دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موٹروے زیادتی کیس میں فرار مرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار

پولیس کی جانب سے یہ خاکے جاری کر دیئ گئے جن میں ملزم عابد علی کو مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے زیادتی کیس میں فرار مرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے یہ خاکے جاری کر دیئ گئے جن میں ملزم عابد علی کو مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں عابد کے بال ہٹائے گئے ہیں، ایک میں اس کو صرف مونچھوں میں دکھایا گیا، ایک خاکے میں کلین شیو رکھا گیا ہے اور ایک میں فرنچ کٹ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان تمام خاکوں میں سے کسی بھی روپ کو دھار سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ان خاکوں کا مقصد ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری ممکن بنانا ہے۔

پولیس اس سے قبل ہی اپنے نمبرز جاری کر چکی ہے جہاں ملزم عابد علی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عابد علی گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ہے جو اب تک 4 مرتبہ پولیس سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے عابد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سندھ اور کے پی کے علاقوں میں بھی آتا جاتا رہا۔ عابد جام شورو، بونیر اور ہنگو میں قیام کرتا رہا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سندھ اور کے پی کے روانہ کر دی گئیں۔

About The Author