دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کائنات میں لاکھوں سیارے ہیرے سے بنے ہوئے ہیں،خلائی ماہرین

کہکشاؤں میں پائے جانے والے بہت سے سیارے مکمل طور پر ہیروں پر مشتمل ہو سکتے ہیں

کائنات میں لاکھوں سیارے ہیرے سے بنے ہوئے ہیں، ایری زونا یونیورسٹی کے خلائی ماہرین نے انکشاف کر دیا۔

ماہرین کے مطابق ہمارے نظام شمسی کے علاوہ دیگر نظاموں اور کہکشاؤں میں پائے جانے والے بہت سے سیارے مکمل طور پر ہیروں پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔

یہ سیارے ایسے ستاروں کے گرد گھومتے ہیں جن میں آکسیجن کے مقابلے میں کاربن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اس طرح ان ستاروں کے گرد گھومنے والے سیارے زیادہ درجہ حرارت، دباؤ اور کاربن کی زیادہ مقدار کے باعث ہیروں میں تبدیل ہو گئے۔

سورج کے گرد گھومنے والے تمام سیارے گرینائٹ پر مشتمل ہیں کیوں کہ سورج کی سطح پر کاربن کی نسبت آکسیجن کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے

About The Author