دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق

کیپٹن (ر)محمدعثمان نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری ہے

لاہور :

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ،

کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمدعثمان نے اپنے بیان میں

کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری ہے ، 39ہزار 296طلباکےکوروناٹیسٹ کیےگئے ،

جس میں سے 38ہزار716کے منفی جبکہ 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 763 اسکولوں کے طلبہ کے سیمپل لیے گئے،

لاہور میں 2،ننکانہ صاحب 9،گجرات میں12،گوجرانوالہ میں 45طلبا، ڈی جی خان میں 1اور بھکر میں 2طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبااحتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی

چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگےگا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،

ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان اسکولوں کو بندکر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔

About The Author