وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کےلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔ کابینہ نے جدید جیل کی تعمیرکےلیے اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نےپشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججزکی تعیناتیوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن میں ہونے والے ایم اویوکی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنزکی منسوخی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار