دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

رشتہ دکے تنازعہ پر مخالف رشتہ داروں نے نوجوان کو قتل کرکے نعش نہر میں ڈال دی،نامعلوم مسلح شخص نے گھر میں سوئے محنت کش کوفائر مار کر قتل کردیا،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے

واقعہ خان پور بگا شیر کے رہائشی مختیار حسین مرحوم کی بیٹی کومل بی بی کی شادی ظفر اقبال کے بیٹے شاہد سے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں ہوئی تھی،

شاہد اپنی بیوی کومل کو کراچی لے گیا تھا،ظفر اقبال کراچی میں اپنی بہو کو مل سے زیادتی کی تھی جس پر کومل نے اپنے بیوہ والدہ کو،بتادیا تھا، شکایت کرنے پر ظفر نے بیٹے شاہد کو کہہ کر کومل کو طلاق دلوادی تھی طلاق اور سامان جہیز پر کومل کے

بھائی عبدالرزاق اور ظفر کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی،گزشتہ روز عبدالرزاق گھر موجود تھا کہ اسی اثناء میں آصف کھنڈ ویا اور ظفر کا بھانجا کاشف عرف کاشی شیخ اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے جہاں اس پر تشدد کیا

جس سے اس کی موت واقع ہوئی تو اس کی نعش شیخو شوگر ملز کے قریب نہر میں پھینک دی،نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر بیوہ شہناز بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ 363/20زیر دفعہ34،302درج کرلیا،

جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ شرقی کے غلام محمد سابقی بلوچ کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح شخص داخل ہوگیا

اور پسٹل کے فائر مارکرسوئے ہوئے غلام محمد کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس سنانواں نے مقتول غلام محمد کے بیٹے اللہ ڈتہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر362/20زیر دفعہ302درج کرلیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے

جس سے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی، الیکشن کے دوران اس حلقے کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے انشاء اللہ ان کو پورا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے،سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہے اسے عوام کے فائدے کیلئے ہی خرچ کریں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بستی جھنڈ میں 13سو50ٹف ٹائلزک منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ جو کہ15لاکھ کی لاگت سے شروع کیا جا رہا ہے علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،

پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضرورتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے،

حلقہ کا کوئی قصبہ،یونین کونسل اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،انہوں نے کہا کہ مذکورہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر وہ اپنے بجٹ کو ایمانداری سے مناسب منصوبوں پر خرچ کریں

تو کسی حد تک عوامی مسائل پر قابوپایا جا سکتا ہے، خصوصاً شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر منصوبے سے حلقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 278 میں بجلی‘

سوئی گیس‘ سڑکو ں‘ سیوریج‘ صحت‘ تعلیم سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بناکر اسے مثالی حلقہ بنائیں گے،

اس موقع پر مہر عزیزاللہ،ملک محمد اقبال،حاجی ارشاد احمد،ملک فیض کھر،رانا دین محمد،رانا صادق انجم،مہر شبیر،مہر شاہد،پیر شمشاد،مہر عباس،قاری سعید ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہاکہ دن رات عوام کے مسائل حل کیلئے کوشاں ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل ہوں،الیکشن میں کیے گئے ایک اوروعدے کی تعمیل کردی ہے،

سنانواں شہر میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،انشائاللہ عنقریب شاندار افتتاح ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام سنانواں کی تعلیم یافتہ اور با شعور عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے حل کردیا گیا ہے،

سنانواں شہر میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے حلقہ کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کا حصول ممکن ہوسکے گا،ملک رضا ربانی کھر نے کہا کہ سنانواں میں میں نادرا رجسٹریشن سنٹر اگلے

چند روز میں فنکشنل کر د یا جائے گا، نادرا رجسٹریشن سنٹر میں ون ونڈو اور کیو میٹرک کاونٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ بہت جلد قصبہ گجرات میں بھی نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں

لایا جائیگااورانشااللہ ہم عوامی خدمت کے اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اپنے والدملک نورربانی کھر کی سربراہی میں ان کے مشن کو أگے

بڑھاتے ہوئے عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچا رہے ہیں،اس وقت حلقہ میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے جس سے عوام کو اُن کے حقوق اور بنیادی سہولیات کی

فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کیلئے تمام بنیادی سہولیات سمیت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میرأصف خان دستی نے نورشاہ طلائی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ

موجودہ حکومت عوامی اعتمادکھو چکی ہے، عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی ہو تو سمجھ جاؤ وزیر اعظم چور ہے،

آج پاکستان میں شیخ چلی کی حکومت ہے جس نے مرغی اور انڈے سے حکمرانی کا آغاز کیا، عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، أٹا،چینی،سبزیاں غریبوں کی پہنچ سے باہرہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان گندم اور چینی پیدا کرنے والے

ممالک میں شامل ہے، وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ وافر مقدار میں گندم موجود ہے، انہوں نے کہا کہ 12 شوگر ملز جہانگیر ترین کی،

20 شمیم کی اور 8 خسرو بختیار کی ہیں،انہی پر مشتمل کمیٹی بنا کر بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھ دیا گیا ہے، چینی میں انہوں نے اضافہ کیا جن کے جہازوں پر وہ گھومتے ہیں جو ان کا کچن چلاتے ہیں، آصف خان دستی نے کہا کہ

تبدیلی سرکار اسلام دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھارہے ہیں، حلقہ این اے 181پی پی 279 کے منتخب نمائندوں نے نورشاہ کے عوام سے نورشاہ مائنر کے نام پرووٹ لیے لیکن اس عوامی منصوبہ پر کوء پیش رفت نہ ہو سکی،

وسیب کی عوام مایوس نظرأتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی وسیب کی محرمیوں کا ازالہ کرے گی اورنورشاہ مائنرکا مطالبہ پی پی بی پوراکرے گی،

اس موقع پراس موقع پر قاضی آصف شکور بلوچ چیئرمین نورشاہ منیر بلوچ مخدوم اکرم مہر طارق ڈاکٹر خالد ودیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

میلاد کمیٹی کااجلاس زیرصدارت حاجی فیض باروی سرپرست شیخ ظفراقبال صدر ہوا، جس میں نعیم بیگ سینئرنائب صدر،ڈاکٹر غلام حسین چوہدری عاصم نائب صدر، قاضی فیاض فدائی،ملک عبدا لرشید جنرل سیکرٹری،ملک ممتاز قادری انفارمیشن

سیکرٹری شریک ہوئے، اجلاس میں حسب سابق12ربیع الاول کے جلوس میلاد کو شایان شان اندازمیں منانے کا عزم کیاگیا،اجلاس میں 3رکنی کمیٹی جوکہ مالی اور

انتظامی کمیٹی تشکیل دی گء ہے،اجلاس سے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرشیدقادری نے کہاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم دکانوں،گھروں،گاڑیوں پرسبزسبزپرچم لگائیں اورگھرگھرمحفلیں سجائیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پرانی لڑائی کی رنجش پر مسلح افراد نے نوجوان پر فائر کھول دیے،شدید زخمی حالت میں نوجوان ہسپتال داخل نامعلوم چور زمیندار کے ڈیرہ سے

یوپی ایس بیٹریاں چوری کرکے لے گئے،نامعلوم جیب تراشوں نے شہری کو نقدی موبائل فون سے محروم کردیا،تعلقدار نے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

بھابھی سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی پر تدد،پسٹل کے بٹ سے لہو لہان کردیا،متاثرہ خاوند کے خلاف تھانہ پہنچ گئی،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر شرقی میں گشکوری برادری کے فلک شیر گشکوری کے بیٹے

آصف گشکوری کی چانڈیہ برادری کے سلمان چانڈیہ سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ شب آصف اپنے رشتہ دار عاطف گشکوری اور راشد گشکوری کے ہمراہ 11بجے شب گھر جا رہے تھے

کہ راستہ میں سلمان چانڈیہ نے سیفل گوراہا،عاطف گشکوری2نامعلوم کے ہمراہ اسے قابوکرلیا،اور آصف کو پسٹل کے فائر سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے،

پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ لال میر میں رفاقت حمید گرمانی کے ڈیرہ س نامعلوم چور یوپی ایس اور2بیٹریاں کل مالیتی 78ہزار چوری اٹھاکر لے گئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ میں گزشتہ روز ندیم عباس جٹ شہر آیا ہوا تھا کہ اس میں نامعلوم جیب تراش نے اس کی جیب سے15ہزار روپے نقدی اور2قیمتی موبائل فون چوری

نکال لئے،تھانہ صدر کو ٹ ادو کے علاقہ کچہ پتل غیر مستقل کے غلام مصطفی ویرڑ سے مشتاق احمد موچی نے30لاکھ ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع فقیر والی کے رہائشی شہباز چانڈیہ کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جسے اس کی بیوی ذکیہ بی بی نے منع کیا

تو خاوند شہباز چانڈیہ طیش میں آگیا اور بیوی ذکیہ بی بی کو پسٹل کے بٹ مارکر شدید زخمی کردیا،متاثرہ زخمی بیوی ذکیہ بی بی خاوند شہباز چانڈیہ کے

خلاف تھانہ صدر کوٹ ادو پہنچ گئی،پولیس نے متاثرہ ذکیہ بی بی کے بھائی محمد یونس کی مدعیت میں شہباز چانڈیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔،

About The Author