دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 

تھانہ کالا:گزشتہ رات بستی گھمن کے نذدیک ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین

لیا۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فیلڈ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیاڈپٹی کمشنر نے مائیکرو پلان کے تحت گھروں کے

دروازوں پر دستک دیکر ٹیموں کی آمد چیک کی انہوں نے جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مقامات پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔ ویکسین کی کولڈ چین اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ڈور اور فنگر مارکنگ کے

مطابق ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 1480 موبائل،95 فکسڈ اور46 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیمیں گھر گھر جا کر چھ لاکھ ستانوے ہزار پانچ سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ہر ٹارگٹ بچہ کو ویکسی نیٹ کرکے ملک کا مستقبل صحت مند بنانا ہے۔ضلع میں موجود ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دینے کے لئے

ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ٹیموں کو سکیورٹی سمیت کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند کیا جائیگا۔تمام پولیو فیلڈ سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے ہینڈ سینٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں ٹرائبل ایریا میں پولیو ٹیم کے

ساتھ بارڈر ملٹری پولیس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوعمر کی معذور سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں اور ٹیموں سے تعاون کریں۔


 

ڈیرہ غازی خان

 

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی بحالی کے کام کاجائزہ لیا انہوں نے کہاکہ

بی ایم پی سرائے کو جدید طرز پر بحال کیاگیاہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار منصوبے کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہاکہ بی ایم پی سرائے میں

جلد سہولیات بحال کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار اور کام کی رفتار کو چیک کیا

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں اور خامیاں دور کی جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

 

ضلع ڈیرہ غازیخان کو پولیو فری بنانے کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں کے مختلف

مقامات پر جا کر پولیو ٹیموں کو چیک کیا مائیکرو پلان کے مطابق ٹیموں کی ڈور اور فنگر مارکنگ چیک کرنے کے ساتھ گھروں کے مکینوں سے معلومات حاصل کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے بلاک 49میں جا کر پولیو ٹیموں کو چیک کیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے عالی والا، جھوک اترا، جکھڑا مام شاہ، نوتک،

غوث آباد اوردیگر علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے بھی مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کو مانیٹر کیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا رہی ہے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کے ساتھ مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی چیک کی

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشوں کو 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے مستقبل کی فکرمیری ذمہ داری ہے،پولیس ایک خاندان ہے

اور سربراہ کی حیثیت سے میری ڈیوٹی ہے کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو تابناک اور روشن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں انہوں نے ان

خیالات کا اظہار ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا آر پی او نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ

ہر پولیس ملازم کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں اعلی عہدوں پر فائز ہوں انہو ں نے کہاکہ ادارہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے

آر پی او نے امید ظاہر کی کہ ایجوکیٹر سکول بہترین تعلیمی نتائج دے گا اور پوزیشن ہولڈرز میں اکثریت تعداد پولیس اہلکاروں کے بچوں کی ہو گی

اس موقع پر آر پی او کو بتایا گیا کہ سکول کے نصف طالب علموں کی تعداد پولیس اہلکاروں کے بچوں کی ہے جو آدھی فیس ادا کر کے اعلی اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے ڈیرہ غازی خان کے سلیکٹڈ نمائندے اپنی اپنی کمپنیوں کو نواز رہے ہیں ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو پسے پشت ڈال کر

اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے کاشتکار کو اس کی اجناس کی قیمت ملنے کی بجائے حکومتی ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے

ڈیرہ شہر مسائل کا بن چکا ہے سلیکٹڈ نمائندے عوام سے منہ چھپا کر پھر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صدر سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گنے

کی اصل قیمت دی جائے چینی 100 روپے کلو اور گنا 180 روپے من جبکہ اس پر 60 روپے من کاشتکار کا خرچہ کرائے کی مد میں آتا ہے

حکومت داخلی و خارجی پالیسیوں میں پاکستان کو شرمندہ کر رہی ہے نیب چن چن کر اپوزیشن کے لوگوں کو انتقامی کارروائی کا حصہ بنا رہی ہے تبدیلی لانے والے اب خود اس جھوٹی تبدیلی سے پریشان حال ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

غربت ختم کرنے کی بجائے غریبوں کو ختم کیا جا رہا ہے جعلی مینڈٹ لے کر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی نے مہنگائی،بدامنی،لاقانیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اے پی سی جمہوریت کیلئے

سنگ میل ثابت ہو گی حکومت صرف انتقام کی آگ کیلئے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعلی پنجاب و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سردار دوست محمد خان کھوسہ نے

پارٹی کارکن محسن عباس کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے پاکستان کی عوام سلیکٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں کی لازوال داستان ہے ہرآمر نے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوشش کی

مگر ناکام رہا پیپلز پارٹی کے طفیل ملک میں جمہوری عمل رواں دواں ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس کی روانی کو برقرار رکھا

پارٹی کارکن مایوس نا ہوں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے

بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

اس موقع پر سابق بار صدر بہرام خان بزدار،سید نواز شاہ،ملک رفیق بھمبانی،نثار چوہان،اقبال بھٹہ،محمد نواز سکھانی،محمد منیر رند، قاضی عدنان،مختیار سرور،اسد شاہ و دیگر کارکن بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کی ہلاکت پر آر پی او کا سخت نوٹس ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،آر پی او کے حکم پر ملزم شوہر اور 2خواتین سمیت 4ملزمان کے خلاف قتل کا۔

مقدمہ درج آر پی او نے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کے علاقہ رام پور

میں 6ماہ کی حاملہ لڑکی کوثر بی بی کی ہلاکت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے مفصل رپورٹ طلب کر لی،ڈی ہی او نے بتایا کہ کوثر بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل علی رضا کے ساتھ ہوئی ،کوثر بی بی کے والد محمد حفیظ کے بقول اس کی بیٹی 6ماہ کی حاملہ تھی،

علی رضا اور اسکے والدین کوثر بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے ،مدعی محمد حفیظ کے مطابق کوثر بی بی علی رضا اسکے والد محمد یوسف والدہ اقبال مائی کے تشدد کی وجہ سے ہلاک ہو ئی،

آر پی او کے حکم پر مقتولہ کے والد محمد حفیظ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت علی رضا،اسکے والد یوسف والدہ اقبال مائی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کسی شخص کو قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کی جان لےقتل کے اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی پی او زاتی طور پر کریں

ملزمان گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش کی جائےمقتولہ کے حاملہ ہونے کی صورت میں تو یہ دوہرے قتل۔کی واردات بن جاتی ہے

پولیس اس وقوعہ کی تفتیش کے دوران ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ملزمان کو چالان کرے تاکہ

قتل کی ایسی اندوہناک واردات کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا مل سکے،ار پی او نے کہا کہ

مجھے اس وقوعہ کی تفتیش کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھا جائے

آر پی او کو بتایا گیا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اجزا فرنزک سائنس لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑلی100لیٹردودھ تلف، مزید مصالحہ جات، دودھ، نمک اور دیگر خوراک کی چیکنگ، 14فوڈ یونٹس سربمہر،900لیٹر دودھ، 32 کلو مصالحے،

تلف، 300کلو نمک، 45کلو مصالحے، 300لیٹر دودھ، 30کلو چینی برآمد، خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر262,000روپے کے جرمانے عائد، 251شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے325فوڈپوائنٹس کی

چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہترنہ ہونے پر251فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے۔معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 14فوڈیونٹس سربمہر۔

دوران چیکنگ 900لیٹر دودھ،32 کلو ملاوٹی مصالحے، تلف، 300کلو نمک، 45کلو مصالحے،300لیٹر دودھ،30کلو چینی برآمد کی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر34فوڈ یونٹس کو262,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دوران چیکنگ لیہ کے

علاقے چک نمبر 350 ٹی ڈی اے میں گاڑی میں موجوددودھ کی لیکٹو سکین ٹیسٹ رپورٹ سے دودھ کی ایک آر انتہائی کم پائے جانے پر 100لیٹردودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔مزید لیہ میں پاکیزہ مصالحہ جات کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنے،

بہاولپور سے سیف الرحمن سوڈا واٹر کو دوسری کمپنیز کے نام سے جعلی لیبلنگ کرنے،لیہ میں طارق ملک کولیکشن سنٹر کو لیکٹوسکین ٹیسٹ سے کم غذائیت پائے جانے،

مظفرگڑھ میں عمران کریانہ کو ملاوٹی سرخ مرچ کی فروخت،احمدبخش کریانہ کو ایکسپائری اشیاء کی فروخت اورخوراک کو حشرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

اس کے علاوہ بہاولنگر میں بسم اللہ ٹی سٹال، مدینہ کریانہ،لیہ سے طارق ملک کولیکشن سنٹر،القادر سٹور،وقاص کریانہ،مظفر گڑھ سے منظور توشہ یونٹ، لیہ سے محمد امین کریانہ سٹور،

ڈی جی خان سے عمر ڈرنک کارنر،کورائی کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، لائسنس فِیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔مزید برآں ڈی جی خان

اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں325فوڈپوائنٹس کوچیکنگ کرتےہوئے251کووارننگ نوٹس، جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر34یونٹس کو مجموعی طور پر262,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک اور پیٹرولنگ پولیس نے انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری اور

غفلت لاپرواہی سے چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور شہر اور اس کے گردونواح کے

علاقوں انڈس ہائی وے پر محکمہ ماحولیات کے ساتھ ملکر دھواں چھوڑنی والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کرکے ان کو گاڑیوں سمیت مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے یہ کاروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ڈرائیور حضرات اور مالکان اپنی گاڑیوں کو درست نہیں کر سکتے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائسینس برانچ میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے اور امیداور اپنا پورا پراسسز کرکے لائسنس حاصل کرتے ہیں۔

ڈرائیوروں کا ٹسٹ لیا جاتا ہے میڈیکل چیک سرٹیفکیٹ دیکھا جاتا ہے۔دفتر میں مکمل نظام کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے۔ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت ٹریفک اصولوں کی پاسداری کتیاں۔ سیٹ بیلٹ باندھیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تھانہ کالا پولیس مقابلے پر انکوائری کمیٹی قائم مورخہ 19/20.09.2020 کی درمیانی شب کو تھانہ کالا کے علاقے میں ڈکیتی کے ملزمان حسنین،

شاہد اقبال اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ کالا پولیس کا مقابلہ ہوادوران مقابلہ دو ملزمان حسنین اور شاہد اقبال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

زخمی ملزمان کو پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا تھا اور ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو قبضہ پولیس میں لیکر قانونی کاروائ شروع کر دی تھی

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تمام تر وقوعہ کے حقائق کو جاننے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا دی گئ ہےانکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مزید قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر فیصل رانا نے کہا ہے کہ علمائے کرام معاشرے سے نفرتوں کے خاتمے کے لئے رہبر و راہنما کا کردار ادا کر رہے ہیں،معاشرے میں محبتیں تقسیم کرنے والے ہی علماء کہلائے بجانے کے

حقدار ہیں،نفرتوں کے سوداگر معاشرتی امن کے دشمن ہیں جن کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے پولیس کو علماء کی سرپرستی،

رہبری اور تعاون کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد اقبال کے ہمراہ ملنے والے علماء کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،

آر پی او نے کہا کہ اسلامی تعلیمات محبت و امن کی ضمانت ہیں اسلام تو ہے ہی سلامتی کی ضمانت،علمائے کرام نے فرقہ واریت سمیت ہر قسم کے تعصبات کے خاتمے کے لئے

جو گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں انہیں تیاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی،انہوں نے کہا کہ ایک طرف علمائے کرام نے قیام امن کے لئے مسلح افواج اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل پشتی بانی کی ہے وہیں پر علمائے کرام نے مختلف لبادوں میں چھپے ہوئے

قانون شکنوں اور نفرتیں پھیلانے والوں کے چہروں سے ظاہری ”شرافت“ کے نقاب اتار کر انہیں معاشرے میں اس طرح بے نقاب کیا کہ سول سوسائٹی کو قانون شکنوں اور قانون پسندوں میں فرق نظر آ گیا،فیصل رانا نے کہا کہ مادر وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں علمائے کرام کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے،

مسجد و محراب سے علماء کی اٹھنے والی مستحکم اور پند نصیحت پر مشتمل آواز نے ہی معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا،آر پی او نے کہا کہ

ایک بار پھر علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں اندرونی و بیرونی دشمن سے نمٹنے کے لئے علماء کے اتحاد ووحدت پر مشتمل خطابات اور وعظ کی ضرورت ہے،اس موقع پر علمائے کرام نے آر پی او فیصل رانا کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ

فیصل راناکی پہچان پولیس سروس پاکستان میں ایک محب وطن،پروفیشنل اور عوام دوست پولیس کمانڈر کے طور پر ہوتی ہے ڈی جی خان ڈویژن کی عوام خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ

انہیں فیصل رانا جیسا کرائم فائٹر پولیس کمانڈر ملا،علمائے کرام ہر قسم کی نفرت کو ختم کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ ماضی سے بڑھ کر تعاون کریں گے،

مولانا محمد اقبال نے جذباتی انداز میں کہا کہ فیصل رانا آپ قیام امن کے لئے ہمارے ذمے جو کام لگائیں گے ہم ملک پاکستان کے لئے ایک فورس کے طور پر وہ کام سر انجام دیں گے


ڈیرہ غازی خان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کھوسہ ہاوس ڈیرہ غازی خان میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے قائدین

اور جیالوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کامیاب اے پی سی کا انعقاد پر کو

چیئرمین جانب آصف علی زرداری اور شیردل قیادت بلاول بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں آنے والے جیالوں کا شکریہ ادا کیا

اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلسفہ بھٹو اور پنجاب اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کی مضبوطی اور آیندہ آنے والے الیکشن میں بھرپور تیاری پر زور دیا

اور بلاول بھٹو زرداری کو انکے جنم دن پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے آخر میں پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور عمر درازی بلاول بھٹو زرداری کیلئے دعا کی گئی۔

تقریب جئے بھٹو۔جئے بلاول۔پاکستان پیپلز پارٹی،زندہ آباد۔جئے سردا دوست محمد خان کھوسہ کے پر شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔تقریب میں سابق صدر بار بہرام بزدارایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ کالا کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمیوں کے ورثاء کا آر پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، پولیس کے خلاف نعرے بازی، ڈی پی او اختر فاروق خود احتجاجی مظاہرین کے پاس پہنچ گئے

اور مبینہ مقابلے میں زخمی حسنین کی ہسپتال میں عیادت کی،وقوعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ کالا کے علاقہ میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں دو شہریوں کو

ڈاکو سمجھتے ہو ئے فائر مار کر زخمی کر دیا اور دونوں زخمی ہونے والے اقبال اور حسنین کوٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا زخمی ہونے والوں میں 16سالہ حسنین جو ٹیکنیکل کالج کا سٹوڈنٹ بتایا گیا ہے

وقوعہ کے خلاف متاثرہ حسنین کے ورثاء نے آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ

مبینہ پولیس مقابلہ میں شامل تمام پولیس افسران کو معطل کر کے مقدمہ درج کیا جا ئے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے

جبکہ ڈی ایس پی سٹی عمران رشید اور ایس ایچ او علی عمران تھانہ سول لائن نے ایس ایس پی رینج کرائم طاہر مصطفی کے آفس میں مذاکرات کئے ادھر ڈی پی او اختر فاروق نے خود ہسپتال پہنچ کر

زخمی حسنین کی عیادت کی عیادت کے دوران زخمی حسنین کی ہتھکڑی کھلوادی گئی اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے سمیت ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر تے ہو ئے 12گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان آج شام پانچ بجے کریگااور میٹرک ضمنی کا امتحان 7نومبر سے شروع ہوگا

جبکہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کی ری چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے ری چیکنگ کا فارم فل کرکے بورڈ میں جمع کروا سکتے ہیں

یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے بتایا کہ حکومتی پالیسی اور پی بی سی سی کی ہدایت کی روشنی میں انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے

اور انشاء اللہ آج شام 5بجے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کی ری چیکنگ کا عمل بھی بورڈ ہذا نے شروع کر دیا ہے جو امیدوار ری چیکنگ کرانا چاہتے ہیں

وہ بورڈ کی ویب سائٹwww.bisedgkhan.edu.pk پر موجود ری چیکنگ کا فارم فل کرکے بورڈ میں متعلقہ برانچ کو جمع کرا دیں امیدواران ری چیکنگ کے لیے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کے اعلان سے

15روز کے اندر اندر اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے درخواست موصول ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر امیدواروں کو مطلع کرکے ری چیکنگ کے

عمل کو جلد از جلد یقینی بنایاجائے گا چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے مزید بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مین کے

مراسلہ نمبری1491-CE/PBCC/SWLکے مطابق میٹرک ضمنی امتحان 7نومبر 2020سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے امیدواران داخلہ فارم 21ستمبر سے 28ستمبر سنگل فیس،

29ستمبر سے 5اکتوبر ڈبل فیس کے ساتھ جمع کرا سکیں گے اور اسکے بعد 6اکتوبر سے 12اکتوبر 2020تک تین گناہ فیس کے ساتھ داخل فارم جمع کرا ئے جا سکتے ہیں۔

About The Author