دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر ہمراہ تھے.

مشیر وزیر اعلی نے جنرل بس سٹینڈ، پل ڈاٹ اوردیگر مقامات پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.

انہوں نے خیابان سرور، بہاری کالونی میں خالی پلاٹ کو گراونڈ میں تبدیل کرنے اور معیاری تفریح کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا.

انہوں نے صفائی اور سیوریج کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ پل ڈاٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے پہلے سے موجود سٹرکچر کی وجہ سے پلوں کی تعمیر میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے

پل ڈاٹ پر پانی کے چھڑکاؤ اور ٹریفک کی روانی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

جنرل بس سٹینڈ کیلئے بنیادوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے. منصوبے پر 30کروڑ روپے خر چ ہوں گے اور وزیر اعلی نے ابتدائی طو ر پر ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز جاری

کر دیئے ہیں بہاری کالونی، خیابان سرور اوردیگر مقامات پر سرکاری رقبہ واگزار کرا کے پارکس اور گراونڈ ز میں تبدیل کیاجا رہا ہے.

پرائیویٹ رقبہ پر موجود کوڑا کرکٹ کی صفائی کیلئے بھی اقدامات کیے جار ہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی

اور بلامقابلہ نو منتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

خواجہ جلال الدین رومی کاڈیرہ غازی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونا خوش آئند امر ہے.توقع ہے کہ

صدرخواجہ جلال الدین رومی،سینئر نائب صدرلطیف پتافی، نائب صدر محمد زاہد نظام اوردیگرعہدیدار ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل لائزیشن کا نیا دور لائیں گے.

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت صنعتی لحاظ سے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے کوشاں ہے.

ڈیرہ غازی خان میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے.حکومت تاجر اور صنعتکار برادری کو تمام تر جائز مراعات اورسہولتیں دے گی.

عثمان بزدارنے کہا کہ خوشحالی کا دور لانے کیلئے صنعت و تجارت پر توجہ دی جارہی ہے.جنوبی پنجاب میں روز گار او رمعاشی ترقی کے لئے سپیشل اکنامک زون قائم کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.

کوہ سلیمان میں ٹورازم کیلئے منصوبہ کی منظوری دی گئی ہے جس پر دس کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ

کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کے منصوبہ کے تحت قبائلی علاقوں کے ممکنہ داخلی راستوں سخی سرور،

بواٹا، مٹ چانڈیہ، تونسہ اور مقامات پر داخلی گیٹ نصب کیے جائیں گے مٹ چانڈیہ اور فورٹ منرو میں سفاری پارک قائم کیے جائیں گے جن پر بالترتیب ڈیڑھ کروڑ روپے

اور نوے لاکھ روپے خرچ ہوں گے. فورٹ منرو میں موجود عجائب گھر کی بحالی پر ایک کروڑ 33لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے

فورٹ منرو کیلئے ماسٹر پلاننگ بھی کی جا رہی ہے. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی واضح ہدایا ت ہیں کہ

کوہ سلیمان میں چھپے سیاحتی مقامات منظرعام پر لایا جائے اور سیاحتی مقامات کو ملانے کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر اولین ترجیح ہے


ڈیرہ غازی خان

:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کہاہے کہ سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے صنعتی اداروں اور کاروباری مراکز

میں لیبر لاز کی پاسداری کیلئے انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے. لیبر آفیسر محمد صادق نے گزشتہ روز عطااللہ فلور ملز کا دورہ کیا.

انہو ں نے کارکنوں سے اجرت اور فراہم سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. ادارہ میں ڈینگی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا.

علاوہ ازیں لیبر انسپکٹر عدنان حیدر نقوی نے بھی مختلف دکانوں اور تجارتی اداروں کی انسپکشن کی. دکانداروں،

ورکشاپس اور ہوٹلز مالکان کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں


ڈیرہ غازی خان

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان
3
تحریک انصاف سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے خواتین ورکرز کا اہم کردار ہے. پارٹی عہدیداروں کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے گا.

انہوں نے یہ بات ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر پارٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے

او رخواتین کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی. دریں اثنا ء رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے ویمن ونگ کی عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا

جس میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر امور کے بارے میں حکمت عملی مرتب کی گئی


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ ڈی جی خان کلب، انڈس کالونی اور دیگر مقامات پر جاری منصوبوں کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کلب کی بیرونی دیواروں کی فنشنگ، جاگنگ ٹریکس، لان ٹینس کورٹ اوردیگر کام کا جائزہ لیتے ہوئے کلب کی جلد بحالی کے احکامات جاری کیے.

انہوں نے کہاکہ آفیسرز کو جلد سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائے گا.

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرنگرانی تعمیراتی کام کو مانیٹر کیا جارہاہے.

وزیر اعلی کی ہدایت پر سرکاری افسران کی رہائشی انڈس کالونی میں چار دیواری کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے گیٹ نصب کر کے دیگر تعمیراتی کام کو مکمل کرایا جارہا ہے


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے، میڈیکل سٹو ر، کلینک کھولنے، زائد المعیاد و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا

فیصلہ کیاگیاہے. طب کے نام پر کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازیخان عبدالغفار کی

زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا. اس موقع پر سی ای
4
او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، سیکرٹری بورڈ عامر شکیل، ڈرگ انسپکٹرز اسد ابرار، عمران جاوید، مبشر شاہد، فارماسسٹ شاکر صدیقی اور دیگر موجود تھے.

اجلاس میں سات کیسز کی سماعت کی گئی. ایک کیس چالان کر کے ڈرگ کورٹ بھجوانے، ایک پر وارننگ، پانچ کیسز کی دوبارہ انسپکشن کر کے موجودہ صورتحال کی

رپورٹ آئندہ اجلاس تک پیش کرنے اور چار کاروباری مراکز لائسنس کے حصول تک سربمہر رکھنے کا فیصلہ کیاگیا.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے قانون کے مطابق عطائیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے. ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ

وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر اور دیہات میں کارروائی کریں اور غیر قانونی میڈیکل کاروبار کرنے والے افراد کے کیسزتیار کر کے کوالٹی کنٹرول بورڈ میں پیش کریں


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں،

ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پانچ ہزار روپے، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے 1800روپے جرمانہ عائد کیا. دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے

نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک ضمنی امتحان 2020کیلئے داخلوں کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا ہے.

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 9،اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے.

دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم دس سے سولہ اکتوبر اور تین گنا فیس کے

ساتھ 17سے 23اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے.

ضمنی امتحان سات نومبر سے شروع ہو گا.

یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


تونسہ شریف :

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کی دوطالبات میں کرونا وائرس کی تصدیق

 سکول کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا
نہم کلاس کی طالبات اسماءنواز دختر شاہ نواز اور حمیرا بتول دختر حافظ نعمت اللہ سکنہ وہوا کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا میں 73معلمات اور طالبات کے کرونا ٹیسٹ کیے گئا
انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو

تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے
اوسی :
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کی دوطالبات میں کرونا وائرس کی تصدیق،سکول کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا،

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ بچیوں کے والدین ، کلاس فیلوز اور معلمات کے کرونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے،

دونوں مریضاﺅں کو گھر میں سیلف آئسولیشن میں رکھ دیا گیا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف سکولوں اور کالجز میں

دو ہزار طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے یہی دو ٹیسٹ پازیٹو آئے تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری

سکول وہوا میں 73معلمات اور طالبات کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے نہم کلاس کی طالبات اسماءنواز دختر شاہ نواز اور حمیرا بتول دختر حافظ نعمت اللہ سکنہ وہوا کے

کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس سے سکول بھر کی طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے

جبکہ طالبات کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے وہوا کا دورہ کیا اور متاثرہ بچیوں کے پورے گھر والوں، کلاس فیلوز اور معلمات کے کرونا ٹیسٹ کیے ہیں جن کے رزلٹ ابھی آنا باقی ہیں


ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ کالا کے علاقے سے ڈکیتی کرنے والے ڈاکو دوران پولیس مقابلہ چھینی گئ موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار، دو پولیس ملازمین زخمی۔

نامعلوم ڈاکو تھانہ کالا کے علاقے سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے بھاگ رہے تھے۔

ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس کا بروقت ریسپانس بھاگنے والے ڈاکووں کا پولیس تھانہ شاہصدر دین سے مقابلہ ہو گیا۔

دوران مقابلہ ڈاکو چھینی گئ موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ پولیس کے دو نوجوان ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کی دیگر نفری ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کر رہی ہے۔

پولیس کی بروقت کاروائ پر پولیس کے بہادر سپوتوں نے ڈاکووں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی جان پر کھیل کر عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

ترجمان پولیس


ڈی جی خان فورٹ منرو* "بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کھر کی

حدود میں تیز رفتار ٹرک نے کار کو کچل ڈالا کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق

About The Author