کرکٹر عمر گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ
کرلیاہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ عمر گل کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا
کرکٹر عمر گل کے مطابق انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ
بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے خاندان سے مشورے کے بعد کیا ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ عمر گل کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے بہت عزت ملی۔
مستقبل میں بھی مختلف رول میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
عمر گل کے مطابق انہوں نے پی سی بی سے لیول ٹو کوچنگ کورس کررکھا ہے۔
عمر گل ایک سو پچیس فرسٹ کلاس میچز میں چار سو اناسی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔
ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ باولر نے ایک سو اکسٹح میچز میں دو سو پندرہ وکٹیں حاصل کررکھی ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی