دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظرگڑھ کی خبریں

مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

ڈی پی او محمد حسن اقبال کا تھانہ چوک قریشی اور خانگڑھ کے سرپرائز وزٹ،
ایس ایچ او خانگڑھ اور محرر کو شوکاز جاری

،
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کا پولیس افسر کا بلاوجہ انتظار برداشت نہیں
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے تھانہ چوک قریشی اور تھانہ خانگڑھ کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی،

ڈی پی او محمد حسن اقبال کو تھانہ خانگڑھ میں موجود شہریوں نے شکایت کی کہ ان کو ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نے انکوائری کیلئے بلایا تاہم ابھی تک وہ تھانے نہیں آئے

اور وہ کافی دیر اس ان کا انتظار کر رہے ہیں، اس بات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ایس ایچ او اور محرر تھانہ خانگڑھ کو شوکاز جاری کردیا کہ

وہ بتائیں کہ شہریوں کو بلاوجہ انتظار کیوں کروایا گیا اور اگر کوئی مصروفیت تھی تو ان کو چاہئیے تھا کہ شہریوں کو آگاہ کرتے،

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مصروفیات میں گھرے شہریوں کو بلاوجہ انتظار کروانے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،

مزید برآں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی صدر سرکل بجائے مظفرگڑھ بیٹھنے کے وہ اپنے سرکل کے ہی تھانے میں بیٹھیں گے اور شہری براہ راست ان سے مل سکیں گے،

ان کا دفتر جلد ہی ان کے سرکل کے موزوں ترین تھانے میں شفٹ کردیا جائیگا تاکہ شہریوں کی پریشانیوں کو کم سے کم کہا جا سکے۔


مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان)

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کامیاب اے پی سی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے,

پہلی بار اپوزیشن نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس نے حکمرانوں کو لرزہ براندام کر کے رکھ دیا ہے,

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی فہم کا جس طرح لوہا منوایا ہے اس نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے,

سیف نگر خان گڑھ میں پریس کلب خان گڑھ کے عہدے داران کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پارلیمنٹ کو پہلی کی کلاس کی طرح چلایا جا رہا ہے, قانونی اور پارلیمانی تقاضے پورے کئے بغیر بلز پاس کئے جا رہے ہیں,

قانون سازی کے دوران اپوزیشن کی تجاویز کو رد کرنا معمول بن چکا ہے جو پارلیمانی روایات اور اصولوں کے خلاف طرز عمل ہے,

افتخار خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ملک بچاؤ مہم شروع کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ان نااہل حکمرانوں سے نجات دلائی جا سکے,

پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا, انہوں نے کہا کہ فیفٹا اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے جو بلز لائے گئے

ان کو مزید بہتر بنانے اور آئندہ کسی بھی سیاست دان کے خلاف اسے انتقامی طور پر استعمال کئے جانے سے روکنے کی تجاویز دی گئیں

لیکن تمام بلز یک طرفہ طور پر پاس کر لئے گئے اور ان کی منظوری کے لئے پارلیمانی طریقہ بھی اختیار نہیں کیا گیا,

جس پر اپوزیشن نے متفقہ احتجاج اور بائیکاٹ کیا, ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اے پی سی کی اتنی بڑی کامیابی کا یقین ہی نہیں تھا,

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو ترقیاتی بجٹ کا ایک روپیہ نہیں دیا گیا جو امتیازی سلوک ہے, نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اے پی سی نے بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی زیرصدارت ہونے والے اپوزیشن اتحادوں کے اجلاسوں کی یاد تازہ کر دی

وہ بڑے منظم انداز سے اپوزیشن کو چلاتے تھے, اب ملک کو ان جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے, تاکہ ملک و قوم نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکے,

اس موقع پر صدر پریس کلب رانا امجد علی امجد, ملک نذیر سندیلہ, ملک رضوان الرحمن, سردار محمد معظم ڈوگر, جنرل سیکرٹری مہر راشد نصیر سیال,

ملک عبدالغفور سندیلہ, عرفان اللہ خان, ملک کریم بخش فوجی, ملک زاہد حسین سندیلہ, قاری خالد محمود ضیاء,

سہیل امیر خان, پیپلزپارٹی کے راہنماء نواب زادہ عمران احمد خان, ملک عبدالرزاق جھانب, ساجد حلیم خان, حفیظ الرحمن خان, منصور احمد خان, اور دیگر موجود تھے۔


مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان)

تھانہ شہر سلطان کے علاقے کلروالی میں مبینہ ڈاکوؤں کی شہری پر فائرنگ اور عوام کے رد عمل کے واقہ پر ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

اور زخمی شہری کی ہسپتال پہنچ کر عیادت بھی کی،*
*تفصیل کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب پولیس کو کالر محمد ارشد نے اطلاع دی کہ ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی

جس سے وہ زخمی ہو گیا ہے پولیس امداد دی جائے، وقوعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ ملک خرم ریاض کھر سب سے پہلے جائے موقع پر پہنچے جہاں عوام کے

جم غفیر نے مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکو کا ہاتھ کٹ گیا، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے زخمی شہری

اور زخمی مبینہ ڈاکوؤں کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کروایا، ڈی پی او محمد حسن اقبال خود بھی جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا،

ڈی پی او نے شہر سلطان ہسپتال جا کر زخمی شہری محمد ارشد کی عیادت بھی کی، بعدازاں ڈی پی او نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

جہاں مبینہ ڈاکوؤں کو دی جانے والے علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے ان کی حالت دریافت کی جس پر ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش قرار دی،

زخمی ہونے مبینہ ڈاکوؤں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور اور مظفرگڑھ معلوم ہوا ہے مزید ان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے،

تھانہ شہر سلطان میں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے


: مظفر گڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر شوکت علی عابد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کماد کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے پیداواری مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پنجاب کماد کی نئی پیداواری ٹیکنالوجی چپ بڈ ٹیکنالوجی اور ستمبر کاشتہ کماد میں دوسری فصلات کی کاشت پر پانچ ہزار روپے سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے

محکمہ زراعت نے دو نمبر کھادوں اور ادویات کے خلاف زیرو ٹولرینس پالیسی اختیار کی ہوئی ہے دو نمبر دوائی اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

یہ بات انہوں نے موضع کڑی علی مردان میں کاشت کاروں کے ایک بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محمد طلحہ شیخ زراعت افسر رنگ پور نے اپنے خطاب میں

کاشت کاروں پر زور دیا کہ وہ کپاس کی چنائی صبح شبنم خشک ہونے پر کریں اور اس میں کسی قسم کی آلائش مکس نہ ہونے دیں۔

صاف کپاس اچھے ریٹ کی ضامن ہے آج کل دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کا شدید حملہ ہے۔

سرکل رنگپور میں اور اسے کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی سات ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

کاشت کار حضرات اسکو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے مشورہ کر کر سپرے کریں اس موقع پر کاشت کاروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔


مظفر گڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے اورحفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو موثر بناکر ہی متعددی بیماریوں کا

تدراک ممکن ہے یہ بات انہوں نے نیشنل ٹیم لیڈرڈبلیو ایچ او ڈاکٹر زین العابدین کی سربراہی میں ٹیکنکل ٹیم سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں معاون ایجنسیوں کے تعاون سے  روٹین ایمونائزیشن کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر زین العابدین نے اپنی ٹیکنکل ٹیم کے ہمراہ ضلع کا دورہ کیا اور پولیو کے تدارک کیلئے ضلعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات

اور حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا ڈاکٹر زین العابدین نے محکمہ صحت کی جانب سے

اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ۔


: مظفرگڑھ

( ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان )

26ستمبر کو ہر سال دنیا بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کا دن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں مظفرگڑھ میں بھی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔

کورونا کی وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 26ستمبر بروزہ ہفتہ مقامی ہوٹل میں ایک معلوماتی سیشن منعقد ہوگا

جس میں محکمہ صحت، غیر سرکاری تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے شہر کے

مختلف مقامات پر بینر آویزاں کئے جائیں گے او رلوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ 25ستمبر بروزجمعہ کو کوٹ ادو میں

خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کے ساتھ ایک سیشن منعقد ہوگا۔

تمام تر سرگرمیوں میں کورونا کی وباسے بچاؤ کیلئے حکومت ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔

About The Author