ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات تحصیل کوہ سلیمان میں سبزیوں کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کو فروغ دینے کیلئے ۔۔
ایک مشترکہ سکیم تیار کریں تاکہ اس علاقہ کے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ،غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل کوہ
سلیمان کے مختلف علاقوں میں محکمہ زراعت کے تحت جاری منصوبوں کے معائنہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کی بدولت قباعلی علاقوں میں روزگار کے مواقع میسر ہورہے ہیں۔ یہ سکیمیں آرگینک فارمنگ کی طرف پہلا قدم ثابت ہونگی کیونکہ ان قباعلی علاقوں میں نامیاتی فارمنگ کا بہت سکوپ ہے۔
دنیا میں نیچرل اور آرگینگ فوڈ کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر آگینک فوڈ کی پیداوار کیلئے کوہ سلیمان کی آب و ہوا آئیڈیل ہے۔انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
آپ لوگ میری ٹیم ہیں۔ ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے۔ہمیں پہلے سے دوگنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔پوری محنت،دیانتداری اور ایمانداری سے کام کریں۔پوری ٹیم کی محنت اور کوششوں سے ہی مقرر کردہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے
الگ سیکرٹریٹ قائم کرکے جنوبی پنجاب کے عوام پر احسان کیا ہے۔اس سیکرٹریٹ کے ماڈل کو ہم نے کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای گورننس کا ماڈل لاگو کیا جارہا ہے۔
محکمہ زراعت کے تحت تما م شعبوں کی سر گرمیوں اور کارکردگی جانچنے کیلئے آئی ٹی نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں شعبہ زراعت توسیع کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن کیلئے ڈیجیٹل نظام نافذ کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں زراعت کی ترقی اب ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اس چیلنج کو قبول کرنے اور نبردآزما ہونے کیلئے ہم نے کمر کس لی ہے۔
ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے زرعی شعبہ میں بھی پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔اس موقع پرمتعلقہ شعبہ جات کے ڈویژنل سربراہان نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آمدورفت میں آسانی کیلئے ابتک 98ٹریک مکمل کئے جاچکے ہیں
جن کی لمبائی 354کلو میٹر ہے جبکہ06ٹریکس پر کام جاری ہے۔ابتک کل 11ہزار179گھنٹے بلڈوزر چل چکے ہیں 130ٹریک مزید بنائے جائیں گے۔
انہیں بتایا گیا کہ گندم اور چارہ جات کے بیج سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں۔
آئندہ دوسالوں کے دوران گندم کے بیج کے 50کلوگرام پیکنگ والے 6ہزار تھیلے اورجوار 300تھیلے،باجرہ1000تھیلے اور کچن گارڈننگ کے 6ہزار پیکٹس فراہم کئے جائیں گے۔
کوہ سلیمان میں واٹر مینجمنٹ کے تحت 17اریگیشن سکیمیں،11سٹوریج پانڈزاور ایک سائیٹ پر ڈرپ نظام آبپاشی نصب کیا جاچکا ہے۔
دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے قباعلی علاقوں کے کاشتکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سے معلومات حاصل کیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دیں۔
انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت جاری شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منگروٹھہ کے کاشتکار محسن نواز کے رقبہ پر پودا بھی لگایا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
استحکام پاکستان،بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ”عوامی امن بیٹھک” کا انعقاد کیا گیا
جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کی۔تقریب میں سیاسی جماعتوں،ایس ایس ڈی او،نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے نمائندے،
علماء،مشائخ،وکلاء،ڈاکٹرز،اساتذہ،طلباء و طالبات،ٹائیگر فورس،گرلز گائیڈ،بوائز سکاوٹس،اقلیتی برادری اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے
کثیر تعداد میں شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ملک اور قوم کو عظیم تر بنانے کیلئے عہد کرنا ہے۔
سیاسی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے ملکر کردار ادا کیا جائے۔ہم سب نے ملکر امن کی راہیں تلاش کرنی ہیں۔
ملک اس وقت نازک حالات اور خطرات سے گزر رہا ہے ہم سب کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ کوثر عباس،رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،سمیرا بانو،ڈاکٹر راشدہ قاضی،حافظ خالد روف،ڈاکٹر شفیق احمد لنڈ،محبوب حسین،انیس الرحمن،سمیرا بانو،پروفیسر عمران لودھی،پروفیسر محمد اسلم جتوئی اور دیگر نے کہا کہ
معاشرہ میں پھیلی بے چینی کا واحد علاج اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہے۔ایمان،اتحاد،تنظیم کے نعرہ کو بلند کرنا ہوگا۔انسداد انتہا پسندی کے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔
پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق،امن اور ترقی کو فروغ دینے کیلئیسب کو کردار اداکرنا ہوگا۔اس موقع پر ملی نغمے،نظمیں اور ملی گیت گائے گئے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان ریجن میں ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت اور بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا
آر پی او آفس میں قائم خصوصی ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرے گا آر پی او خود نگرانی کریں گے تھانہ سطح پر قانون شکنوں کی فہرستیں مرتب کی جانے لگیں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان رانا محمد فیصل نے کہا ہے کہ
خود کشیوں کے لئے استعمال ہونے والے ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت اور بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ لیہ
اور راجن پور میں بیکوقت آپریشن شروع کر دیا گیا ہے آر پی او نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس آپریشن میں خود حصہ لیں کالے پتھر کی
خریدو فروخت اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کا دو روزہ دورہ کیا انہوں نے
محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے، مویشی پال حضرات سے ملاقات، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اور مویشیوں کے علاج معالجہ کے عمل کو مانیٹر کیا
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام اور دیگر ہمراہ تھے سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈیرہ غازیخان، کوٹ چھٹہ، تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں میں جاری
ویٹرنری ڈسپنسریوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مٹیریل کا معیار چیک کیا انہوں نے پہاڑوں کے دامن میں پیدل چل کر ویٹرنری اسسٹنٹ کے سنٹرز کا معائنہ کیا آفتاب پیر زادہ نے کہاکہ
تحصیل کوہ سلیمان لائیو سٹاک کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے سردیوں میں مویشیوں کی نقل و حرکت میدانی علاقوں کی طرف زیادہ ہو جاتی ہے
اس لیے شعبہ لائیو سٹاک کے افسران زیادہ مستعدی سے کام کریں مویشیوں کی نسل کشی، ویکسی نیشن، کانگو وائرس سے بچاؤ اوردیگر
بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیے جائیں. سیلاب کے حوالے سے حساس علاقوں سے باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے ہر افسر کی انفرادی کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے ساتھ ساتھ کوہ سلیمان کے علاقوں میں بھی
سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں انہوں نے یہ بات گزشتہ شب ڈیرہ غازیخان میں یوم دفاع فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی جرائم سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہو گا
انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ہرممکن معاونت کی جائے گی اس موقع پر سیاسی رہنما ملک منور ثاقب، ابصار لودھی اوردیگر موجود تھے
قبل ازیں مشیر صحت کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان پروفیسر شاہدہ آفتاب نے کہا ہے کہ ادارہ میں بی ایس پروگرام کا آغاز کر دیاگیاہے باٹنی،
ارد و او رانگلش کلاسز کے داخلے شروع کر دیئے گئے ہیں
گرلز کالج ماڈل ٹاون کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں طالبات کو پر سکون تعلیمی ماحول،
جدید ترین لیبارٹریز اور کم شرح فیس کے ساتھ ماڈل کلاس رومز میں زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے گا
طالبات کیلئے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق کے ہمراہ الحمد ٹیکسٹائلز ملز جام پو رروڈ کا معائنہ کیا
ملز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ورکرز کی تنخواہ، سہولیات اور دیگر اقدامات چیک کیے
انہوں نے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ
سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر صنعتی اداروں کی روزانہ انسپکشن جاری ہے
مقصد کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے
انہوں نے ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے سیزن میں میڈیکل ٹیموں کے ذریعے ورکرز کے چیک اپ کو
یقینی بنائیں لیبر افسران نے کارکنوں سے ملاقات کر کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب نے سموگ سے بچاؤ کیلئے ضلعی سطح پر انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کے نوٹیفکیشن کے مطابق نو رکنی کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر کنوینر،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سیکرٹری جبکہ اراکین میں ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،
سیکرٹری آر ٹی اے، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شامل ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ہر رکن کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں
کمیٹی فاضل مہلک مواد، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے، مقررہ مدت تک اینٹوں کے بھٹے اور آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی اداروں کو بند کرانے،
دھواں اوردیگر زہریلا مواد خارج کرنے والی گاڑیوں، صنعتی اداروں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے
ساتھ عوامی آگاہی اور شعور کی بیداری، شجرکاری او ر سموگ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ڈیرہ غازی خان
بارڈر ملٹری پولیس محدود وسائل کے اندر رہ کرکام کر رہی ہے۔ جرائم کی بیخ کنی اور کریمنل سرگرمیوں میں ملوث افراد اور گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مصروف ہے ۔ کمانڈنٹ بی ایم پی اینڈ پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان حمزہ سالک نے
یہاں ایک ملاقات میں بتایا کہ ان کی تعیناتی کے تین ماہ کے دوران بی ایم پی فورس نے کاروائی کرکے 474 کلو چرس،
کئی کلو افیون اور بڑی مقدار ہیروئن ، جبکہ درجن کے قریب کلاشنکوف اور دیگر گنز کے علاوہ ایرانی تیل کی ایک بڑی کھیپ سمیت مجموعی طور پر اب تک 52 ہزار ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
انہوں نے کہا کہ چھالیہ گٹکا پان وغیرہ جس میں 398 بوریاں گٹو(تقریباً 400 من) ممنوع اور غیر ملکی برانڈ سگریٹ 957 ڈنڈا کارٹن اسی طرح کپڑا،
لیکٹرانک اشیاء جس کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نان پیڈ کسٹم وہیکل میں بی ایم ڈبلیو اور ایک لگثریری گاڑی سمیت 23 موٹر کار گاڑیاں پکڑی ہیں
اور 13موٹر سائیکل جوکہ چوری شدہ اوربلوچستان سمگل کئے جا رہے تھے وہ پکڑے ہیں۔جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
علاوہ ازیں کریمنل گینگ کے ممبران گرفتار اور ان کے قبضہ سے ایک مغوی بھی بازیاب کروالیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی احکامات کی روشنی میں ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے
اور فورس کی نفری کو پورا کرنے کے ساتھ فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے اور اسی سلسلے میں گاڑیاں پی ایم پی اور بلوچ لیوی کے حوالے کی گئی ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی تعمیل میں آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں عوام دوست پولیسنگ کے لئے ہدایات جاری کر دیں،
”کسی قانون شکن کو چھوڑنا نہیں اور کسی قانون پسند کو چھیڑنا نہیں“ کی پالیسی پر عمل در آمد شروع تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے
”پہلے سلام پھر کلام“ کے اصول پر عمل در آمد شروع تھانوں میں عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی احکامات جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان ائیر پورٹ پر
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈوژینز ملتان،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کو ماڈل ڈویژنز بنانے کے لئے انتظامی افسران کو جو ہدایات دیں ان کی تعمیل میں ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے
پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان پر فوری عمل در آمد کا حکم دیا ہے جن میں آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق تھانوں اور پولیس دفاتر میں عوام دوست پولیسنگ شروع کی جائے جس کے لئے ”کسی قانون شکن کو چھوڑنا نہیں
اور کسی قانون پسند کو چھیڑنا نہیں“ کا اصول اپنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر قانون پسند شہری پولیس کا دوست اور پولیس اس کی دوست ہے جبکہ ہر قانون شکن پولیس کا دشمن اور پولیس اس کی دشمن ہے۔
اگر پولیس قانون شکنوں اور قانون پسندوں میں واضح اور دو ٹوک تفریق کر لے تو جہاں پر کمیونٹی پولیسنگ کو استحکام ملے گا وہاں پر عوام کی طرف سے قانون شکنوں کے خلاف پولیس کو بے پناہ تعاون ملے گا
جب قانون پسند عوام کو پولیس کی طرف سے عزت ملے گی تو وہ خود بخود قانون شکنوں کے خلاف پولیس کے پشتی بان بن جائیں گے
آر پی او نے کہا کہ ہم نے تھانوں کے کلچر کو یکسر تبدیل کرکے انہیں قانون شکنوں کے لئے قانون کے مطابق دارا لحساب اور قانون پسندوں کے لئے دارالامان بنانا ہے
تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ”پہلے سلام پھر کلام“ کو اخلاقی اصول نافذ کر دیا گیا ہےآر پی او نے کہا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر میں عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات ہونی چاہیے،
عوامی سہولیات کے لئے وسائل رکاوٹ نہیں،پولیس وفسران عوامی سہولیات کے لئے اقدامات اٹھائیں انہیں تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے،
آر پی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کو جو ہدایات دی گئی ہیں ان کا میں ڈی پی اوز سے خود فالو اپ لوں گا
قانون شکنوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی اور قانون پسندوں کے ساتھ کسی قسم کی سختی برداشت نہیں کی جائے گی
ریجن میں ایسی پولیسنگ کی جائے گی جس سے قانون کی حکمرانی اور بالادستی کا عملی نفاز سامنے آ ئے اور عوام خود کو قانون کی چھتری کے تلے مکمل محفوظ سمجھیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں اغواء برائے تاوان کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی”کچے کا علاقہ ہو یا پکے کا“ریجن میں کوئی نو گو ایریا تھا،
ہے نہ ہی بننے دیا جائے گا،اغواء برائے تاوان کی واردات میں اولین ترجیح مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری ہےان خیالات کا اظہار
ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،لیہ مظفر گڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیاآر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کی واردات قانون شکنی کی ایک ایسی قسم ہے
جو دہشت گردی ہے اسی لئے اغواء برائے تاوان کے کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوتےہیں انہوں نے کہا کہ
کسی شخص کو اغواء کرنے کے بعدتاوان کا تقاضا معاشرے میں بے چینی پیدا کر دیتا ہےایسی وارداتوں کے بعد پولیس کی اولین ترجیح مغوی کی بحفاظت بازیابی ہونا چاہیےجس کے لئے ایس ایچ او،ایس ڈی پی او اور ڈی پی او کو مربوط حکمت عملی طے کرنا ہو گی،
ایسے حساس معاملات میں مدعی مقدمہ کو بھی اعتماد میں رکھنا ناگزیر ہوتا ہےآر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ٹریس کرنے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر اور ضروری ہو جاتا ہے،کیوں کہ ملزمان نے تاوان کا مطالبہ
تو بذریعہ موبائل فون ہی کرنا ہوتا ہے،انہوں نے کہ اغواء برائے تاوان کے جن مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری یا مغویان کی بازیابی باقی ہے ان میں فوری طور پر ملزمان کو گرفتار اور مغویان کو بازیاب کروایا جائے
فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہم نے کرائم کو قانون کی طاقت کے ساتھ جڑ سے اکھاڑ نا ہے،رجین کے چاروں اضلاع میں ”کچے کا علاقہ ہو یا پکے کا علاقہ“ کہیں اور کسی جگہ پر بھی ایک انچ بھی نوگو ایریا تھا،ہے نہ ہو گا،
جس جگہ جو بھی قانون شکنی کرے گا قانون اس کے خلاف بھر پور کارروائی کرے گا،کیوں کہ قانون سب سے زیادہ طاقتور اور بالادست ہے قانون سے زیادہ کوئی بھی طاقتور اور بالادست نہیں ہے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز علاقے عافی بندکا دورہ کیا- کسی بھی وزیر اعلی کا دور دراز علاقے عافی بند کا یہ پہلا دورہ ہے –
تین ہزار فٹ بلندی پر واقع عافی بند کوہ سلیمان کا بلند ترین علاقہ ہے سفید کوہ بیلٹ کہلانے والے علاقے میں معدنیات کے خزانے چھپے ہوئے ہیں –
سفید کوہ علاقہ قیمتی معدنیات سے مالامال مگر پانی اوردیگر ضروریات سے محروم ہے-کوہ سلیمان کے علاقے عافی بند میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعلیٰ کی آمد پر مقامی لوگ خوشی سے نہال ہو گئے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹیم کو بکریوں کے دودھ کی چائے پیش کی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پانی کی بوتل کی بجائے گڑھے سے پانی منگواکرپیااورمقامی لوگوں سے ”حال احوال“ کیا-
علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو مسائل سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عافی بند کے علاقے میں سکول اورپکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا
اور لوگوں کو ہمہ وقت پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکی رکھوانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بستی زین سے آنے والے راستے کو پبلک پاتھ ڈکلیئر کیا جائے گا
اور علاقے میں سیوریج اورواٹر سپلائی کی سکیموں کو شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔سفید کوہ بلٹ جیسا علاقہ پنجاب کا حصہ ہے
مگر ترقی میں صدیوں پیچھے ہے۔عافی بند جیسے علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے وزارت اعلی کا منصب ملا ہے۔
میں پسماندہ علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں -میں جو پہلے تھا آج بھی وہی ہوں -آپ میرے ساتھی ہیں اور آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے -ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے عام آدمی کی مشکلات کا
رتی بھر بھی ادراک نہیں رکھتے- پسماندہ علاقوں میں جا کر عام لوگوں سے ملنا اور ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے –
عافی بندآنے والے قبائلیوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے-
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::-
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت ملتان میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-
وزیراعلیٰ نے وہاڑی،ملتان،بارتھی اورفاضلہ کچھ کے دوروں کے دوران عوامی مطالبات پر رپورٹ طلب کر لی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ
جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزاپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں اورعوامی نمائندوں کی تجاویزاورسفارشات کو ملحوظ خاطر رکھاجائے،کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے اورجنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے کام کے سلسلے میں اب لاہورنہ آنا پڑے۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے افسر دن رات محنت کر یں اورعوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خود میٹنگ کروں گا۔ڈیرہ غازی خان کے دوردراز علاقوں میں پولیس کا گشت دوبارہ شروع کرایا جائے۔
افسران مسا ئل کے حل کیلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ملتان اورڈیرہ غازی خان کے کمشنرز، آرپی اوز،ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام نے شرکت کی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::-
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ اے پی سی کے نام پر اپنے اپنے مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کا اکٹھ ہو رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی
یہ بیٹھک عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے کیونکہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں اور اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے ملکی دولت کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا اور اپنے سابق ادوار میں پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے
عناصر اب اے پی سی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اپوزیشن رہنما ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں –
اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اوریہ اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب راجہ خرم شہزاد نے تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کیا۔ڈپٹی سیکرٹری طیب ضیاء،
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین خرم عباس،کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شہباز بخاری اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سردار قلات گل خوانی،قلات بارتھی میں ٹف ٹائلز کی تنصیب،قبرستان بارتھی کی بہتری،سہولت سنٹر بارتھی،ریسٹ ہاؤس بارتھی سمیت دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
انہوں نے معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے۔
منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجن پور عبدالشکور نے کنورشن فیس کی مد میں 2686760روپے
جبکہ ڈیرہ غازیخان سے محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 215202رو پے، اطہر محمود نے کمپرومائزڈ ریکوری کی مد میں 280000روپے ریکور کرا کے
سرکاری خزانہ میں جمع کرائے اسی طرح مظفرگڑھ سے خالد بلال نے ملزم مظہر محمود، ملک ریاض آڈٹ افسر، چیف آفیسر محمد حماد رضا اور مظہر شفیع سنیٹری انسپکٹر ٹی ایم اے ضلع مظفرگڑھ کو گرفتار کر لیا.
انٹی کرپشن عدالت نے 40مقدمات کی سماعت کی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان حکومت پنجاب کی ہدایت اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کیا گیا،
زلٹ میں کامیابی کا تنازسب 85فیصد رہا۔ یہ بات انہوں نے کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی، سیکرٹری بورڈ ڈیرہ عبدالوحید قیصرانی، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ،
اسسٹنٹ کنٹرولر محمد اسلام شاکر ودیگر کے ہمراہ رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق رزلٹ کا اعلان چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے
حکومتی ہدایت کے مطابق ٹھیک5بجے آن لائن لنک پر کلک کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر بورڈ میں 85فیصد طلبہ و طالبات کامیاب رہے جس میں گرلز کی تعداد بوائز کی نسبت زیادہ ہے میٹرک سالانہ امتحان 2020میں 32899طالبات نے حصہ لیا
جس میں سے 28862نے پاس ہوئیں اور اس طرح 87.74فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ 45899طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 38119نے امتحان پاس کیا اور اس طرح بوائز میں کامیابی کا
تناسب 83.04رہا انہوں نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کی مطابق اس مربتہ نتائج میں پوزیشن کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے
جس کے مطابق 17519امیدواروں نے A+گریڈ، 13120امیدواروں نے Aگریڈ، 15368نے C، 4541نے Dاور صرف 30امیدواروں کو گریڈ Eحاصل کیا ڈاکٹر کشور نے بتایا کہ انٹر سالانہ 2020کے امتحان کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 22ستمبر کو شام پانچ بجے کیا جائے گا
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ رزلٹ انتہاء شفاف اور ایرر فری بنایا گیا ہے جس میں انہیں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی سرپرستی حاصل تھی
اسکے علاوہ آئی ٹی اورمتعلقہ برانچ کی شب و روز کی محنت کے سے وہ رزلٹ کو آر ایل فری بنانے میں کامیاب ہوئے انہوں نے تمام بورڈ ملازمین کا رزلٹ کی تیاری میں کام کرنے پر
انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر یونین صدر ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ، پروگرامرز سید طیب رضا، امجد رزاق غوری، محمد اکمل راجپوت، پی ایس سجاد حسین سرکانی و دیگر بھی موجود تھے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک سالانہ امتحان 2020کا نتائج کا اعلان کر دیاپاس ہونیوالے امیدواران کا مجموعی تناسب 85فیصد رہا
جبکہ سرکاری اداروں کے 89.27فیصد اور پرائیویٹ اداروں میں 69.26فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی یہ بات کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے
ہمراہ میٹرک سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020میں کل 78793طلبہ و طالبات نے حصہ لیا
جن میں سے 66981طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی گورنمنٹ اداروں کی جانب سے 61988طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 55341طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اسی طرح گورنمنٹ اداروں میں کامیابی کا تناسب 89.27رہی
جبکہ پرائیوٹ اداروں کے توسط سے امتحان میں شامل ہونیوالوں امیدواروں کی تعداد 16805تھی جس میں سے 11640امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
اور نتیجہ 69.26فیصد رہا ہے ضلعی سطح پر پاس ہونیوالے امیداروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے 81.27فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
جبکہ لیہ کے84.41فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی اسی طرح مظفر گڑھ کے امیدواروں میں کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ 87.87فیصد رہا
اور راجن پور کے 83.66فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ گورنمنٹ اداروں کے توسط سے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 87.89فیصد جبکہ
پرائیویٹ الحاق شدہ اداروں میں کامیابی کا تناسب 92.54فیصد جبکہ پرائیویٹ طور پر امتحان میں شریک ہونیوالے طلبہ و طالبات میں کامیابی کا تناسب 69.26فیصد رہا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
مقامی سینئر صحافی فاروق احمد غوری کی صاحبزادی و گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1ڈیرہ غازیخان کی ہونہار طالبہ عائشہ فاروق رولنمبر 200450نے میٹرک کے
سالانہ امتحان کے نتائج میں کل 1100نمبرز میں سے 1074نمبر حاصل کر کے ڈی جی خان تعلیمی بورڈ میں نمائیاں پوزیشن لے کر شاندار کامیابی حاصل کی ان کی نمائیاں کامیابی پر
سکول ہذا کے اساتذہ اور مختلف عوامی سماجی و تعلیمی حلقوں نے انہیں بھر پور مبارک باد دی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ٹیچنگ ہسپتال شعبہ کارڈیالوجی میں ایک روزہ ای سی جی ورکشاپ کا انعقاد،جس کا مقصدمختلف شعبہ جات سے آئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسی سی جی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا،
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے شعبہ کارڈیالوجی میں ایک روزہ ای سی جی ورکشاپ منعقد کی گئی
ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد مختلف شعبہ جات سے آئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسی سی جی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ کے مہمان خصوصی پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی تھے،
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ورکشاپ میں آنیوالے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ای سی جی کرنے کا طریقہ کار اور مکمل معلومات فراہم کی گئی۔
تقریب میں ہیڈآف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر علی سعد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر عامر شہزاد بغلانی نے آنیوالے شرکاء کو ٹریننگ دی۔
ای سی جی ورکشاپ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد اقبال، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد منیر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر حق داد درانی،
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون بلال،
میڈیکل آفیسر و ایڈمن رجسٹرار کارڈیالوجی ڈاکٹر جواد، ہیڈنرس نوشابہ جاوید، ہیڈ نرس نائلہ امین لودھی، سینئر ای سی جی ٹیکنیشن مجیب الرحمٰن، جنید خلیل جبکہ سینیر نرسز میں ماریہ عزیز صاحبہ،
مونا زبیری صاحبہ، انما حسن صاحبہ نے خصوصی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب کے اختتام پر آنیوالے تمام شرکاء کو ڈاکٹر ابوبکر علی سعد نے اپنی ای سی جی کی کتاب اور سرٹیفکیٹ دیئے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ