کوٹ چھٹہ
تھانہ کوٹ چھٹہ میں خلیل احمد ڈھول پر رقم چوری کا الزام لگانے والے دو کس ملزمان گرفتار۔
ملزمان کو خلیل احمد ڈھول پر 20ہزار رقم چوری کا شک تھا۔
ملزمان نے خلیل کو زبردستی رسیوں کے ساتھ درخت سے باندھ دیا تھا اور زودو کوب کیا۔
خلیل احمد ڈھول نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ کو درخواست دی۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے مزید قانونی کاروائ شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس نے کہا کہ چوری کا الزام لگانے والے ملزمان کو چاہیے تھا کہ وہ خلیل احمد کے خلاف چوری کے متعلق پولیس کو درخواست دیتے ناکہ خود قانون کو ہاتھ میں لیتے
قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب جلد سروس کا افتتاح کریں گے۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں،
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران شریک تھے.جلاس کے دوران ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے
متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 15 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کی جائیں گی جس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ قبائلی
علاقوں کو فوکس کیا جائیگا۔اجلاس میں 15 کی پوائنٹس کیلئے جگہوں پر مشاورت کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ موٹر بائیک عملہ بی ایم پی اور ہیلتھ مراکز کے ساتھ منسلک کرکے ایمرجنسیوں کو کور کرے گا۔ نزدیکی بستیوں میں ریسکیو کے
میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاسکتے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ وسائل سے محروم علاقوں کو گھر کی دہلیز پر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں موبائل سیلولر کمپنی کے نیٹ ورک،ریسکیو کے ملازمین کیلئے الاؤنس پر بھی غور کیا گیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی زیر صدارت کمشنر آفس میں سوشل ویلفیئرکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ڈسپنسری سہ ستہ کے میڈیکل سٹاف کی
تنخواہوں کیلئے 12 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے قبائلی علاقہ میں
دیوان پٹرولیم کی زیر نگرانی ہیلتھ ڈسپنسری اور واٹر سپلائی کے معاملات پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت صنعتی ادارہ مقامی مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ڈسپنسری،باوزر کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی
سمیت دیگر متعلقہ معاملات کو مانیٹر کیا جائیگا۔انتظامیہ نگرانی کے ساتھ معاونت بھی کرے گی۔اجلاس میں سہ ستہ ہیلتھ ڈسپنسری کے عملہ کی رکی ہوئی
تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ڈسپنسری کے عملہ کو 12 لاکھ واجبات ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں کورونا کے بعد ڈینگی سر اٹھانے لگا،شہر کی بیشتر جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا ہے جس پر انتظامیہ نے ڈینگی کنٹرول کیلئے
ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے
کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے انسداد ڈینگی مہم تیز کردیں۔صفائی اور حفاظتی اقدامات مکمل کرکے محکمے
کلیئرنس سرٹیفکیٹس فراہم کریں گے۔دفاتر اور رہائش گاہوں کی صفائی کے ساتھ کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگائیں۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو فوری تلف کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر عمارتوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ٹائر مارکیٹ،کباڑیے،
بس ویگن سٹینڈ اور دیگر حساس مقامات کی باقاعدگی سے چیکنگ ہوگی۔ ضلع کے چاروں انٹامالوجسٹ کی زیر نگرانی سرویلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
ٹیموں کو حساس مقامات کی ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلنسں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ٹیموں کی سرویلنس کے دوران چڑیا گھر،
فاریسٹ کمپلیکس،گرلز کالج ماڈل ٹاؤن سے ملحقہ کوآرٹر،الحمید ویگن سٹینڈ اور دیگر مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر انسداد ڈینگی ٹیموں نے
متعلقہ مقامات اور اردگرد سپرے،صفائی اور دیگر حفاظتی اقدامات تیز کردئیے ہیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے شجرکاری مہم کے تحت غازی پارک کی ملحقہ سڑک کے میڈین پر پودے لگائے
اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت،چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی،ٹائیگر فورس،عسکری بینک عملہ اور دیگر نے بھی اپنے حصے کے پودے لگائے۔
شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں پودوں اور درختوں کی زیادہ ضرورت ہے۔
کنکریٹ کا جنگل بنادینے سے گرمی زیادہ ہے جس سے شہر میں چلنا محال ہوچکا ہے۔شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
انہوں نے وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں عسکری بینک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان کی انتظامیہ شہر میں کم سے کم
ایک پارک کی شجرکاری،لانز،بحالی اور خوبصورتی کا ذمہ لے اور اپنی بنک کے لوگو سے سجائے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے آر ایچ سی سروروالی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی سید ذیشان شاہ ہمراہ تھے۔مشیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مشیر صحت نے دیہی مرکز صحت سروالی کے معائنہ کے دوران پرائم منسٹر ہیلتھ انشینٹو پروگرام کے تحت نئے تعمیر شدہ بلاک کا جائزہ لیا
اور نوتعمیر شدہ بلاک میں گائنی کی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا،
ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرتے ہوئے طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ مریضوں کو موجود ادویات مفت دی جائیں اور باہر کی ادویات تجویز نہ کی جائیں۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے
آر ایچ سی کی صفائی اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شاباش بھی دی۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
ضلع کے ہر بی ایچ یو پر الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مشینری کیلئے کیبنٹ کمیٹی سے منظوری کرالی گئی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں 4 فلٹر کلینک بنائے جائیں گے۔ضلع کے ہیلتھ سنٹرز پر ڈینٹل یونٹ کو مزید بہتر کیا جائیگا۔
قادر آباد سنٹر، چوٹی، وہوا،شادن لنڈ،اور سرور والی میں سہولیات کو اپ گریڈ کریں گے۔پرائم منسٹر ہیلتھ انیشیٹو پروگرام کے تحت مزید پانچ بلاکس بنیں گے نئے بلاکس کی تعمیر پر اسی ماہ میڈیکل عملہ مکمل کرلیا جائیگا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے
سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔قبل ازیں مشیر صحت سے ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی ڈیرہ غازی خان سید ذیشان احمد نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مراکز صحت میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان سے نکلنے والی گاڑیوں کے اوقات کے تنازعہ کے معاملہ پر کمشنر ڈیرہ غازیخان و ایڈمنسٹریٹر میٹرپولیٹن کارپوریشن ساجد ظفر ڈال نے
اجلاس طلب کر لیا ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق، سی او کارپوریشن افتخار احمد، سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی کمشنر نے
تمام فریقین کا موقف سنتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سی او کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا
کمشنر نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کر کے محکمے سفارشات پیش کریں انہوں نے کہاکہ کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی قانون او رپالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
سنٹر آف ایکسی لینس اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخان کی عمارتوں کے تعین اور حد بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے
حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی ادارے کا دورہ کیا. عمارتوں کی صورتحال، لانز، پارکنگ، داخلی گیٹس اور دیگر امور کاتفصیلی جائزہ لیا
پرنسپلز اور دیگر افسران سے بریفنگ لی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کی قدیمی
درسگاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کو بحال کر دیاگیاہے سنٹر آف ایکسی لینس اور بوائز ہائی سکول نمبر 1دونوں کام کریں گے.
عمارتوں کے تعین کیلئے جائزہ لیا جارہاہے ڈپٹی کمشنر نے سکول کی خستہ حال
.عمارتوں کی بحالی اور مسائل کے حل کیلئے بھی سفارشات طلب کیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب فیصل نثار چودھری کی ہدایت پر
ضلع ڈیرہ غازیخان میں لیبر قوانین کی پاسداری اور عملدرآمد کیلئے محکمہ کی طرف سے انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے
لیبر آفیسر محمد صادق نے المنظور فلور ملز جام پو رروڈ کا دورہ کیا ادارہ کے ریکارڈ، کارکنوں کی تنخواہوں اور چھٹیوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیاگیا
کارکنوں سے تنخواہوں، اوور ٹائم اوردیگر مراعات بارے معلومات لی گئیں ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا
ورکرز کی کنٹین کا معائنہ کرتے ہوئے کھانے کا معیار بھی چیک کیاگیا
اس موقع پر منیجر چودھری محمد اشفاق اوردیگر موجو دتھے لیبر آفیسر نے کہاکہ
حکومت کے قانون کے مطابق کارکنوں کو 17500روپے سے کم تنخواہ دینا جرم ہے
خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اوردیگر
افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے
ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
انسداد دہشت کی عدالت کے جج بخت فخر بہزادنے کالعدم مذہبی تنظیم کے دو دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر چودہ اور بارہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے
استغاثہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے دو ہینڈ گرینڈ اور دیگر اسلحہ سمیت مذہبی منافرت پھیلانے والامواد اور دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے
استعمال ہونے والی بھاری رقم بھی برآمد ہوئی تھی دہشت گرد ضلع مظفر گڑھ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے قبل انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے
دوران پکڑے گئے تھے سی ڈی ٹی تھانہ ڈیرہ غازیخان نے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا سماعت مکمل ہونے کے
بعدجرم ثابت ہونے پرانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے گرفتار دودہشت گردوں اختر عالم اور
حسین احمد کوجرم ثابت ہونے پر دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر چودہ اور بارہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف طلبا کا احتجاج، مظاہرین نے یونیورسٹی چوک پر احتجاج کیا اور فیسوں میں کیے جانے والے اضافے کو
مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر، فیسوں میں اضافے کا نوٹس واپس نہ لیا گیا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نا دیں گے تفصیل کے مطابق
غازی یونیورسٹی کے طلباء فیسوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر یونیورسٹی چوک پر احتجاج کیا
اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں کیے جانے والے دس فیصد اضافے کو مسترد کردیا- احتجاج میں شریک طلباء کاکہناتھا کہ
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث تعلیم کاحصول پہلے ہی مشکل تھا اور رہی سہی کسر کورونا وائرس کی وباء نے
پوری کردی اور اب ایسے مشکل حالات میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافہ دراصل تعلیم دشمن پالیسیوں کانتیجہ ہے
طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیسوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا مظاہرین سے
ناظم جمعیت حذیفہ عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں 10 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں اگر اسی طرح فیسوں میں اضافہ ہوتا رہا
تو طالب علم کے لیے تعلیم حاصل کرنا نا صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہو جائے گاا اس موقع پر عبداللہ نعیم، شرجیل بلال،
طلحہ ارسلان اور محمد عمیرسمیت بڑی تعداد میں طالب علم موجود تھے اور فیسوں میں اضافے کے خلاف خوب نعرے باری کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
تھانہ ریتڑہ میں شادی شدہ عورت سے زیادتی کے معاملہ پر پولیس نے بروقت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق (ع) نے
پولیس تھانہ ریتڑہ کو بیان دیا کہ ملزمان الٰہی بخش ولد منظور، فیاض ولد اللہ وسایا اقوام لاشاری بستی لاشاری نے مجھ سے
زبر دستی زیادتی کی ہے جس پر تھانہ ریتڑہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 162/20 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے
ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور سردست میڈیکل رپورٹ میں بھی واضع طور پر زیادتی ہونا ثابت نہ ہوا ہے
جبکہ ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی رپورٹ پر پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لائے گی
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جا رہی ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتارتفصیل کے مطابق دوران
گشت پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان جمعہ ولد بخش قوم کچھیلا
سکنہ چک دوداڑہ سے بندوق 12 بور بمع 2 زندہ روند برآمد ، شاہ جہاں ولد گل خان قوم تالپور سکنہ پل 23 ہزار سے بندوق 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے
ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس تھانہ درخواست جمال خان میں
ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
پتنگ بازی و سازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی کاروائی پتنگ فروش
گرفتار تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی و سازی پر عائد کی گئی پابندی کے پیش نظر پتنگ فروش
محمد یونس ولد علی محمد قوم آرائیں سکنہ محبوب آباد کالونی بلاک 51 اپنی بیٹھک میں پتنگ فروخت کر رہا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی نے کاروائی عمل میں
لا کر پتنگ فروش کو پتنگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپتنگ فروش کے قبضہ سے درجنوں پتنگ اور درجنوں کیمیکل ڈور قبضہ میں لے کر ملزم کے
خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ دراج کر دیا گیااس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ
علاقے میں کسی قسم کے جرم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ جرائم کے مرتب افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ریجنل پولیس آفیسر کی کھلی کچہری ،درجنوں مردو خواتین سائلین کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،
آر پی او کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا اعلان عوام نے آر پی او کی کھلی کچہری کو نتیجہ خیزغیر معمولی اور غیر روایتی قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے اپنے آفس کے برآمدہ میں کھلی کچہری منعقد کی اس موقع پر سیکورٹی کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے
ہر شخص کو کھلی کچہری تک رسائی دی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ستائش میں منعقد ہو نے روایتی اور معمول کی والی کھلی کچہریوں نے
اس لفظ کی حرمت اور افادیت کو متاثر کیا ہے میں اس طرح کی روایتی کھلی کچہریوں کا قائل نہیں ہوں میرے نزدیک پولیس کے کسی آفیسر کی وہی کھلی کچہری کامیاب ہوتی ہے
جس میں پولیس والوں کے خلاف شکایات ہوں اور افسران بالا انہیں موقع پر قانون کے مطابق حل کروائیں انہوں نے کہا کہ
کھلی کچہری میں زیادہ تر وہی سائلین آتے ہیں جن کی بادی النظر میں پہلے یا دوسرے متعلقہ فورم پر شنوائی نہیں ہوتی آر پی او نے کہا کہ
قانون کی حکمرانی ہی عوامی مسائل کے حل اور کرائم کو زیرو کی سطح پر لانے کی ضمانت ہے قتل ڈکیتی ڈکیتی معہ قتل اغوا برائے تاوان بچے بچیوں کا اغوا ان سے زیادتی پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
ساتھ مزاحمت ایسے جرائم ہیں جن کو روکنا پولیس کی زمہ داری ہے پولیس افسران کان کھول کر سن لیں کہ وطن عزیز میں ریاست کے
قانون کے علا¶ہ کوئی سسٹم نہیں اگر کسی نے ریاستی قانون اور سسٹم کے متوازی کوئی سسٹم بنانے کی کوشش کی تو وہ قانون اور ریاست کاباغی ہو گا
جس کے لئے قانون موجود ہے جس پر عمل در آمد پولیس کی ذمہ داری ہے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے معزور شخص لعل محمد نے جب مسئلہ پیش کیا
تو آر پی او۔نے کہا کہ اس معاملے میں اگر معذور شخص کو دوبارہ آنے کی زحمت ہوئی تومتعلقہ ذمہ داران افسران اپنی خیر منائیںکھلی کچہری میں لعل محمد،
غلام اکبر، ریاض حسین، بشیر احمد، محمد کلیم، شفیع محمد، عبدالمجید، شاہ بخش، غزالہ جبیں، مائی اللہ ڈیوائی نے اپنے مسائل پیش کئے جن پر آر پی او نے
موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
تھانہ ریتڑہ کے علاقہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی مبینہ واردات پر مقدمہ درج،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں آر پی او فیصل رانا کا سخت
ایکشن،ڈی پی او سے رپورٹ طلب،ایس پی انوسٹی گیشن کو تفتیشی ٹیم کا سربراہ تعینات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدائت،تفصیلات کے
مطابق تھانہ ریتڑہ کے علاقہ میں خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی مبینہ واردات کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان الٰہی بخش،
اور فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائت پر ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے
ڈی پی او اختر فاروق سے فوری رپورٹ طلب کی جنہوں نے آر پی او کو بتایا کہ وقوعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد مقدمہ درج کر لیا گیا
ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج تونسہ کی عدالت سے 6اکتوبرتک عبوری ضمانت کروا لی ہے،آر پی او فیصل رانا نے ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی
جو اس معاملے میں قانون کے مطابق ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آر پی او نے ہدایت کی کہ اس وقوعہ کی تفتیش کے حوالے سے
روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر فورنزک سائنس کے طریقہ کار کو بروئے کار لایا جا کر جلد سے
جلد مقدمہ کو نمٹایا جائے،آر پی او کا کہنا تھا کہ قانون سے بالادست اور طاقتور کوئی نہیں،خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی تفتیش ہر حوالے سے میرٹ پر کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا