اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹر عمر گل نے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے خاندان سے مشورے کے بعد کیا ہے

کرکٹر عمر گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ

کرلیاہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ عمر گل کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا

کرکٹر عمر گل کے مطابق انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے خاندان سے مشورے کے بعد کیا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ عمر گل کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے بہت عزت ملی۔

مستقبل میں بھی مختلف رول میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

عمر گل کے مطابق انہوں نے پی سی بی سے لیول ٹو کوچنگ کورس کررکھا ہے۔

عمر گل ایک سو پچیس فرسٹ کلاس میچز میں چار سو اناسی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ باولر نے ایک سو اکسٹح میچز میں دو سو پندرہ وکٹیں حاصل کررکھی ہے۔

%d bloggers like this: