نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30ستمبر سے شروع ہوگا

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی

ملک بھر سے تعلق رکھنے والے محدود طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی 30 ستمبر سے ملتان میں

شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کے اس ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباَ 90 لاکھ روپے کی

انعامی رقم تقسیم ہوگی۔۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی

جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی،

بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،

سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپےدئیے جائیں گے

جبکہ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے مین آف دی فائنل کو بطور انعام 35 ہزار روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ میں تقسیم ہونے والی انعامی رقم ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو

ملنے والے ماہوار وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہو گی

ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔۔

About The Author