نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ساگوان کیا ہے؟

ساگوان کے درخت لگائیں، 10 سال میں فی ایکڑ 4 کروڑ کمائیں

ساگوان کے درخت لگائیں، 10 سال میں فی ایکڑ 4 کروڑ کمائیں
ساگوان کیا ہے؟

ساگوان ایک ایسا درخت ہے جس کی لکڑی دنیا کی نمبر ون لکڑی مانی جاتی ہے.

ساگوان کی لکڑ ی مشرق و مغرب میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے

.
اس لکڑ سے فرنیچر، دروازے، فرش، خاص طور پر کشتیاں اور جہاز وغیرہ بنائے جاتے ہیں.

پانی، دھوپ، دیمک، گُھن، گویا کسی بھی طرخ کے حالات میں یہ لکڑ خراب نہیں ہوتی. بعض محققین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ

اس کی لکڑ دو ہزار سال تک اپنی اصل حالت برقرار رکھتی ہے

.
ساگوان کا پودا کتنے سالوں میں فروخت کے قابل ہو سکتا ہے؟

بتایا جا رہا ہے کہ ساگوان کی ہائبرڈ قسم دس سال کی عمر میں بیچنے کے قابل ہو جاتی ہے. دس سال سے پہلے اگر آپ یہ درخت کاٹیں گے

تو آپ کو خاطر خواہ منافع نہیں ملے گا. کیونکہ ایک تو آپ کو لکڑ کم حاصل ہو گی اور دوسرے لکڑ کی کوالٹی بھی اتنی اچھی نہیں ہوگی

.
اس سے پہلے ساگوان کا درخت 25 سال میں جوان ہوتا تھا. لیکن ساگوان میں عملی تجربہ رکھنے والے حضرات کا دعوی ہے کہ

بھارت کے سائنس دانوں نے مختلف تجربات کر کے ساگوان کی ایک ایسی نسل (نیلمبر ساگوان ہائبرڈ) تیار کر لی جو محض 10 سال میں ہی جوان ہو جاتی ہے.

اور ساگوان کی یہی قسم ان کے پاس ہے جو بھارت سے منگوائی گئی ہے

.
ساگوان کا درخت کہاں کہاں لگایا جا سکتا ہے؟

ساگوان کی حمائیت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ساگوان کی نیلمبر قسم اسلام آباد ،کراچی، گوادر، ٹھٹہ، بدین، پسنی، خیر پور،

کشمور، بھمبر، کوٹلی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع، سندھ کے تمام اضلاع، خیبر پختونخواہ کےتمام اضلاع حتی کے بلوچستان کے کم گرم اضلاع میں کامیابی سے لگائی جا سکتی ہے.

ساگوان میرا زمین میں زیادہ کامیاب ہے. خاص طور پر ایسی میرا زمین جو قدرے ریتلی ساخت کی طرف مائل ہو وہاں یہ درخت زیادہ خوش رہتا ہے

کیونکہ یہ درخت اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ پانی اس کی جڑوں کے آس پاس زیادہ دیر کھڑا رہے. یہی وجہ ہے کہ کلر والی زمینیں جہاں پانی کا نکاس کم ہو تا ہے وہاں یہ پودا نہیں لگایا جا سکتا

.
پودے سے کتنی لکڑی حاصل ہوتی ہے؟

دس سال کے پودے سے 15سے 25 مکعب فٹ لکڑی حاصل ہو سکتی ہے

.
ساگوان کے پودے کہاں سے ملیں گے اور قیمت کیا ہو گی؟

میری معلومات کے مطابق آپ کو ساگوان کے پودے اسلام آباد سے مل سکتے ہیں. فی پودا قیمت 500 روپے بتائی جا رہی ہے

.
ایک ایکڑ میں کتنے درخت لگائے جا سکتے ہیں اور خرچ کتنا ہو گا؟

عام طور پر ایک ایکڑ میں 500 درخت لگائے جاتے ہیں. ہر پودا دوسرے پودے سے تقریباََ 9 تا 10 فٹ کے فاصلے پر ہونا چاہیئے.

ایک ایکڑ میں 500 سے زیادہ درخت لگانے کی صورت میں درختوں کی موٹائی مناسب نہیں ہوگی

.
500 درخت لگانے کے لئے نرسری پر آپ کا خرچہ تقریباََ اڑھائی لاکھ روپے آئے گا
500

درختوں سے کتنی آمدن ہو گی؟
آمدن کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ساگوان کی لکڑ بازار میں کس قیمت پر فروخت ہوتی ہے

.
راقم نے شہر فیصل آباد میں ساگوان کا ریٹ معلوم کرنے کے لئے خود مارکیٹ کا دورہ کیا اور لکڑ کے بڑے بڑے سٹوروں سے معلومات حاصل کیں۔

ساگوان کی قیمت کے متعلق جو معلومات حاصل ہوئیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔

فیصل آباد کی مارکیٹ میں چار قسم کی ساگوان لکڑی فرووخت ہو رہی ہے۔ اور اس کے ریٹ درج ذیل ہیں۔

نمبر 1. برما کی ساگوان قیمت 15 ہزار فی مکعب فٹ
نمبر 2. برونائی کی ساگوان . . . قیمت 9 ہزار 5 سو روپے فی مکعب فٹ

نمبر 3. افریقہ کی ساگوان . . . قیمت 4 ہزار روپے فی مکعب فٹ
نمبر 4. برازیل کی ساگوان . . . قیمت 3 ہزار روپے فی مکعب فٹ

واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی تمام ساگوان لکڑ باہر کے ممالک سے آتی ہے. ساگوان کی پہچان رکھنے والے بتاتے ہیں کہ

برازیل، افریقہ اور برونائی کی ساگوان میں ساگوان کی خوبیاں نہیں پائی جاتیں یہ محض نام کی ہی ساگوان ہیں. اصل ساگوان کی پہچان یہ ہے کہ جب آپ لکڑی پر ہاتھ پھیریں

تو یوں لگتا ہے کہ جیسے اس لکڑی کو سرسوں کے تیل میں بھگو کر خشک کیا گیا ہو.
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ

مختلف ملکوں سے آنے والی ساگوان کا ریٹ اتنا مختلف کیوں ہے؟
اس کی وجہ ظاہر ہے کہ لکڑ کی کوالٹی ہے. اور لکڑ کی کوالٹی کا دارومدار ساگوان کی نسل اور ہر ملک کی اپنی آب و ہوا پر ہے.

پاکستان میں پیدا ہونے والی لکڑ کی کوالٹی کیا ہو گی اور یہ کتنے میں بکے گی؟ اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از قت ہے.

زیادہ سے زیادہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں لگنے والے پودوں کا برما ساگوان سے قریبی تعلق ہے لہذا امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستانی ساگوان لکڑ، افریقہ اور برازیل کی ساگوان سے بہتر ہو گی. اور اس کا کم از کم ریٹ چھ سات ہزار سے اوپر جائے گا

.
ساگوان کے درختوں سے آمدن کا حساب لگانے کے لئے ہم پاکستانی ساگوان کی تھوک قیمت اگر 5 ہزار روپے فی مکعب فٹ فرض کر لیں تو تو پھر بھی ایک درخت کی 15 مکعب فٹ لکڑی سے 75ہزار کی آمدن ہو گی

.
بعض لوگ یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ 10 سال بعد ساگوان کا درخت دو لاکھ میں بکے گا.
اس حساب سے اگر آپ کا ایک درخت 75 ہزار میں بھی بکے تو آپ کے 500 درخت پونے چار کروڑ میں بکیں گے

.
پونے چار کروڑ کو سامنے رکھتے ہوئے اگر حساب لگایا جائے تو آپ کی ماہانہ آمدن 3 لاکھ ساڑھے 12 ہزار روپے ہو گی

.
واضح رہے کہ ہم نے احتیاطاََ کم سے کم لکڑ اور کم سے کم قیمت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ حساب لگایا ہے. آپ کی آمدن اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے

.
یہ درخت کس موسم میں لگایا جا سکتا ہے؟

ساگوان کا درخت موسمِ بہار یعنی فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینوں میں لگائے جا سکتے ہیں. لیکن بہتر یہی ہے کہ اسے موسم بہار میں لگایا جائے

.
پاکستان میں ساگوان کے درخت لگانے سے متعلق ماہرِ جنگلات کیا کہتے ہیں؟
راقم نے جنگلات کے شعبہ میں تحقیق کرنے والے ماہرین سے بھی ساگوان کی کاشت کے متعلق رائے لینے کی کوشش کی

اور اس سلسلے میں دو الگ الگ ماہرین سے رابطہ کیا گیا

.
ماہرین نے بتایا کہ چھانگا مانگا اور فیصل آباد کے گٹ والا پارک میں ساگوان کے درخت لگے ہوئے ہیں جو کہ جوان ہو چکے ہیں

لیکن یہ کتنے سالوں میں جوان ہوئے ہیں اور ان سے کتنی لکڑ حاصل ہو گی اور حاصل ہونے والی لکڑ کی کوالٹی کیا ہوگی؟

اس بارے میں کوئی تحقیق ان کے علم میں نہیں ہے

.
دونوں ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں ساگوان کی کاشت پر کوئی بھی تحقیق غالباََ نہیں ہوئی.ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ساگوان کی کاشت کے بارے میں حتمی طور

پر کچھ نہیں سکتے کیونکہ ساگوان کے درخت کو بڑھنے کے لئے ہوا میں جس قدر نمی چاہئے وہ پاکستان کے ماحول میں نہیں ہے.

اس لئے بقول ان کے ساگوان پاکستان میں کاروباری مقاصد کے لئے کامیابی سے اگا نا مشکل ہے.

البتہ ماہرین نے ساگوان کی نئی ورائٹی سے متعلق کوئی حتمی رائے دینے سے گریز کیا.
ماہرین کی رائے پر ساگوان کے پودے فراہم کرنے والے کیا کہتے ہیں؟

ساگوان کے پودے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ روائتی طور پر ساگوان کا درخت پاکستان میں نہیں لگایا جا سکتا تھا

لیکن یہ باتیں اب پرانی ہو چکی ہیں.
وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ساگوان کی ایک جدید اور ہائبرڈ قسم ہے جسے نیلمبر ساگوان کہتے ہیں. اور یہ نئی قسم پاکستان کے گرم اور کم نمی والے علاقوں میں کامیابی کے ساتھ اگائی جا سکتی ہے.
کسان بھائیوں کے لئے کیا مشورہ ہے؟

کسان بھائیوں کے لئے مشورہ یہ ہے کہ اگر وہ اس کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پہلے پندرہ بیس پودے تجرباتی طور پر لگا لیں.

اور دو سال ان پودوں کا مشاہدہ کریں. اگر تو ساگوان کے پودے کا قد دو سالوں میں آٹھ دس فٹ تک پہنچ جاتا ہے تو مزید درخت لگانی کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔.

About The Author