کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کرکے بلاتفریق عوامی خدمت کرنا پڑتی ہے،ہم شکر گزار ہیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی کے
جن کی محنت اور عوامی خدمات کے ثمرات آج بھی غریب عوام حاصل کررہی ہے،یہ بات سابق چئیرمین یونین کونسل کاشف آباد قاضی نعیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی،
انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے قائدمحمد ذیشان گرمانی کے ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کی مثبت اورضروری تجاویز اتنا بلاتفریق تھیں کہ
حکومتی ارکان کی کوششوں کے باوجود ان تجاویز کو مسترد کرنا آسان نہیں تھا،بلاتفریق ترقیاتی کام اور مثبت سیاست ہی ہمارے قائد کا مشن ہے
جس کی وجہ وہ آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ 2سال پہلے بجلی کے منصوبہ جات کی تجاویز آج منظور ہو کر
واپس آئیں اور وہ اپنی زیر نگرانی یونین کونسل کاشف آباد میں بجلی کے کھمبے اورتاریں تقسیم کرادی ہیں،
اب مخالفین جتنے بھی جھوٹے افتتاح کرتے رہیں عوام اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ کھمبے لایا کون اور تقسیم کس نے کئے،
دوسری طرف اکابرین یونین کونسل کاشف آباد اجمل پنوار،عظمت سیال،کالو گاڈی، مصطفی گاڈی، راشد گاڈی،
چوہدری رمضان بٹر،قاضی طارق سلیم، قاضی معظم سلطان، قاضی ایوب،نیاز نائچ، غلام شبیر نائچ ودیگر نے بجلی کی فراہمی پر محمد ذیشان گرمانی کا شکریہ ادا کیا ہے
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ریپ کے واقعات میں کمی نہ آسکی،والدین کے گھر ملنے کیلئے آئی نوجوان لڑکی کو ہمسائے نے گن پوائنٹ پر اٹھا لیا،
فصل کماد میں لے جا کر دوپٹہ سے ہاتھ پاؤں باندھ دیے،برہنہ کرکے زیادتی کی کوشش،شور پر والدین اور بہنوئی کے آنے پر اوباش پسٹل لہراتا ہورا فرار،
والد نے برہنہ بیٹی کے ہاتھ پاؤں کھول کر کپڑے پہنائے،پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں ریپ کے واقعات میں بے
پناہ اضافہ ہوگیا ہے،گزشتہ روز بھی تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ بستی جہان خان میں واقعہ پیش آیا ہے
سید ممتاز حسین کی جواں سالہ بیٹی ربیعہ ممتاز جس کی شادی ایک سال قبل تنویر حسن سے ہوئی تھی ایک ہفتہ قبل والدین کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی،
گزشتہ روز ربیعہ ممتاز کے گھر والے اپنے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں ہمسایہ شعیب ہانس مسلح پسٹل اس کے گھر داخل ہوگیا
اور گن پوائنٹ پر اسے اٹھاکر نزدیکی فصل کماد میں لے گیا اور دوپٹہ سے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے برہنہ کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے لگا
شور پر لڑکی کے والد ممتاز حسین اور بہنوئی باقر شاہ کے آنے پر ملزم پسٹل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا،
والد ممتاز حسین نے برہنہ بیٹی کے دوپٹہ سے بندھے ہاتھ پاؤں کھولے اور اسے کپڑے پہنا ئے،
پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ ربیعہ ممتاز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر406/20زیر دفعہ376آئی 511کے تحت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
نامعلوم چور موبائل شاپ کی عقبی دیوار کو نقب لگا کر لاکھوں کا کیش،قیمتی موبائل فون لے گئے،عدالت کے گیٹ سے شہری کا موٹر سائیکل چوری،
گھریلو جھگڑے پر والدین کے گھر آنے والی بیوی پر شوہر کا تشدد،سسر نے مقدمہ درج کرادیا،ٹریکٹر کی خریداری کیلئے آنے والا نوسرباز ٹریکٹر چیک کرنے کے
بہانے شوروم کا ٹریکٹر لیکر فرار،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے
علاقہ عجوہ ریسٹورنٹ کے قریب 1272موبائل شاپ کی عقبی دیوار کو نقب لگ اکر نامعلوم چور5لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون چوری اٹھاکرلے گئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کا رہائشی اللہ ڈتہ وٹو گزشتہ روز دیوانی عدالت پیشی کے
سلسلہ میں آیا اور اپنی موٹر سائیکل عدالت کے گیٹ اپنی موٹر سائیکل نمبری1552ایل وائی کے کھڑی کردی،پیشی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی
جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ قائم والا کے رہائشی غلام مرتضیٰ کھیڑا کی بیٹی عروبہ کی
شادی موضع پتل کے عمران واندر سے 4ماہ قبل ہوئی،گھریلو جھگڑے پر عروبہ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں عمران واندر سسرال آگیا اور بیوی عروبہ کو والدین مرتضیٰ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا،
پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے غلام مرتضیٰ کھیڑا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر108/20زیر دفعہ355درج کرکے عمران کی تلاش شروع کردی ہے،
تھانہ چوک سرور شہید نے علاقہ اڈا سیف چوک پر شیر باز پٹھان نے ٹریکٹر کا شوروم بنایا ہوا تھا کہ شوروم پر ارشد اقبال ٹریکٹر خریدنے کی غرض سے آیا
اور ٹریکٹر الغازی 65ہارس پاور چیک کرنے کے بہانے لے گیا،اور رفو چکر ہوگیا بعد ازاں اپنے دیگر ساتھیوں احسان اللہ،اللہ بخش کھوکھر،
امیر حسین 2نامعلوم کے ہمراہ آگئے فروخت کردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
چچی سے ناجائز تعلقات کا شبہ،منع کرنے پر اوباش نے نوجوان اٹھالیا،رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد،حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،
پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع رکھ ٹبہ میں گاڈی برادری کے
سعید اللہ گاڈی کھوکھر برادری کے شعبان کھوکھر کی چچی نسرین بی بی پر بری نظر رکھتا تھا جسے شعبان نے برا بھلا کہا تھا،
گزشتہ روز شعبان کھوکھر موٹر سائیکل پر سواردوائی لینے جا رہا تھا کہ راستہ میں سعید اللہ گاڈی نے اپنے دیگر ساتھیوں غلام رسول گاڈی رفیق گاڈی،
شعیب گاڈی اور رمضان گاڈی کے ہمراہ اسے روک لیا اور تھپڑوں مکھوں کے بعد اسے رسیوں سے باندھ دیا
اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا حالت خراب ہونے پر اسے چھوڑ کر فرارہوگئے،
پولیس دائرہ دین پناہ نے شعبان کھوکھر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر369/20زیر دفعہ341درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ