دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز

حکومت اگر سپورٹ کریں تو وزیرستان سے مزید ٹیلنٹ پروموٹ کرونگا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز،

عرفان محسود نے عراق کے کھلاڑی برجیس رشید کا عالمی ریکارڈ دیا

عرفان محسود نے ہاتھوں کے دو انگلیوں پر 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش آپس لگا کر یہ ریکارڈ بنایا

اس سے پہلے 44 پش آپس کا ریکارڈ عراق کے کھلاڑی جرجیس رشید کے پاس تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی۔

عرفان محسود کا مجموعی طور یہ 34واں عالمی ریکارڈ ہے ۔عرفان محسود کے مطابق انہوں نے 50 عالمی ریکارڈ بنانا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

حکومت اگر سپورٹ کریں تو وزیرستان سے مزید ٹیلنٹ پروموٹ کرونگا ۔

واضح رہے کہ عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی سکول میں

.اپنی مدد آپ کے تحت اکیڈمی بھی چلا رہا ہے

About The Author