دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سے 12 عدد موٹر سائیکل برآمد۔

ایک اور کاروائ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 300 شراب کی بوتلیں برآمد مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے

بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی معہ ٹیم نے منظم انداز میں کاروائ کرتے ہوئے موٹر سائیکل۔

ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کو تین ساتھیوں محمد عمران ، محمد کامران اور محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔ سہانی گینگ کا

سرغنہ راشد سہانی کا تعلق شادن لنڈ سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں یہ گینگ شہر ڈیرہ غازیخان سے موٹر سائیکل چوری کر کے

شادن لنڈ کے علاقے بیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ایس پی انوسٹی نے بتایا کہ اس گینگ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی معہ ٹیم نے گرفتار کر کے 12 عدد ڈکیتی اور

چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے جن کو آج اصل مالکان کے حوالہ کیا جا رہا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائ میں تھانہ سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروشوں

مرزا الطاف سکنہ بلاک ڈی، ساجد قریشی سکنہ فرید آباد اور محمد عمران مغل سکنہ فرید کو 300 بوتل شراب سمیت گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم پیشہ عناصروں کے

خلاف بھر پور ایکشن شروع کیا ہوا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید پکٹس ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں

جہاں پر تمام مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہے ہے اس کا مقصد عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔


ڈی جی خان :

بستی فوجہ
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گیٹ کیپر نے بستی فوجہ ریلوے پھاٹک کو تالے

لگا کر بند کردیا 3 گھنٹوں سے ریلوے پھاٹک بستی فوجہ بند ہونے سے

مریض طلباء عوام کو شدید مشکلات کا سامنا


بلدیاتی انتخابات کا شیڈول حکومت پنجاب نے جاری کر دیا

ویلج کونسل، نیبر ہڈ کونسل اور میونسپل کمیٹی وارڈز کے

انتخابات 11 اپریل 2021 کو ہونگے۔
جبکہ
تحصیل کونسل وغیرہ کے انتخابات 16 مئی 2021 کو ہونگے

حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج اور صفائی کے بڑھتے مسائل پر کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

کارپوریشن کی مشینری اور اخراجات کا آڈٹ کرایا جائیگاسالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو اظہار ناراضگی کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا

سیوریج لائنز کی صفائی اور بحالی کیلئے مزید 60 سیورمین کی بھرتی کیلئے سفارشات ارسال کردی گئیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے مزید مشینری اور افرادی قوت کیلئے

کوشش جاری رکھی جائے گی سیوریج کے مستقل حل کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے 40 کروڑ روپے کے منصوبہ کی اصولی منظوری دے دی،

مرحلہ وار پیکجز پر کام کیا جائیگاکمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن کیا جائیگا

۔نقشہ اور کنورشن فیس کے واجبات کی سو فیصد وصولی کے لیے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔ ریونیو ریکارڈ میں ریڈ انٹری سمیت دیگر قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ

کسی کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا۔ کاروباری مراکز اور گھروں کے تعمیراتی نقشہ کی منظوری کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ باقاعدہ ٹائم لائنز پر

عملدرآمد کرایا جائے گا۔غیر ضروری تاخیر پر ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور عوام کے تعاون سے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے دو ماہ کے اندر صفائی کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کا آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ 15اکتوبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کے فنڈ سے سٹی پارک کے ہاکی گراونڈ کا منصوبہ ساڑھے تیرہ کروڑ روپے سے مکمل کیا جائے گا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ گراونڈ کا معائنہ کیا آسٹروٹرف کی تنصیب اور دیگر کام کا جائزہ لیا

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور پی ایم یو کے افسران ہمراہ تھے کمشنر نے منصوبہ میں فلڈ لائٹس شامل نہ ہونے پر

حیرت کا اظہار کیا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر فلڈ لائٹس شامل کرنے، شائقین کے بیٹھنے کیلئے سٹیپس کی تعمیر اور منصوبہ کی دیگر خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے آسٹروٹرف کی فنشنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت ک

ی کمشنر کو بتایاگیا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہو رکے بعد انگلینڈ سے منگوائی گئی عالمی معیار کی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہے

اور یہ گراونڈ عالمی معیار کے مطابق ہو گا. آسٹرو ٹرف کی تنصیب کیلئے لاہور کی ٹیم کام کر رہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے سٹی پارک اور ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور

دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنرنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سٹی پارک کو جدید طرز پر بحال کرایا جارہا ہے

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لانز، جوگنگ ٹریک اور دیگر سہولیات کو بہتر کرے گی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اخوند ہمایوں رضا بھی موجود تھے

کمشنر نے کوئٹہ روڈ پر موجود ڈی ڈی اے کے دفتر کا بھی معائنہ کیا عمارت کی مرمت و بحالی کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں قومی پولیو مہم میں فرائض انجام دینے والے ملازمین خدمت خلق کر رہے ہیں

بچوں کو حفاظتی ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتاہے حالیہ مہم میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ رہ جانے والے بچوں کو تلاش کر کے

حفاظتی قطرے پلائے جائیں انہوں نے یہ بات جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر صدارت مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور تاجر تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے اجلا س میں پرانی و نئی سبزی منڈی کے معاملات پر غور کیاگیا

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہریوں اور تاجر تنظیموں کے اجتماعی مفاد کیلئے کام کیا جائے گا

تاجر تنظیمیں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے اپنا منافع جائز رکھیں

سرکاری نرخوں پر پھل، سبزیوں او ردیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ کے ساتھ صحت مراکز میں طبی سہولیات کو مانیٹر کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر

قومی پولیو مہم کے چوتھے روز بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کو

چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت نے بی ایچ یو وڈور اور فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا ہسپتال کے ریکارڈ کی پڑتال کے ساتھ فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے

مارکیٹوں کے معائنے کیے اور ایک ماہ کے دوران سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر

بھاری جرمانے کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت نے ستمبر کے دوران ناجائز منافع خوروں کو ایک لاکھ 62ہزار روپے،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے 85ہزار روپے اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے تحصیل میں آٹا کی سرکاری نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے

فلور ملز مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا انہوں نے کہاکہ کوٹہ کے مطابق فلور ملز معیاری آٹا تیار کر کے سیل پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر دستیابی یقینی بنائیں تحصیل کے کوٹہ کا ایک بھی تھیلا باہر نہیں جانے دیا جائے گا

ریونیو سٹاف اور فوڈ انسپکٹر معاملات کی نگرانی کریں گے آٹا کی سمگلنگ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

انہوں نے کہاکہ تحصیل تونسہ میں آٹے کا کوٹہ بڑھانے سمیت کوہ سلیمان کیلئے الگ کوٹہ مختص کرنے کیلئے سفارشات ارسال کی جائیں گی علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے

سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا معائنہ کیا مریضوں کی عیادت کے ساتھ فراہم سہولیات بارے استفسار کیا انہوں نے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر سرکل آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد ارشد نے ڈائریکٹ ریکوری کی

مد میں 89248روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے 200000روپے مالیت کا 200کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا

کے محکمہ مال کے حوالے کیامظفر گڑھ سے اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر فیصل ندیم نے ریکوری کی مد میں 150195روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں

جمع کرائے ضلع لیہ سے سرکل آفیسر ملک اظہر حسین نے مقدمہ میں مطلوب پرائیویٹ پرسن محمد رمضان کو گرفتار کر لیا۔


ڈیرہ غازی خان

دین اسلام کے تمام قوانین قیامت تک کے لیے قابل عمل ہیں۔دین اسلام کے تمام قوانین قیامت تک کے لیے قابل عمل ہیں اور یہ اصول ایسے ہیں کہ ان کے اطلاق سے معاشرے میں توازن اورجرائم نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔

آپؐ نے چوری کی سزا پر ہاتھ کاٹنے کا حکم فرمایا ہے لیکن افسو س کہ آج ہمارے مقتدر ادارے اس پر اعتراض کر رہے ہیں جو کہ صریح گستاخی ہے۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے ہم خود آگ جلائیں اور پھر اس میں ٹھنڈک کے بھی

منتظر ہوں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیراعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر بنا ہے

لیکن ہمارے قومی اسمبلی،سینٹ اور پارلیمانی اداروں میں اسلامی سزاؤں پر اعتراضی پہلو میں بات ہو یہ درست نہیں ہے۔کیونکہ حدود قیود اللہ کریم نے خود متعین فرما دی ہیں ان میں کسی ایک پر بھی اعتراض کرنا درست نہیں۔

چوری کی سزاپر آپؐ نے ارشاد فرمایاکہ اگر میری بیٹی فاطمہ بھی ہوتی تو اس کے بھی ہاتھ کاٹے جاتے پھر دوسرا کون ہے جو اس سزا سے بچ سکتا ہے۔یہاں سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم عدل میں مساوات قائم کرتے ہوئے قانون کا اطلاق کریں۔

اور غیر مسلم معاشروں کے قوانین اور اصولوں سے راہنمائی لینے کی بجائے اسلام کے اصولوں کا مطالعہ کریں اور ان پر عمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان اللہ کریم کے ہر حکم کی بجا آوری ہی میں ہماری کامیابی ہے

جہاں بھی ہم اپنی مرضی کرتے ہیں وہاں شیطان کے طریقے پر عمل کر رہے ہوتے ہیں۔جو کہ ہمیں دنیا میں بھی رسوائی کی طرف لے کر جاتا ہے

اور آخرت بھی خراب ہوتی ہے۔اس وقت تصوف کے نام پر جو خرافات معاشرے میں ہورہی ہیں یہ تصوف نہیں ہے بلکہ یہ گمراہی ہے ایسے لوگ خو دبھی گمراہ ہیں

اور دوسروں کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔


ڈیرہ غازی خان

24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی درج نہ ہوسکی، پولیس کے روہے کی خلاف شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے

تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور تعلیمی سیکٹر کے افراد خورشید خان تالپور، محمد اصغر قریشی، شفقت بلال، عامر خان، حکیم شاکر قریشی سمیت دیگر نے کیا.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کےگھر میں شام 4 بجے گھس کر گھر کی چار دیواری کرادی گئی تھی

گھر میں یسین افضل نامی قبضہ گروپ کا سرغنہ اپنے دجنوں ساتھیوں سمیت ضیاء السلام قریشی کے گھر اس وقت گھس آیاتھابجب خواتین گھر میں اکیلی تھیں

انہوں نے کمرے کا دروازہ بند کردیا اور دھمکیاں دینے لگے اگر کوئی آگے آیا تو اسے مار دیا جائے گا اور ان کے گھر کی چار دورای گرادی گھر

میں لگے ہوئے درخت اکھاڑ پھینکے تھے، گذشتہ روز چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے یاسین افضل کے کے خلاف درخواست کے باوجود پولیس ایف آئی آ درج کرنے

سے گریزاں ہیں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے مطالبہ ہے کہ وہ یاسین افضل کے خلاف چادر چاردیواری کی خلاف ورزی

اور املا ک کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی جائے تاکہ انصاف کا تقاضا مکمل ہوسکے


ڈیرہ غازی خان

موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سے 12 عدد موٹر سائیکل برآمد

جبکہ ایک اور کاروائی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 300 شراب کی بوتلیں برآمد مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس افتخار ملکانی نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے منظم انداز میں کاروائی کرتے ہوئے

موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کو تین ساتھیوں محمد عمران، محمد کامران اور محمد قاسم کو گرفتار کر لیا

سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کا تعلق شادن لنڈ سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں یہ گینگ شہر ڈیرہ غازیخان سے موٹر سائیکل چوری کر کے

شادن لنڈ کے علاقے بیٹ میں فروخت کرتے تھے ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ اس گینگ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کی ٹیم نے گرفتار کر کے 12 عدد ڈکیتی

اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے جن کو آج اصل مالکان کے حوالہ کیا جا رہا ہے ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی میں تھانہ سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

بدنام زمانہ شراب فروشوں مرزا الطاف سکنہ بلاک ڈی، ساجد قریشی سکنہ فرید آباد اور محمد عمران مغل سکنہ فرید آباد کو 300 بوتل شراب سمیت گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیںاس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ وہ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے

جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور ایکشن شروع کیا ہوا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید پکٹس ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں

جہاں پر تمام مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہے ہے اس کا مقصد عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداءمعاشرے کے محسن ہیں کیوں کہ شہداءنے معاشرے کے تحفظ کے لئے

اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قانون کی حکمرانی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آج بھی پکار پکار کر یہی کہہ رہے ہیں کہ

”جان دی دی اسی کی تھی،حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا” شہدا کے ورثا صرف ان کے لواحقین نہیں پولیس کا پورا محکمہ اور پورا معاشرہ شہداءکا وارث ہے،مجھے شہداءکے لواحقین کو سلیوٹ کر کے جو دلی تسکین ہوتی ہے

وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور کے دورہ کے دوران شہداءپولیس کے لواحقین سے ملاقات کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر ڈی پی او احسن سیف اللہ اور ایس پی انوسٹی گیشن عثمان طارق بٹ بھی موجود تھے،آر پی او نے کہا کہ

شہدائے پولیس کا خون معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے جذبے کو تقویت دیتا ہے،ضلع راجن پور کے پولیس شہداءپولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،شہدا کے خون نے قانون کی حکمرانی کو اس طرح مستحکم کر دیا کہ

قانون کو چیلنج کرنے والے قانون شکن چھپتے پھر رہے ہیں،فیصل رانا نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین میرے لئے سب سے بڑھ کر وی وی آئی پی ہیں،ان فیملیز کے مسائل کے حل کے لئے میں نے اپنے آر پی او آفس سے لے کر ریجن کے چاروں اضلاع کے

ڈی پی اوز تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں میں خصوصی ڈیسک بنوا دئے ہیں،جہاں پر شہدائے پولیس کی فیملیز کو معاشرے اور محکمہ کا محسن سمجھتے ہوئے وی وی آئی پی پروٹو کول دیتے ہوئے ان کے

مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے،آر پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین اپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں آنے کی بجائے مجھے فون کریں میں خود ان کے مسائل حل کرواوں گا فیصل رانا شہدائے

پولیس کی عظمت بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،انہوں نے جذباتی انداز میں کھڑے ہو کر شہدائے پولیس کی فیملیز کو سلیوٹ کیا،آر پی او نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ضلع راجن پور کا دورہ کیا،راجن پورپولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی اواحسن سیف اللہ اور ایس پی انوسٹی گیشن عثمان طارق بٹ نے آر پی او کا استقبال کیا،فیصل رانا موقع پر موجود پولیس افسران،

اہلکاروں اور عوام میں گھل مل گئے،آر پی او فیصل رانا نے ہر قسم کے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے،فوری نوعیت کے حل طلب مسائل پر فوری احکامات جاری کئے جبکہ دیگر

معاملات کے حوالے سے پولیس افسران اور اہلکاروں کو آر پی او آفس ڈی جی خان کا وقت دیا،آر پی او فیصل رانا عوامی مسائل بھی سنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے افسران کو احکامات جاری کئے بعد ازاں ضلع راجن پور کے دورہ کے دوران ضلع بھر کے

پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈی پی او احسن سیف اللہ اور ایس پی انوسٹی گیشن عثمان طارق بٹ سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز موجود تھے میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی

محمد فیصل رانا نے کہا کہ ”کچے اور پکے“ کے علاقہ کی تمیز کئے بغیر ہم نے ہر جگہ پر چھپنے ہوئے قانون شکنوں کو گرفتار کرنا ہے،قانون پسند ی سے بڑھ کر کوئی کا ”پکا“ راستہ نہیں جبکہ قانون شکنی سے زیادہ کوئی ”کچا“راستہ نہیں،قانون پسندی کے ”پکے“

راستے پر چلنے والوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے جبکہ قانون شکنی کے ”کچے“ راستے کی دلدل میں دھنسے والوں کو قانون کی شکنجے میں ہر صورت آنا ہو گا،چونکہ چنانچہ کی بحث میں پڑے بغیر واضح اور دو ٹوک پالیسی ہے کہ ہم نے ”کسی قانون شکن کو چھوڑنا نہیں اور کسی قانون پسند کو چھیڑنا نہیں“پولیس اہلکار اور افسران قیام امن اور قانون کی حکمرانی کے لئے افسران کی طرف سے دئیے گئے اہداف حاصل کریں

ان کے مسائل حل کرنے کی میں ذمہ داری لیتا ہوں، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ضلع راجن پور سمیت پورے ریجن میں کوئی نو گو ایریا تھا،ہے نہ بننے دیا جائے گا،پولیس جیسی با اختیار اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی فورس کی موجودگی میں نو گو ایریا کا تصور بھی جرم ہے،ایسا سوچنے والے بھی یاد رکھیں کہ قانون کے ساتھ ٹکرانے والوں کو ہمیشہ قانون کی طرف سے عبرتناک سزا ہی ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ ریجن ڈی جی خان کے چاروں اضلاع کی پولیس فورس با صلاحیت،باہمت اور فرض شناس ہے،

مجھے فخر ہے کہ ایک با ہمت فورس کی ریجنل کمانڈنگ کی ذمہ داری مجھے ملی ہے،فیصل رانا نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے جس پولیسنگ کا تقاضا عوام کرتے ہیں وہ کوئی مسئلہ فیثا غورث نہیں،دو جمع دو چار کی طرح واضح ہے

کہ اگر ہم قانونی کو سب سے زیادہ طاقتور اور بالادست سمجھ کر قانون کے تابع پولیسنگ کریں تو یہ پولیسنگ نتیجہ خیز بھی ہو گی،اسی پولیسنگ سے کریمنل قانون کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے اور پولیسنگ کا یہی فطری طریقہ معاشرتی امن کی ضمانت بھی ہے،فیصل رانا نے کہا کہ پولیس قانون کی محافظ ہے قانون اپنے

محافظوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے،کسی بھی سنگین وقوعہ پر ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کا پہنچنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں جو دیرینہ دشمنیاں چل رہی ہیں ہم نے ان دشمنیوں کے تناظر میں قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کی لگام بھی دینا ہے اور معاشرے کے قانون پسند حلقوں کی مدد سے ان دشمنیوں کو دوستیوں میں بھی تبدیل کروانا ہے،فیصل رانا نے کہا کہ وہ ضلع راجن پور کے

علاقائی اور روائتی پس منظر کے پیش نظر باقاعدگی کے ساتھ یہاں کا دورہ کرتے رہیں گے،راجن پور پولیس ہر قسم کے دبا¶ سے بالاتر ہو کر قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے،پولیس والوں کے ہر قسم کے حقوق کا پولیس رولز کے تحت میں خود تحفظ کروں گا۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ محمود کوٹ میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کاواقعہ پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ بھٹی میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے آر پی او کو بتایا کہ مبینہ طور پر جلائے جانے والی خاتون آمنہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے

جبکہ اس کے ساتھ جھلسنے والا اس کا شوہر غلام حسن زیر علاج ہے،وقوعہ کا مقدمہ مقتولہ آمنہ بی بی کے بھائی غلام یاسین کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے،جس میں مدعی کی جانب سے نیاز،زبیدہ بی بی،نور محمد اور ریاض کا ملزمان نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں وقوعہ کی وجہ رشتوں کے معاملات میں مداخلت بتائی گئی ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس وقوعہ کے ملزمان فوری طور پر گرفتارکئے جائیں،

ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں آئی ٹی ماہرین سمیت پولیس کے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو اس واردات کی گراس روٹ لیول تک تحقیقات کر کے ان تمام کرداروں کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اس سنگین واردات میں ملوث ہوں،آر پی او نے کہا کہ

کسی کو زندہ جلانا ایسی سنگین قانون شکنی ہے جو معاشرے میں بے چینی پیدا کر دیتی ہے،اس معاشرتی بے چینی کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس ملزمان کوایک لمحہ ضائع کئے بغیر گرفتار کر کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ان کو چالان کرے تاکہ

معزز عدالت سے ان ملزمان کو قانون کے مطابق ایسی سزا مل سکے جو قانون شکنوں کے لئے باعث عبرت ہو،آر پی او نے کہا کہ میں روزانہ کیبنیاد پر اس وقوعہ کی پراگرس اور فالو اپ لوں گا۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک متوازن غذا کی فراہمی کیلئے متحد ،دودھ، مصالحہ جات، گھی ودیگر خوراک کی چیکنگ، غیر معیاری غذا کی فراہمی پر16یونٹ سِیل،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی خان میں غوثیہ گھی انڈسٹریز کا گھی سیمپل معیار پر پورا نہ اترسکا، مطلوبہ لیے گئے نمونے والے گھی کی

تمام کھیپ بازار میں فروخت اورغیر معیاری گھی فروخت کرنے پر گھی انڈسٹری کو 01لاکھ جرمانہ عائد کر دیا گیا مزید کاروائیوں میں 190 لیٹر دودھ، 20کلو سرخ مرچ پا¶ڈر،10کلوویجیٹیبل گھی،20کلو زائدالمیعاد بسکٹ موقع پر

تلف کر دیئے گئے علاوہ ازیں 160 کلو ملاوٹی مصالحے، 300کلو کثیرالاقسام غیرمعیاری خوراک برآمد کی گئیں مظفر گڑھ میں عفان فوڈ مصالحہ ملاوٹی سرخ مرچ فروخت کرنے، خوراک کو حشرات سے محفوظ نہ رکھنے پر سِیل،

راجن پور میں شریف اینڈ سنز آئس فیکٹری برف میں مردہ حشرات کے پائے جانے پر سربمہر،مظفرگڑھ میں احمد کریانہ، مرتضی ڈرنک کارنر، وکیل چکن شاپ، بیسٹ فوڈ،راجن پور میں ارسلان شایان پولٹری سربمہر اور لیہ میں اللہ ہو

سموسہ شاپ، الرحمت فاسٹ فوڈ، شیخ امجد سموسہ، ماشائاللہ چکن شاپ، ذیشان المدنی ٹک شاپ سربمہر کر دیئے گئے فوڈ پوائنٹس کو گزشتہ قانونی واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا اسی طرح ڈی جی خان میں مزمل ملک شیک،

احمد رضا ڈھابہ ہوٹل، عمران ٹی سٹال، راجن پور میں جلیل پولٹری شاپ سربمہرکر دی گئیں فوڈ یونٹس کو گزشتہ وارننگ پر عدم درآمد اور قانونی فیس کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کی تیاری سے تکمیل تک کے تمام مراحل کی نگرانی کرتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

کرونا وائرس کی دو طالبات سمیت نو افراد میں تصدیق ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کو بند کرنے کا حکم ،کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ پر تعلیمی اداروں کو

حفاظتی اقدمات سخت کر نے کی ہدایت ،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ڈیرہ غازیخان کے علاقہ وہوا کے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں دو طالبات عاصمہ اور حمیرا میں کرونا وائر س پازیٹو رزلٹ آگیا

اسی طرح ضلع بھر میں کرونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد نو ہو گئی ذرائع کے مطابق مریضوں کو ان کے گھروں پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ سابق مریضوں سمیت ضلع بھر میں مریضوں 1357اور کرونا سے جاں بحق ہو نے والے

افراد کی کل تعداد 32ہے حالیہ کورونا وائرس پھیلاﺅ کی صورتحال کو دیکھتے ہو ئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کو تاحکم ثانی بند کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے اور دیگر تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر سختی سے

عملدرآمد کر انے اور سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ضلعی محکموں میں کرونا سے بچاﺅ کے لئے بھی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تمام ضلعی محکمہ جات میں

ماسک کے استعمال سمیت دیگر اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔


ڈیرہ غازی خان

گزشتہ روز تھانہ دراہمہ کے علاقہ سے گرفتار ہو نے والے دو مبینہ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان نے

مقدمہ نمبر 12/20زیر دفعہ 7ATA،4/5ESAدرج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان اظہر سکنہ جھنگ اور

عثمان سعید سکنہ جھنگ جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا تا ہے تفتیش کے لئے

نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔


ڈیرہ غازیخان

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم نے کہا ہے کہ حکومت نے ادویات ،گیس اور یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے

غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہو ئے یوتھ ونگ کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

عوام پہلے ہی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس کر سخت اذیت اور پریشانی کا شکار تھی اور اب حکومت کی طرف سے قیمتوں میں اس قدر اضافہ غریب عوام کے

ساتھ انتہائی ظلم اور ناقابل برداشت ہے کیو نکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب مریض علاج معالجہ کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے

جس سے عوام کا اب روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ دوسری طر ف ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر اپوزیشن کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے

باعث سیاسی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسامہ عبد الکریم نے کہا کہ موجود ہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

عمران خان نے مہنگائی کنٹرو ل کر نے کی بجائے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران فوری طور پر استعفیٰ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

About The Author