دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجر پورہ موٹروے لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم کہاں ہے؟

مجھے علم نہیں، گجر پورہ واقعےکے بعد خوف کے مارے گھر سے بھاگ گئی

گجر پورہ موٹروے لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم کہاں ہے؟ عابد کی گرفتار بیوی بھی لاعلم نکلی

لاہور :

لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی اہلیہ نے عابد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عابد کے ساتھ گھر سے نہیں بھاگی بلکہ خوف کے باعث گھر چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ عابد کہاں ہے

مجھے علم نہیں، گجر پورہ واقعےکے بعد خوف کے مارے گھر سے بھاگ گئی، مموٹریں عابد کے ساتھ گھر سے نہیں بھاگی ، میں گھر چھوڑ کر مانگامنڈی میں روپوش ہوگئی تھی۔

گذشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا اور اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جارہی ہے،

عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کی ملزم سے دوسری شادی تھی، بشریٰ کے سابقہ شوہر سے 4 بچے ہیں۔

About The Author