دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی وزیرستان کی خبریں

قبائلی تحفظ مومنٹ کے صدر فضل الرحمن محسود کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

جنوبی وزیرستان
(عرفان اللہ محسود سے )
جنوبی وزیرستان قبائل تحفظ موومنٹ کے صدر و سماجی شخصیت فضل رحمٰن محسود کا کمشنر ڈیرہ محمد یحییٰ اخونزادہ سے ان کے آفس میں ملاقات، علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو،کمیشنر ڈیرہ کا ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی


تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان قبائل تحفظ موومنٹ کے صدر و سماجی شخصیت فضل رحمٰن محسود کا کمشنر ڈیرہ محمد یحییٰ اخونزادہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کا علاقہ کڑمہ کا اکلوتا کرکٹ کراؤنڈ کے ضروریات ، علاقوں میں لنک روڈ کی تعمیر، تباہ شدہ مکانات کے چیک و سروے سمیت دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر کمیشنر ڈیرہ نے سماجی کارکن و قبائلی تحفظ مومنٹ کے صدر فضل الرحمن محسود کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے

About The Author