزی سے جاری ہے یہ سبزیاں لوکل
مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی ہیں جنہیں کھانے کے بعد لوگ کالے یرقان جیسی جان لیواء اور دیگر کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔جبکہ اہلیان علاقہ تعفن کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اسی
طرح شہر کے گردونواح میں کئی ایکٹر رقبہ جو آبادی سے ملحقہ ہے میں بھی سبزیوں کی کاشت کے لیے لگانے جانے والے گندے پانی کے باعث ایک جانب تو زیر زمین پینے کا پانی زہر آلود ہوگیا ہے اور دوسری
جانب گندے پانی کی بدبو تعفن سے ماحولیاتی آلودگی سے رہائئشیوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے اور رہائشی عمارتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔دوسری جانب گندگی کے باعث مکھی ،مچھر اور خطرناک
حشرات نے اہل علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں بلا
امتیاز کارروائی کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے بچنے کے لیے فوری سپرے کروایا جائے۔
٭٭٭
‘ہائی بلڈپریشر کا مرض انتہائی خطرناک حدتک پہنچ چکاہے،ماہرین طب
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) 80فیصدہائی بلڈپریشرکے مریض کم پیدل چلنا‘کم پانی پینا اور زیادہ سوچنے سے مبتلاء ہوتے ہیں‘ہائی بلڈپریشر کا مرض انتہائی خطرناک حدتک پہنچ چکاہے جس کیوجہ سے شرح
اموات میں بھی اضافہ ہوچکاہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ ‘کولامشروبات کی زیادتی سے موٹاپا اوربڑھاپاجلدآتاہے‘ہائی
بلڈپریشر کے اکثرمریض کھانوں میں اعتدال نہیں رکھتے‘سادہ اورقدرتی حالت میںغذائیں انسان کے فطری مزاج کے عین مطابق ہوتی ہیں‘ پھلوں ‘سبزیوں کوزیادہ اہمیت دیں‘ڈبہ پیک کھانے پینے کی نسبت
تازہ حالت میں غذائیں استعمال کریں‘تیل میں تلی بازاری اوربیکری والی چیزوں کو کم ازکم استعمال کریں‘ کم کھانا اوردوپہرکھانے میں مولی‘گاجر‘کھیرے کا استعمال ضرورکریں‘زیادہ پیدل چلنے ‘زیادہ پانی پینے
اور کم سوچنے سے بھی ہائی بلڈپریشرکنٹرول میں رہتاہے‘خوش اخلاق ‘خوش مزاج لوگ بھی ہائی بلڈپریشر میں کم مبتلاءہوتے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ نمازی حضرات میں بلڈپریشرکا مرض بہت کم حدتک
ہوتاہے۔
٭٭٭
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رواں سا ل کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں اضافہ کے نتیجہ میں اگست 2020 کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 297 ملین ڈالر رہا
ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست 2020 کے دورن تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے جبکہ جولائی اور اگست 2019
میں 3.6 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔ایس بی پی کے مطابق دوسری جانب سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 3.7 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.9
ارب ڈالر تک بڑھا ہے۔ اس طرح برآمدات کے حجم میں 4.1 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.4 ارب ڈالر کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے ہے۔ اگست 2020 کے لئے پاکستان ٹریڈ سرپلس 197 ملین
ڈالر رہا ہے۔
٭٭٭
جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ کے قائدین اور کارکنا ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سٹی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور ضلعی جنرل سیکرٹری کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری سمی
ت250سے300کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب کے سامنے نیب کی جانب سے جے یو آئی پہاڑ پور کے تحصیل امیرو
مولانا فضل الرحمن کے پرسنل سیکرٹری طارق موسیٰ بلوچ کے والد موسیٰ خان بلوچ کی گرفتاری اور اس کیخلاف پہاڑ پور میں جے یو آئی کے مظاہرے کے بعد150کارکنان کیخلاف مقدمہ کے اندراج اور
گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جسکے بعد سٹی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن کے
چھوٹے بھائی مولانا عبید الرحمن، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، قاری اعجاز فاروقی، احمد علی شیخ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اختر سعید مروت ایڈوکیٹ، امیر محمد خان، قاری
امین، شریف چوہان اور سیکرٹری مالیات جے یو آئی حاجی عبداللہ سمیت250سے300کارکنان کیخلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے لگائی گئی دفعہ144کی پابندی کی خلاف ورزی پر 188ppcکے تحت
مقدمہ درج کرلیا ۔
٭٭٭
کرایہ داروں اور گھریلوملازمین کے کوائف کا متعلقہ تھانوں میں بغیر کسی فیس کے فوری اندراج کرائیں ،ڈی پی او ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شہری امن و امان کی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کیساتھ
ساتھ اپنے کرایہ داروں اور گھریلوملازمین کے کوائف کا متعلقہ تھانوں میں بغیر کسی فیس کے فوری اندراج کرائیں جبکہ اپنے بچوں کو کہیں بھی اکیلے ہرگز نہ جانے دیں۔ عوام الناس کی آگاہی کیلئے جاری اپنے
پیغام میں ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ میں عوام اپنے بچوں کے روزمرہ امور پر گہری نظر رکھیں اور گھر اور گھر سے باہر اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میںمتعلقہ پولیس
سٹیشن، ایمرجنسی کنٹرول روم کے نمبر 0346-1119384اور ایمرجنسی کنٹرول روم 0966-9280385سمیت 15کے نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
5 روزہ ڈسٹرکٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسر اور آفیشلز کو ورلڈ فوڈ پروگرام اور سکیور اسلامک فرانس پرائیویٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے5 روزہ ڈسٹرکٹ سرچ اینڈ
ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو1122 ڈیرہ نے بطور ٹیکنیکل ممبر سپورٹ کیا، ٹریننگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین، پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحکیم، ڈسٹرکٹ
ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122فضل منان، ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ونگ کے پروگرام اینڈ پالیسی آفیسر سلطان محمود اور ایس آئی ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر ارم بلوچ اور محمد آصف
ٹریننگ کے معیار کی نگرانی اور جائزہ لیتے رہے، پانچ دنوں کے دوران ہر قسم کے ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری بھی کرائی گئی اور آخری دن ٹریننگ میں موجود تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں
سے عملی مشق بھی کرائی گئی اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں ، اس ٹریننگ میں ریسکیو1122ڈیرہ کی جانب سے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود اور ڈیزاسٹر ریسکیور افتخار احمد نے حصہ لیا اور بہترین انداز سے تمام سرگرمیوں
میں اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی، ٹریننگ کے اختتام پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے پروگرام اینڈ پالیسی آفیسر سلطان محمود نے ریسکیو1122ڈیرہ کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے انکا
استقبال کیا، WFPکے پروگرام پالیسی آفیسر سلطان محمود نے ریسکیو1122ڈیرہ کی سروسز کو سراہا اور مستقبل میں بھی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے انکا
شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭
نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کی ابدی نیند سلادیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کی ابدی نیند سلادیا، درازندہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ
کی حدود درازندہ میں پہاڑی پکٹ کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناءپر مسلح ملزمان نے آدم خان دوتانی نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ور موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ درازندہ پولیس نے
نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ڈیرہ پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 1005 گرام چرس،1کلاشنکوف1رائفل،1پستول اور 20کارتوس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار
کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن اور کلاچی پولیس نے انسداد منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف تلوکر اور محلہ جعفر زئی میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران1005گرام
چرس،1کلاشنکوف1رائفل،1پستول اور 20کارتوس برآمد کرکے دو ملزمان عصمت اللہ اور عالمشیر کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
چنگ چی رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2افراد شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پہاڑ پور کے علاقہ اجمل آباد میں چنگ چی رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2افراد شدید زخمی، سول ہسپتال ڈیرہ منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود اجمل آباد میں تیز رفتار
چنگ چی رکشہ ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تصور علی چوہان سکنہ تقی شاہ موڑ اور وسیم نامی نوجوان زخمی ہوگئے، جنہیںشدید زخمی حالت میں ڈیرہ اہسپتال منتقل کردیا
گیا۔
٭٭٭
ڈیرہ پریس کلب(ر)کا ماہانہ اجلاس ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی کی صدارت میں منعقد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پریس کلب(ر)کا ماہانہ اجلاس ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں
صدر یاسین قریشی نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر رابطوں
میں ہیں۔اجلاس میں دیگر امور پر بھی بحث کی گئی ۔ اجلاس کے آخر میں ڈیرہ پریس کلب کے ممبران کے وفات پا جانے والے رشتہ داران کی مغفرت اور پریس کلب کے بیمار ممبران سمیت ان کے بیماراہلخانہ کی
جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون