دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کے ہمراہ گورنمنٹ تجرباتی فارم برائے

مویشیاں فاضل پور کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

شفاخانہ حیوانات میں ادویات اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک راجن پور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اچھی نسل کے جانور پالنے کے بارے میں مویشی پال حضرات کو مفید مشورے دیے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ

لائیو سٹاک کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

ضلع راجن پور میں جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے لیبارٹری اہمیت کی حامل ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ

ضلع راجن پور کے قبائلی علاقہ جات میں محکمہ لائیو سٹاک کی رسائی اور علاج قابل تحسین ہے۔

بعد ازاں انہوں نے راجن پور کے مختلف شفا خانہ حیوانات کا بھی دورہ کیا ۔جانوروں کی دیکھ بھال،

علاج اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب،

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر توصیف طاہر ،

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مختیار اور دیگر ہمراہ تھے۔

About The Author