نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کرنے والی غیر متنازع شخصیت

منفرد سیاستدان نوابزادہ نصر اللہ خان کی سترویں برسی آج منائی جارہی ہے

ملک میں جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کرنے والی غیر متنازع شخصیت
اور منفرد سیاستدان نوابزادہ نصر اللہ خان کی سترویں برسی آج منائی جارہی ہے۔۔

ان کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔۔مظفرگڑھ سے ثاقب خان کی رپورٹ۔

جنرل ایوب خان کے صدارتی انتخاب میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت
ہو

یا جنرل یحییٰ ، ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے آمرانہ ادوار میں

جمہوریت کی بقاء کے لیے جدوجہد۔۔ پاکستانی سیاست میں بابائے جمہوریت

نوابزادہ نصر اللہ خان کی آواز سب سے بلند تھی۔

نوابزادہ نصراللہ خان نے 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے اپنی سیاست کا
آغاز کیا۔۔

 نوابزادہ منصوراحمد خان (ایم پی اے پی ٹی آئی )۔

70سال سے زائد عرصہ تک ملکی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والے
نوابزادہ نصر اللہ کا اپنا منفرد سیاسی مزاج تھا۔۔

 نوابزادہ افتخار خان ایم این اے پیپلزپارٹی

سیاسی جدوجہد کے دوران 17سال تک نواب زادہ نصراللہ خان کو قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

۔ ۔26ستمبر2003ء کو انتقال کرجانے والے نوابزادہ نصر اللہ خان کی 17ویں
برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کرنے والی غیر متنازع شخصیت

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کو جدا ہوئے 17 سال بیت گئے

نوابزادہ نصراللہ خان نے 1930 کی دہائی میں سیاست کا آغاز کیا.

About The Author