تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے ہی روز کرونا وباء پھیلنے پر 22 اسکول سیل کردیے گئے
اسلام آباد :
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے روز 22 اداروں کو سیل کردیا گیا ہے،
مذکورہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وبا پھیل گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے،
ادارے 48 گھنٹے میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا وائرس وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ
سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،