دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے

جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے، سنگ بنیاد اور افتتاح کے ساتھ ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے.

وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کے سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی حالیہ دورے پر قبائلی علاقوں سمیت ڈیرہ غازیخان اور تونسہ پہنچیں گے

جہاں وہ مختلف مقامات کا معائنہ کر سکتے ہیں. تمام محکمے الرٹ رہیں.

صفائی اور دیگر معاملات کو سربراہان خود مانیٹر کریں فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی، گرین بیلٹس کی تیاری اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر معاملات چیک کریں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل صدر ہسپتال کا دورہ کیا.

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور صفائی کے ساتھ دیگر معاملات کو چیک کیا. انہوں نے ادویات اور ویکسین کے ساتھ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کابھی جائزہ لیا.

انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں ایس او پیز اور قواعد و ضوابط کو چیک کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر غیر قانونی پٹرول پمپ سربمہر کردیا گیاڈپٹی کمشنرطاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے

سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز اور پولیس سکواڈ کے ہمراہ ملتان روڈ سرور والی میں شہانی پٹرول پمپ سیل کردیا اورمالک کے خلاف مقدمہ کیلئے تھانہ دارہمہ میں استغاثہ بھی

جمع کرا دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکموں سے این اوسی لئے بغیر غیر قانونی طور پر پٹرول پمپ قائم کیا گیاتھا انہوں نے کہا کہ

غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حکومت پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نقشہ پاکستان (پولیٹیکل) سروے آف پاکستان کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیا ہے.

حکومت نے تمام صوبوں، وزارتوں، ڈویژنز کو اس نقشے کو استعمال کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ

جہاں بھی پاکستان کا نقشہ دکھایا یا آویزاں کیا جائے موجودہ نقشہ استعمال کیا جائے.

نیا نقشہ استعمال کرنے کیلئے پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ سروے آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.surveyofpakistan.gov.pk

سے ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے.
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

محکمہ زراعت ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سبزیوں، باغات، دالوں اور دیگر فصلوں کی کاشت کیلئے کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید طریقہ کاشت کو استعمال میں لاتے ہو ئے پھلوں،

سبزیوں، دالوں اور دیگر زرعی اجناس کو فروغ دیاجاسکتاہے. انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کااستعمال
3
کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتا ہے. اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ اور مختلف شعبوں سے مردو خواتین موجو دتھے.

دریں اثنا کاٹن انسپکٹر سمیعہ عثمان نے مانہ احمدانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں خواتین کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

کپاس کی چنائی کیلئے خواتین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے. کپاس کا آلائشو ں سے پاک ہونا ضروری کاشتکاروں کو بہتر منافع حاصل کرنے کیلئے ٹینڈے مکمل کھلنے پر کپاس کی چنائی کی جائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے پندرہ روز کے دوران

مختلف 145مقامات پر آگاہی لیکچرز دیئے. ایجوکیشن یونٹ کے مراسلہ کے مطابق یونٹ نے ڈیرہ غایخان ڈویژن کے مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، سکیورٹی اور کورونا سے بچاؤ کیلئے تفصیلی لیکچرز دیئے.

اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے. سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرزبھی لگائے گئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ چھٹہ

تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ تھانہ چوٹی زیرین کی حدود میں جہالت کی انتہا کردی گئی۔
مقدمہ بازی کی رنجش پر دو ملزمان نے 55 سالہ بزرگ کے دونوں

ہاتھ کاٹ دئیے،
چک بزدار کے قریب 55سالہ بزرگ ربنواز پیشی پر جارہا تھا کہ راستے میں گھات

لگائے4 ملزمان نے ٹوکوں کے وار سے بزرگ کے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے۔۔
ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں مضروب ربنواز کو ھسپتال منتقل کردیا،

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔.

About The Author