نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان)

اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، ملزمان کی پشت پناہی، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، حوالدار سمیت 11 پولیس اہلکاران نوکری سے برخواست، دیگر کو مختلف سزائیں،

شہریوں سے ظلم و زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی پی او محمد حسن اقبال*

*تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے مظفرگڑھ تعینات ہونے کے بعد پہلے اردل روم کا انعقاد کیا جہاں ڈی پی او نے ملازمین کو دیئے گئے شوکاز،

چارج شیٹس اور ان سے الزامات کے جوابات خود سماعت کیئے، غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دیں،

دو سب انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز، ایک حوالدار اور 5 کنسٹیبلز کو سنگین الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کردیا، 1 انسپکٹر، 9 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور 8 کنسٹیبلز کی سروس ضبطگی کی سزائیں دیں،

جبکہ ناقص تفتیش، غفلت و لاپرواہی کے مرتکب 31 پولیس افسران و ملازمین کو سینشور، ریڈکشن ان پے اور وارننگز کی سزائیں دیں،

ڈی پی او محمد حسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر گز اجازت نہیں دینگے کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کریں، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور اس میں رکاوٹ یا تاخیر کا باعث بننے والے پولیس اہلکاران کو سخت محکمانہ سزائیں دی جائینگی


مظفرگڑھ

ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان

خواتیں پولیس اہلکاران قانون عملداری کا اہم حصہ، فرائض کی ادائیگی کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائیگا،

ڈی پی او محمد حسن اقبال کی خواتیں پولیس اہلکاروں کے مسائل کے حل کیلئے پہلے پولیس دربار سے خطاب

*
*تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے سب سے پہلے خواتین پولیس اہلکاران کے مسائل کے حل کیلئے پولیس لائنز میں پہلا دربار منعقد کیا

جہاں ڈی پی او نے خواتین پولیس اہلکاران کے مسائل کی خود سماعت کی اور فوری حل کے احکامات جاری کیئے،

ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ خواتین کی قابلیت پر کوئی شک نہیں تاہم ان کو فرائض کی ادائیگی بہترین ماحول فراہم کیا جائیگا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پوسٹنگز ان کے نزدیک ترین علاقوں میں کی جائیگی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ

خواتین کے بڑھتے ہوئے جرائم کیلئے خواتین کے ذریعے ہی حل کیا جائیگا اسی لیئے ان کردار بہت اہم ہے،

ڈی پی او نے کہا کہ جہاں خواتین اہلکاران اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہی ہیں وہاں ان کو ان فرائض کی ادائیگی میں تمام تر مسائل کا حل کیا جائیگا

اور محکمہ میں ان کی عزت و تکریم میں بھی اضافہ کیا جائیگا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ

وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد ڈی پی او دفتر اردل روم میں پیش ہو سکتی ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔


مظفر گڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان)

سینئر سول جج مدثر حسین سندھو نے کہا ہے کہ منظم او رمثالی معاشرہ قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف سے ہی وجود میں آسکتا ہے،

معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے قانون پر عمل کرنا بہت ضروری ہے یہ بات انہوں نے انصاف تک رسائی کے پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہیں،

تاہم ریاست کے دیگر اداروں پولیس، پراسیکیوشن اور بالخصوص عام شہریوں کو بھی اپنی حقوق و فرائض سے مکمل آگاہی ہونے چاہیے،

انہوں نے کہا کہ سب شراکت دار مل کر باہمی تعاون اور کوشش سے مظلوم طبقہ کی داد رسی کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں سابق بیورو کریٹ و دانشور ایڈووکیٹ ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ 2روزہ تربیتی سیشن میں ضلع کی 8یونین کونسلوں سے 40تعلیم یافتہ افراد کو مختلف قوانین کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ایس پی او کے علاقائی سربراہ شاہ نواز خان نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ دو روزہ تربیتی سیشن میں ڈی ایس پی لیگل،

منیجر خواتین سنٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی لیکچر دئیے۔ بعد ازاں سینئر سول جج مدثر حسین سندھو اور محمد عرفان نے تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

About The Author