دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔
 
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ضلع راجن پور میں کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم 21تا25ستمبر تک جاری رہے گی
جس دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 4 لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے مطابق ضلع کو پولیو فری بنانے کے لیے کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ
پولیو کے مکمل خاتمہ کےلئے متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک کرایا جائے جبکہ والدین کی آگہی کے لئے تشہیر کے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں تاکہ انسداد پولیو کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ پولیو مہم میں ارکان پارلیمنٹ، علماءکرام، عمائدین علاقہ کو بھی شامل کیا جائے جبکہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی بس، ویگن اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں پولیو سے
بچاوکے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ پولیو ٹیموں کی کلیرنس کے بغیر
روانہ نہ ہونے پائے۔ضلع بھر میں تمام پولیو ٹیموں کو موثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


راجن پور
(بیورو چیف )
ضلع راجن پورکے کالجوں میں ٹیکنیکل تعلیم کےکورسزشروع کیے جائیں گئے۔فاضل پورکالج میں بی ایس پروگرام کی منظوری ہو چکی،محمدپورگرلج کالج کا کام جلد مکمل کرکے اس سال ہی کلاسزکا آغاز کریں گئے۔
ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر کالجزراجن پورپروفیسرسیدارشادحسین بخاری نے اوصاف سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پورکے کالجوں میں پہلی مرتبہ ٹیکنیکل تعلیم کے لیے
منظوری آخری مراحل میں ہے۔اس ضمن میں پہلے مرحلے میں گرلزکالج جام پورمیں پروگرام شروع کیےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ
گرلزکالج فاضل پورمیں بی ایس پروگرام کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ اگلے ہفتے تک جام پورکالجزمیں بھی بی ایس پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔جبکہ منظوری کے بعد ضلع بھرکے کالجزمیں باقاعدہ بی ایس کلاسزکا اغازہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ
جو لوگ یونیورسٹی نہیں جا سکتے انہیں اپنے شہروں میں اعلی تعلیم کے حصول میں کوئی مشکل نہیں ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ
گرلزکالج محمدپورکی تعمیرکا 90فی صدکام مکمل ہوچکا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ امسال ہی کالج میں کلاسزکا اجراء کیا جائے۔دریں اثناء جامپور کے سیاسی سماجی حلقوں کے علاوہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداران اور اراکین نے سید ارشاد حسین بخاری کی
کاوشوں کو سراھتے ھوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ھے اور توقع ظاھر کی ھے کہ وہ ضلع بھر کے گرلز کالج کی تعمیرو. ترقی اور ان میں تدریسی سٹاف کی کمی کو جلد دور کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی )
صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے
قطرے پلا کر کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ انسدا د پولیو مہم آج سے 25ستمبر تک جاری رہے گی۔اس انسداد پولیو مہم میں ضلع راجن پور
میں 4لاکھ80ہزار اور 31پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل جام پور میں 209475، تحصیل راجن پور میں 161035جبکہ تحصیل روجھان
میں 109521بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم کے دوران کل 49یونین کونسل مینجمنٹ افسران، 222ایریا انچارج، 1006موبائل ٹیمیں، 73فکسڈ ٹیمیں
جبکہ 82ٹرانزٹ ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے مانیٹرنگ اور انتظامی افسران کے ساتھ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرانسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ
قبائلی علاقہ میں بچوں کو پولیو سے بچاوکی ویکسین پلانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈاراجن پور کا خصوصی دورہ کیا ۔
بسوں ، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئی بھی
پبلک ٹرانسپورٹ پولیو ٹیموں کی کلیرنس کے بغیر روانہ نہ ہونے پائے۔ضلع بھر میں تمام پولیو ٹیموں کو موثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں
حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز کو میٹنگ کے دوران ہدایات کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔راجن پور شہر کے درمیان سے گذرنے والی قطب کینال کے دونوں کناروں کو خوبصورت بنایا جا ئے گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ بھی موجود تھے۔

 
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر ایک بار پھر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔ جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے
اور گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ کیونکہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔چوروں کا ٹولہ اے پی سی کے نام پر اکٹھے ہو کر NROلینے کے لیے صلاح مشورے کر رہا ہے۔لیکن یہ وزیر ِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
اب صرف اور صرف انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی ہوگی۔اب قانون امیر اور غریب کے لیے برابر ہوگا اور جنہوں نے اس ملک کو لوٹ کر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے
اپنے حلقہ انتخاب میں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔
لیکن اب نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دے کر خدمت خلق کا جو موقع دیا ہے کوشش ہے کہ اس ووٹ کی قدر کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت لڑکھڑاتی اور بیساکھیوں کے سہارے چلتی ہوئی معیشت آج مضبوط ہوچکی ہے
اور اب ملک کے اندر ایک ایسا نظام قائم ہو چکا ہے جس میں حق ِ حکمرانی صرف عوام کے پاس ہے۔

About The Author