جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو نوید انجم چیمہ نے کہا ہے کہ صارفین کے ٹیلی فونز اٹینڈ نہ کرنے والے ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی

جائے گی۔ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے سٹاف کو الرٹ کیاجائے۔ صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اور درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے

تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آپریشن کوٹ ادوسیکنڈسب ڈویژن کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز کے

اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پر شکایات سنٹرز /کسٹمرسروسز سنٹرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ وہ درج ہونے والی

شکایات پر فوری طورپر کاروائی کریں۔ شکایات سنٹرز کا عملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے مستعد رہے اور صارفین کی عزت کرے۔ شکایات سنٹرز کا لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی کی مکمل چیکنگ کرے

اور ٹرانسفارمرز/پولز پر کام کرنے سے پہلے پی ٹی ڈبلیو حاصل کرے۔ جلد بازی میں ہرگز کام نہ کیاجائے۔چیف انجینئر نے درج ہونے والی شکایات پر صارفین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے شکایات کے ازالہ بارے تفصیلات حاصل کیں

۔اس موقع پر ایکسین کوٹ ادو ڈویژن محمد خورشیداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان کی ہدایت پر ملتان شہر کے تمام کسٹمرسروسز سنٹرز اور شکایات سنٹرز کو اپ گریڈ کرنیکے احکامات جاری کردئیے گئے

ہیں۔ سب ڈویژنوں کے شکایات سنٹرز پر رابطہ کرنے والے صارفین کو بجلی بندش کی اطلاع فراہم کی جائے گی۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے ملتان شہر کے

تمام سب ڈویژنل ٹیلی فون کمپلینٹ کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو سروسز فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سٹاف کمپنی کا امیج بہتربنانے میں اپناکردار اداکرے اور صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ ٹیلی فون پر درج ہونے والی شکایات کی صارف سے مکمل معلومات حاصل کی

جائیں اور شکایت کا ازالہ ہونے تک رابطہ میں رہاجائے۔

شکایت کے اندراج اور ازالہ کے بارے میں متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کو بھی آگاہ کیاجائے۔ نائٹ شفٹ میں موجود عملہ زیادہ الرٹ رہے۔

درج ہونے والی شکایت پر صارف کو کمپلینٹ نمبر دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر ز اور گرڈاسٹیشنوں کی بندش کی صورت میں سپروائزری سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ

وہ سب ڈویژنوں کے ٹیلی فون کمپلینٹ کلرکوں کو آگاہ کرے تاکہ سب ڈویژنوں سے رابطہ کرنے والے صارفین کو بجلی بندش کی معلومات بھی فراہم کی جاسکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹمرسروسز سنٹر تاج محمود قمر نے ٹیلی فون کمپلینٹ کلرکوں کو شکایات کے اندراج، ازالہ اورلائن سٹاف کو دئیے جانے والے نئے پرفارماز دئیے

اور کہا کہ ٹی سی سی روزانہ شکایات کے اندراج اور ازالے کی رپورٹ سرکل آفس بھجوائے اور صارفین کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ بھی یقینی بنایاجائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے رواں ماہ کے دوران ریجن بھر میں 1207بجلی چور پکڑ لئے۔14 لاکھ98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے

پر2کروڑ45لاکھ22 روپے جرمانہ عائد۔12بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔یکم تا12ستمبر 2020ء کے دوران ملتان میں 215گھریلو،

کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو300890یونٹس چوری کرنے پر4647815 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔ ڈی جی خان میں 183 گھریلواورکمرشل صارفین کو 198219یونٹس چوری کرنے پر3229387 روپے جرمانہ،

وہاڑی میں 147گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو 216677یونٹس چوری کرنے پر 3640288روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج،

بہاولپور میں 131 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو188888یونٹس چوری کرنے پر3443375 روپے جرمانہ اور چار مقدمات درج،

ساہیوال میں 180گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو193064یونٹس چوری کرنے پر2998456 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 157 گھریلواورکمرشل صارفین کو174985یونٹس چوری کرنے پر3168990 روپے جرمانہ اور

دومقدمات درج، مظفرگڑھ میں 99 گھریلواورکمرشل صارفین کو92518یونٹس چوری کرنے پر 1417576 روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج،

بہاولنگر میں 74گھریلواورکمرشل صارفین کو93806یونٹس چوری کرنے پر 1133895 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو39347یونٹس چوری کرنے پر842279روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد نے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ ایک ٹیوب ویل سمیت 35دکانوں کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔گلشن سب ڈویژن میں میپکو ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد۔

مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔ ٹرانسفارمراور پی وی سی قبضہ میں لے لی۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ایس ڈی او میپکو جمال دین والی سب ڈویژن عبدالماجد کی سربراہی میں ٹیم نے سون میانی کے علاقہ میں ڈائریکٹ تاروں سے ایک زرعی ٹیوب ویل اور 35دکانو ں کو ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی۔ موقع سے 200KVAکا ایک ٹرانسفارمر اور پی وی سی اتارکر قبضہ میں

لے لی اور بجلی چوروں کو خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں جبکہ بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں میپکو گلشن سب ڈویژن رحیم یار خان کی ٹیم لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ عبدالرحیم کی سربراہی میں بستی راضی پہنچی تو صارف محمد اکمل، محمد اجمل نے ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں۔ ٹیم نے تاریں اتارنے کی کوشش کی

تو محمد اکمل،محمد اجمل اور بابر سمیت نامعلوم افراد اور خواتین میپکو اہلکاروں سے لڑنے لگے اورٹیم پر پستول تان لیا۔ میپکو اہلکاروں سے موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل چھین لئے جس کے بعد چند رہائشیوں کے آنے پر میپکو سٹاف کی

جان چھڑائی گئی اور بعد میں پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ ایس ڈی او گلشن سب ڈویژن فیصل کورائی نے بجلی چوروں کے خلاف تھانہ اقبال آباد میں کارسرکار میں مداخلت،

جان سے مارنے کی کوشش اور سامان چھیننے کی ایف آئی آر درج کروادی اور موقع سے تاریں اور بجلی تنصیبات قبضہ میں لے لیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے132KVبہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے 31.5/40ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمرآج15ستمبر 2020ء کو نصب کیاجارہاہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر بہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشن میں نصب 20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی استعدادکار

میں توسیع کی جارہی ہے اس منصوبے پر 5کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی۔ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے

سلسلہ میں 132KVبہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVچک12/BC، ہوت والا، ہاشمی گارڈن، کینال گارڈن، الفریداور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینی

مل سائنسز فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے گیارہ بجے رات تک بند رہے گی جبکہ 11KVان کمنگ پینل کی تنصیب کے سلسلہ میں 11KVبہاول، گلزار محل، این ایل سی،

ایئرپورٹ، ایم ای ایس کینٹ اور پنجاب کالج فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف

اوقات میں 16ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے11KVجناح چوک، غوث پورہ، شاہ رکن عالم، ڈی مارکیٹ، الہلال، ٹاٹے پور،

نیووہاڑی روڈ، عثمان غنی روڈ، نیوملتان، گلشن مارکیٹ، مسلم ٹاؤن، علی ٹاؤن، سمیجہ آباد، دہلی گیٹ، معصوم شاہ اور محمودفیڈزفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے

صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVشاخ مدینہ، پیراں غائب، پی جی ایس ایچ ایف 3اور4فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے

ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVپی جی ایس ایچ ایف 1،2اور جہانگیر آبادفیڈرز سے ساڑھے سا ت بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک، بہاولپور سرکل کے11KVشاہ پور، ستلج، فتح شاہ، منگوانی فیڈرز سے آٹھ بجے

صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KV سالسدر،واٹرورکس، الطاہر اور اولڈ حاصل پور فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے

ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVجناح اور اسلامی کالونی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،رحیم یار خان سرکل کے 11KVگھمن والی، جانگی، محمد نگر اور کوٹ سمابہ فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے

صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،11KVشہیدانی شریف، ملکانی، مڈ رانجھا، پکالاراں، جن پور اور ہارون آبادفیڈرز سے ساڑھے سا ت بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے

دن تک، 11KVفتح پور کمال، تھل حمزہ، حمید آباد اور سٹی خانبیلہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نوبجے صبح تک، وہاڑی سرکل کے 11KVسٹی3، سٹی5 اورتیمورشہیدفیڈرز سے ساڑھے سا ت بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،

11KVنیازپور، ارشادخان، شکر گنج، ککری خورد اور جلہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11Kبیٹ سونترا، کوٹلہ احسان، شکارپور، ریلوے اور نیوٹبی قیصرانی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر

تک،11KVشاہ صدر دین، بہادرگڑھ اور داری ڈھولے والی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVنظام حیات، بیاس، جعفرشاہ، نورپور، ستلج اور اقبال شہید فیڈرز سے سات بجے صبح سے

ایک بجے دوپہر تک، 11KVجناح ٹاؤن، راوی، سٹی ہڑپہ اور گنجی بارفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک اور چھ بجے صبح سے نو بجے رات تک، 11KVمرشدآبادفیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،

خانیوال سرکل کے 11KVچک شیر خان، سٹی کبیروالہ، مسعود فیبرکس، مسعود سپننگ ملز یونٹ II، سردارپور، وہاڑی روڈ، چک 17/AH، کولڈ سٹوریج اور براہیم سٹی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،

بہاولنگر سرکل کے 11KV ملک پورہ، انڈسٹریل اور نذیر شہید فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVگجیانی فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVفضل کلاتھ مل یونٹ 1، 2، یونٹ 4،

اوپن اینڈ، سن ریز ٹیکسٹائل ملز، انڈس ڈائننگ ملز، حاشر ٹیکسٹائل مل یونٹ1،2، محمود ٹیکسٹائل ملز، اپولو ٹیکسٹائل ملز،

مرادآباد اور ٹیوب ویل 3فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کے عرس کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں،عرس میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے

صفائی کی خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں جب کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں خصوصی صفائی کا آغاز کردیا ہے

اور سی ای او عبدالطیف خان کی ہدایت پر صفائی پلان بھی جاری کر دیا ہے،جس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف کی تمام سڑکوں کی خصوصی صفائی روزانہ کے پلان میں شامل ہے جبکہ صفائی کے 25 ورکرز پر مشتمل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے،

اس کے علاو¿ہ گھنٹہ گھر چوک، دولت گیٹ چوک اور واٹرورکس روڈ کی خصوصی جاری ہے اور لوڈر ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ذریعے کچرا اور ملبہ اٹھایا جارہا ہے،

دولت گیٹ چوک سے دہلی گیٹ تک بھی شیڈول میں شامل ہے ساتھ ہی فوڈ سٹریٹ اور حسین آگاہی میں بھی صفائی پر فوکس کر لیا گیا ہے۔5 صفر کو شروع ہونے والے

تین روزہ عرس کے موقع پر کمپنی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کیمپ لگائے گی،کیمپ میں ہمہ وقت صفائی کا عملہ موجود رہے گا۔ عرس کے

ایام میں تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کی جائے گی،زائرین کی رہائش گاہوں کی صفائی کو بھی پلان میں شامل کر لیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک معائنہ کیا اور انہوں نے شالیمار کالونی،نشیمن کالونی اور زکریا ٹاون میں

صفائی کا جائزہ لیا،عبدالطیف خان نے گلشن مہر کالونی، ڈیرہ اڈا اور التمش روڈ پر بھی صفائی کے عمل کو چیک کیا،

اس دوران انہوں نے ورکرز اور سپروائزرز کی فیلڈ میں موجودگی کی بھی پڑتال کی،اس موقع پر سی ای او نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ دو دن دوبارہ ان علاقوں کا وزٹ کریں گے۔

علاوہ ازیںملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے احسن اقدام کی بدولت ریٹائر ہونیوالے اور دوران سروس وفات پانے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی تیز کر دی گئی ہے

اور گزشتہ روز دوران سروس وفات پاجانے والے ڈرائیور عزیزاللہ کے واجبات ورثاءکوادا کر دیئے گئے۔سی ای او عبدالطیف خان نے 22 لاکھ روپے مالیت کا چیک بیوہ کے

حوالے کیا،واجبات میں لیو انکیشمنٹ اور ڈیٹھ گرانٹ شامل ہے ۔سی سی او کا کہنا ہے کہ مرحوم ڈرائیور کے ایک بچے کو بھی کمپنی میں ملازمت دی جائے گی،

کمپنی اپنے ورکرز کی خدمات کی قدر کرتی ہے،ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کے عرس کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں،عرس میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے صفائی کی

خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں جب کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں خصوصی صفائی کا آغاز کردیا ہے اور سی ای او عبدالطیف خان کی ہدایت پر صفائی پلان بھی جاری کر دیا ہے،جس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ

اور اطراف کی تمام سڑکوں کی خصوصی صفائی روزانہ کے پلان میں شامل ہے جبکہ صفائی کے 25 ورکرز پر مشتمل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے،اس کے علاو¿ہ گھنٹہ گھر چوک، دولت گیٹ چوک اور واٹرورکس روڈ کی خصوصی جاری ہے

اور لوڈر ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ذریعے کچرا اور ملبہ اٹھایا جارہا ہے،دولت گیٹ چوک سے دہلی گیٹ تک بھی شیڈول میں شامل ہے ساتھ ہی فوڈ سٹریٹ اور حسین آگاہی میں

بھی صفائی پر فوکس کر لیا گیا ہے۔5 صفر کو شروع ہونے والے تین روزہ عرس کے موقع پر کمپنی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کیمپ لگائے گی،

کیمپ میں ہمہ وقت صفائی کا عملہ موجود رہے گا۔ عرس کے ایام میں تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کی جائے گی،زائرین کی رہائش گاہوں کی صفائی کو بھی پلان میں شامل کر لیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمودنے فصلوںکی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے

والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس ملکر کارروائی کریں۔

عوام میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں انسداد سموگ مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل،ضلعی سموگ کمیٹیاں فعال کی جائیں۔

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔کمشنر جاوید اختر نے محکمہ ماحولیات کو تنبیہہ کی کہ تعمیر نامے میں رپورٹ سے پہلے مکمل چھان بین کی جائے ور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خشت بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنے بارے بھی جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ کمشنرملتان نے کہا کہ آلودگی کے خاتمے،صاف ماحول کی فراہمی کیلئے محکمہ ماحولیات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

صاف ستھرا ماحول نسل نو کی بقا کیلئے اشد ضروری ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ

اس ماہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کیساتھ ملکر انوارمینٹل اسکواڈ تشکیل دیا چکا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پانی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نہر کے آخری حصے پر کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو اکثر وافر نہری پانی میسر نہیں ہوپاتا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے محکمہ انہار

کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ

محکمہ انہار کے افسران کو پانی چوری کے ممکنہ پوائنٹس کی مسلسل پیٹرولنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔پانی چوروں کیخلاف کارروائی سے

لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشت آسان اور ارزاں ہو گی اورزرعی پیداوار میں اضافہ سے کسانوں کی مالی حالت بہتر ہوگی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایمپلی فائیر ایکٹ کے باعث بھوک سے نڈھال فنکاروں کا ملتان میں احتجاج ۔۔

%d bloggers like this: