مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

بہوں ݙکھ دی خٻر

سرائیکی قوم دا ماݨ عظیم شاعر سئیں

عزیز شاہد دے وݙے پتر سئیں فرخ عزیز فوت تھی ڳین


: راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع راجن پور میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے۔

تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کریں اور متعلقہ افسران خود نگرانی کریں۔ یہ قوم کا پیسہ ہے۔ ضائع نہیں ہونے دیں گے اور کام کی کوالٹی ٹھیک ہونی چاہئے۔ کرپشن اور بدعنوانی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ

عوام کو ریلیف ملے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

تمام متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو بھی جاری سکیمیں ہیں ان کو وقت پر مکمل کیا جا ئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی52 منصوبوں کے لئے 14 ہزار 885 ملین روپے

مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے 300 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اسی طرح پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 35 سکیموں پر 371 ملین روپے خرچ کیے

جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبہ جات ضلع کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا ،

ٹڈی دل ، پولیو مہم ،ڈینگی اور پرائس کنٹرول کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے کوروناوبا بہت حد تک کم ہوئی ہے

لیکن ابھی ختم نہیں ہوئی۔ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیزپر عمل کریں ۔خاص طور پر سکولوں کے بچوں کا خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لئے

ڈینگی اور پولیو سے بچاو¿ کے لئے سیمینارکرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور معیار کو بہتر بنایا جائے۔ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چیک کرنے کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر حکومتی ایس اوپیزکو چیک کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون 2020تک ٹڈی دل راجن پور میں حملہ آور رہی ہے۔ اب ان کے انڈوں کو تلف کیا جا رہا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

زیادہ منافع حاصل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر اور جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ہمارا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔اجلاس میں محکمہ صحت،زراعت ،خوراک،لائیو اسٹاک اورانڈسٹری کے سربراہان نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔


راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران انسدا د پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔

مہم کے دوران کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ شریک تھے۔


راجن پور۔۔

(ڈسٹرکٹ بیورو چیف )

جام پور کے شہری میر احمد خان قمر کاکڑ کی درخواست پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کی کاروائی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پور کو یکم اکتوبر کو ریکارڈ سمیت لاھور طلب کر لیا

اور 25000 روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جام پور کے شہری پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میر احمد قمر خان کاکڑ نے

اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت چیف.آفیسر بلدیہ جام پور کو درخواست دی تھی کہ انہیں مزکورہ قانون کے تحت مالی سال ۔20.2019. کی بلدیہ جام پور کی جانب سے کی گئی

ادائیگیوں کے ریکارڈ کی نقول فراھم کی جائیں جوکہ مزکورہ قانون کے سیکشن 2 (7) کے تحت بطور شہری ان کا حق ھے اور اسی قانون کے تحت 14 یوم کے اندر یہ

نقول فراھم کی جائیں مگر چیف آفیسر سیبطین حیدر بخاری نے مزکورہ درخواست پر مسلسل لیت ولعل سے کام لیا

جس پر پنجاب انفرمیشن کمیشن نے کاروائی کرتے ھوئے چیف آفیسر بلدیہ. جام پور کو مبلغ پچیس ھزار روپے جرمانہ عائد کرتے ھوئے درخواست دھندہ کی جانب سے طلب کیے گئے

ریکارڈ سمیت یکم اکتوبر کو لاھور آفس طلب کر لیا ھے نیز جرمانہ کی رقم مزکورہ آفیسر کی تنخواہ سے منہا کرنے کا حکم دیا ھے۔

%d bloggers like this: