دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سنٹر آف ایکسیلنس اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1 ڈیرہ غازی خان کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے ادارہ کا دورہ کیا

اور متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کرکے ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ٹائم لائن دے دی۔سی ای او تعلیم شمشیر احمد، پرنسپل سنٹر آف ایکسیلنس اعجاز احمد،

اے سی صدر ملک راشد نعمت اور دیگر افسران موجود تھے.ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر بوائز ہائی سکول نمبر1کی بحالی کے ساتھ بچوں کے داخلے شروع کردئیے گئے ہیں۔دونوں سکولوں کیلئے عمارتوں، کھیل کے گراؤنڈ

اور راستے جلد مخصوص کردئیے جائیں گے سکول کی تبدیلی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سے رائے لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ

قدیم بوائز ہائی سکول نمبر1 کی بحالی سے مزید بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا موقع ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ادارہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

لانز اور ادارہ کی عمارتوں کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے عمارتوں کی مرمت و بحالی کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کلاسز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے طلباء سے نصابی اور جنرل نالج کے سوالات کئے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا

جس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز 3416 خانہ بدوش سمیت 218400 بچوں کو

پولیو کے قطرے پلائے گئے گھروں میں موجود نہ ہونے والے 16225 بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق نے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ

مائیکرو پلان کے مطابق ٹیمیں کام کریں اور تمام ٹارگٹ بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے۔ فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات اور ٹرانسپورٹ سٹینڈز کو خصوصی فوکس کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ پہلے

روز 232526 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا اور پہلے روز 94 فیصد بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے۔

خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔پولیو مہم کے پہلے روز 270270 او پی وی ڈوز بھی دی گئی۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلعی انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر قیادت سموگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات فہد بخاری،

سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز، ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر، ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،

ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم، انسپکٹر ماحولیات محمد ارشد سمیت کمیٹی کے دیگراراکین شریک تھے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ضلع میں اکتوبر سے دسمبر تک سموگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیاہے کمیٹی کے قیام کا مقصد متعلقہ محکموں کو دی گئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینا ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت سموگ کا سبب بنے والی سرگرمیوں پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرے گی جس کے تحت میونسپل ویسٹ،فصلوں کی باقیات اور دیگر مہلک اشیاء کے جلانے پر مقدمات،گرفتاریاں اور دیگر قانونی کارروائی ہوگی.

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،صنعتی اداروں اور اینٹوں کے بھٹوں کو بندکر دیا جائے گاڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سموگ سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ واک،سیمینار،تقریبات کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات اشفاق حسین بخاری نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان گزشتہ سال سموگ کے حوالے گرین زون میں شامل رہا۔

انہوں نے کہاکہ سموگ انسانی آنکھ، پھیپھڑے اور دیگر اعضاء کو متاثر کرسکتی ہے،سموگ سے حد نگاہ صفر تک ہوجاتی ہے جس سے شاہراہوں پر حادثات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کی تمام یونین کونسلوں میں ریسکیو 1122کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کر دی گئی ہے

تحصیل کے 15مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے ہیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ

قبائلی علاقوں میں صحت کے مراکز اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں تاہم دشوار گزار راستوں اور بکھری آبادی کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کی

فوری فراہمی کیلئے موٹر بائیک ایمبولینس کا فیصلہ کیاگیا

تربیت یافتہ ریسکیو 1122کا سٹاف کیمپس لگانے کے ساتھ ساتھ

ایمرجنسیوں کو کور کر رہا ہے قبائلیوں نے موٹر بائیک سروس شروع کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران فرائض انجام دینے والے افسران او راہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کنٹرول روم میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے مختلف محکموں کے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکموں کے تعاون سے عاشورہ محرم پر امن طریقے سے گزرا

ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ضلعی کنٹرول روم میں عاشورہ محرم کے دوران 24گھنٹے متعلقہ محکموں کے ملازمین نے

ڈیوٹی سرانجام دی کنٹرول روم کو موصول معلومات پر متعلقہ محکموں نے بروقت ریسپانس کیا ڈپٹی کمشنر نے انچارج کنٹرول روم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے قومی پولیو مہم کے دوسرے روز فیلڈ میں جا کر ٹیموں کو چیک کیا

ڈور اور فنگر مارکنگ کے مطابق ٹیموں کے ریکارڈ کی پڑتال کی اسسٹنٹ کمشنر ز

ملک راشد نعمت، محمد اسد چانڈیہ، ناصرشہزاد ڈوگر نے فیلڈ میں اہل علاقہ سے

بھی ملاقات کی اس موقع پر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پرٹیموں نے ریجن بھر میں کارروائی کی ڈیرہ غازیخان سے انسپکٹر ہیڈکوارٹر ملک عبدالمجید نے

کنورشن فیس کی مد میں 3226287روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے کم پیمانوں پر چار پٹرول پمپس

سربمہر کر دیئے اسی طرح سرکل آفیسر ملک غلام اصغر نے منی پٹرول پمپ سیل کر دیا ضلع مظفرگڑھ سے سرکل آفیسر ملک خالد بلال نے کنورشن فیس کی مد میں 693501روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ضلع لیہ سے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے تاوان کی مد میں 70ہزار روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس مقدمات کی

سماعت کی. ریجنل ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ افسران کھلی کچہریاں منعقد کر کے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کیلئے سہولیات فراہم کریں۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غاز یخان نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ سیکنڈضمنی اور ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ 2سپیشل کوویڈ 19امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہے کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل کوویڈ 19 امتحان 10اکتوبر سے شروع ہو گا

جس کیلئے امیدوار 22سے 30ستمبر تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں رزلٹ کا اعلان 26نو مبر کو کیا جائے گا کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کیمطابق آپشن / انڈرٹیکنگ فارم بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ریگولر امیدوار اپنے

ادارہ کے ذریعے اور پرائیویٹ امیدوار والدین کے ذریعے داخلہ بھجوا سکتے ہیں اسی طرح سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ ضمنی امتحان 7نومبر سے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 21سے 28ستمبر تک،

دوگنا فیس کے ساتھ 29ستمبر سے پانچ اکتوبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 6اکتوبر سے 12اکتوبرتک داخلہ فارم بھجوائے جاسکتے ہیں سہ گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر سنٹر الاٹ کیا جائے گا

علاوہ ازیں سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے تعلیمی سیشن 2020-22کے تحت گیارہویں جماعت میں داخلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے تعلیمی اداروں کی طرف سے آن لائن داخلہ،

بنک فیس اور رجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں 25ستمبر سے 9نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 10نومبر سے 24نومبر تک بھجوائے جاسکیں گے تاہم میٹرک نتائج کی تاخیر کی صورت میں داخلہ فارم نتائج کے

دس روز کے اندر بھجوائے جاسکتے ہیں مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

بری شاہ نہر میں سپیشل بچہ کھیلتے ہوئے گر کر ہلاک

ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق ایک چار سالہ بچہ ارسلان ولد ارشد جس

کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا نزد بری شاہ پل نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ

اچانک پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا۔اطلاع ملتے ہیں

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دن بھر تلاش کے باوجود متاثر بچہ کی لاش نہ مل سکا۔ تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ڈیرہ غازی خان

الفیصل فٹ بال کلب ڈی جی خان اور ڈی ایف اے ملتان کے درمیان نمائشی میچ ریلوے گراونڈ ملتان میں کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کے پہلے ہاف میں الفیصل فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

الفیصل کلب کے کپتان فیصل نے یہ گول کیا۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوتے

ہی ڈی ایف اے۔ملتان کے کھلاڑیوں نے الفیصل فٹ بال کلب کی ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے اور میچ ختم ہونے سے 4 منٹ قبل گول کرکے

میچ ایک ایک گول سے برابر کردیامیچ کے مہمان خصوصی شمشیر علی فٹ بال کے

نیشنل کھلاڑی تھے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا

مہمان خصوصی کے ہمراہ عابد خان اور استاد غلام رسول بھی موجود تھے انکو بھی کھلاڑیوں سے ملوایا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات سیکیورٹی گارڈ ہائے کی استعدار کار کو بڑھانے کے لئے ٹریننگ کرائی گئی ایلیٹ فورس کے

جوانوں نے سیکیورٹی گارڈز کو 3 روزہ ٹریننگ کرائی دوران ٹریننگ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ چلانے میں مہارت دی جارہی ہے

ایلیٹ فورس کے ماہر اور پیشہ ور اساتذہ نے انہیں کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے لئے عملی طور پر پریکٹس بھی

کرائی ٹریننگ کرانے کا مقصد سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ چلانے میں جھجھک کو دور کرتے ہوۓ مہارت حاصل کرنا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ڈی پی او اختر فاروق نے آۓ ہوۓ

سائلین کے براہ راست مسائل سنےجہاں پر محتلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ جس میں سائلین نے ڈی پی او اختر فاروق کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے

ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست ساٸلین کے مساٸل سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیر مین PBCCکی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق 54884امیدواران میں سے 48610پرموٹ ہوئے جبکہ اسپیشل امتحان 10اکتوبر سے شروع ہونگے

تفصیل کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پرموشن پالیسی کے تحت چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان ٹھیک پانچ بجے لنک آن لائن کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ عالمی وباء کوروناکے باعث انٹر میڈیٹ کے امتحان حکومتی احکامات اور وباء کے پھیلنے کے خطرے کے

پیش نظر ملتوی کر دئیے گئے تھے جس پر حکومت پنجاب،ہائر اتھارٹیPBCC نے پرموشن پالیسی ترتیب دی تاکہ طلبہ و طالبات کا سال ضائع ہونے سے بچ سکے

انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2020میں 54684امیدواران نے شرکت کی تھی اورپرموشن پالیسی کے تحت 48610امیدواران پرموٹ ہوئے اور اس طرح 88.89امیدواران پرموشن پالیسی سے کے تحت کامیاب ہوئے

جبکہ 6 ہزار سے زائد امیدواران اسپیشل امتحان کے لیے قرار دئیے گئے ہیں ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ پرموٹ ہونیوالے امیدواران میں طالبات کی تعداد طلبہ کی نسبت زیادہ ہے امتحان میں 31687طلبہ نے حصہ لیا تھا

جس میں سے 27655پرموٹ ہوئے اور 87.28فیصد طلبہ پروموٹ ہوئے جبکہ 22997طالبہ نے حصہ لیا تھا اور پالیسی کے تحت 20955پرموٹ ہوئیں اور پرموشن تناسب 91.12فیصد رہا اسی طرح ضلعی سطح پر ضلع ڈیرہ غازی خان سے 12348امیدواران نے امتحان میں شمولیت اختیار کی تھی اور پالیسی کے 10611پرموٹ ہوئے پرموشن تناسب 85.93فیصد رہا

جبکہ لیہ سے 11900امیدواران نے شرکت کی 10657پرموٹ ہوئے کامیابی کا تناسب 89.55فیصد رہا، مظفر گڑھ سے 23134امیدواران نے شرکت کی 20929امیدواران پرموٹ ہوئے پرموشن تناسب 90.47فیصد رہا

جبکہ راجن پور سے 7302امیدواران نے شرکت کی اور 6413امیدواران پالیسی کے تحت پرموٹ ہوئے پرموشن تناسب 87.83فیصد رہا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے بتایا کہ نتائج کی حکومت پنجاب کی پالیسی کے

تحت اور PBCCکی ہدایات کی روشنی میں انتہائی شفاف اور معیاری بنانے کے لیے انکی ٹیم اور چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی خصوصی سرپرستی حاصل رہی کیونکہ چیئر پرسن کی رہنمائی اور ٹیم کی محنت کے بغیر نتائج کی تیاری مشکل تھی

لیکن الحمد اللہ وہ نتائج کی تیاری میں کامیاب رہے اور مقرر وقت پر نتائج کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ PBCCکے نوٹیفکیشن کے مطابق 10اکتوبر سے اسپیشل امتحان منعقد ہو رہا ہے

جس کے لیے ڈیرہ بورڈ کی حدود میں 22سنٹر بنائیں جائیں گے تاکہ امیدواران کو کورونا ایس او پیز کے تحت آرام دہ اور پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے اسپیشل امتحان کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے

امیدواران اسپیشل امتحان میں شمولیت کے لیے 30ستمبر تک درخواستیں بورڈ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اسپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق انشاء اللہ 26نومبر 2020کو کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پرموشن پالیس کے تحت پرموٹ ہونیوالے

امیدواران اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.bisegdkhan.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس800295پر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالوحید قیصرانی، سسٹم اینا لسٹ محمد بلال بھٹہ، ڈپٹی کنٹرولر

شیخ امجد حسین، سجاد حسین سرکانی، محمد جمیل فاروقی، ظفر اقبال کھوسہ، جعفر رضا، فہیم اختر، طیب رضا، محمد سکندر، و دیگر موجود تھے۔

About The Author