لاہور:
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن میں ش لیگ کے بعد ط لیگ کی بھی پیشگوئی کر دی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہا ہوں اور میں کسی سے ہدایات لے کر بات نہیں کرتا۔
شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوالات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقاتیں کیں ؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا ؟
نواز شریف مودی کو باہرسے فون کیوں کرتے تھے ؟ نوازشریف بتائیں سجاد علی شاہ پر حملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں ؟
سے پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی ؟
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟ بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں سے فرار کون ہے ؟ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا ؟
سال 2013 کے عام انتخابات میں کتنا خرچہ کیا ؟ قوم کو آگاہ کیا جائے کہ انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی ؟
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں ںے کہا کہ میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔ 36 سال میں محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں 14 وزارتوں پر فائز رہا ہوں اور سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں۔ مجھے خدشہ ہے ن اور ش میں ط لیگ نہ نکل آئے۔ شین لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کے کئی لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے اور جو استعفیٰ دیں گے ان کی نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی بھی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔
وفاقی وزیر نے ریلوے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں جلد ٹرین کے اوقات کار اور مسافروں کی تعداد بہتر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خراب کوچز کی خرابیاں دور کریں گے جبکہ 15 اکتوبر سے ریلوے کا پرانا شیڈول بحال ہو گا۔ 20 اکتوبر سے فریٹ ٹرین کی بکنگ لاہور سے شروع کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،