نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،

عمران خان بے مثال قائد ہیں، ان کی رہنمائی مشعل راہ ہے، 2برس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا، سابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا جارہاہے

حلقہ این اے 181کے ہر گاؤں، قصبے اور شہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں،حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، انشاء اللہ ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیں گے،

ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع نورشاہ غربی چاہ لنگر والا اور چاہ جنڈ والا میں بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پرمیاں احسن علی قریشی،ملک طاہر محمود پتل،سید شہباز غوث بخاری ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے جنکی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،

عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قائد بے مثال ہیں،ان کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،

وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے،سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،اب عملی اقدامات کررہے ہیں،

بعد ازاں انہوں نے بستی امیر شاہ میں سماجی رہنما سید شہباز غوث بخاری کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل ترجیہی بنیادوں پر

حل کروا رہی ہے،حلقے کی عوام کو میگا پروجیکٹس کے ذریعے ریلیف دیا جا رہا ہے،جلد خوشحالی کا بول بالا ہوگا،

اس موقع پر انہوں نے مرحوم جاوید اقبال کے لواحقین سے فاتحہ خوانی بھی کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

آٹا،چینی کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، کوکنگ آئل اور گھی 10 روپے سے30روپے فی کلو مزید مہنگا کردیا گیا،

ملتان اور کراچی سے سپلائی ہونے والے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے دام بڑھنا شروع ہوگئے،اس وقت ملتان اور کراچی سے آنے والے مختلف برانڈ کا گھی

اور کوکنگ آئل کراچی برانڈ160 روپے فی کلو سے175 روپے اور ملتان برانڈ کا سلطان گھی 10 روپے اضافہ کے ساتھ 197روپے سے202 روپے فی کلو کردیا گیا

جس کے بعد مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی 10 روپے فی کلو سے 30روپے فی کلو اضافہ سے210 روپے سے 230روپے کلو کے درمیان فروخت کیا جا رہاہے،

س حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ آمدنی بڑھے یا نہ بڑھے مہنگائی ضرور بڑھ رہی ہے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے،

کھانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید بڑھکا رہا ہے، جس سے ایک عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

تحصیل رپورٹر

موضع کٹ کوٹ ادو کے رہائشی کلیم اللہ جدانی نے پریس کلب کوٹ ادو میں الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر 20 روز سے انچارج سنٹر

جو کہ چھٹی پر ہے اس کی جگہ کسی کو چارج نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے تحصیل بھر کی عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے ،

سینکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر دھکے کھا کر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں ،کلیم اللہ کھوسہ نے کہا کہ اس نے بھی اپنا وراثتی انتقال درج کروانا ہے

وہ کئی روز سے چکر لگا رہا ہے مگر کوئی کام نہیں ہو رہا ،وہ 31 اگست سے مسلسل چکر لگا رہا ہے مگر اسے بتایا گیا کہ آے ڈی ایل آر چھٹی پر ہے،

دور دراز سے آئے سائلین کا کوئی کام نہیں ہورہا،وہ بھاری کرائے لگاکر بغیر کام کے واپس جانے پر مجبور ہیں جبکہ آے ڈی ایل آر کی سیٹ خالی ہونے سے اب تک 200 سے زائد انتقال درج نہ ہوپائے زمینوں کی خریدوفروخت ٹھپ ہوکر رہ گئی،

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ڈی ایل آر پہلے بھی اپنی سیٹ پر موجود نہیں رہتا تھااور سنٹر کوٹاؤٹوں کے حوالے کیا ہوا ہے ،

کلیم اللہ کھوسہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سے مطالبہ کیا

مذکورہ ایل ای ڈی ایل آر اگر چھٹی پر ہے تو اس کی جگہ کسی اور کو چارج دیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والےسائلین کے مسائل حل ہو سکیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو کا زرعی ادویات کی دکان پر

چھاپہ،بھاری مقدار میں جعلی کھاد پکڑلی، ٹیسٹنگ لیبارٹری سے جعلی ثابت ہونے پر

ڈیلر اور لینڈ انٹر نیشنل کے زونل منیجر وسیلز افیسر کے خلاف کاروائی شروع،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے

حکم اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین کی ہدایت پر جعلی زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع ہو گئی ہے،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمدگشکوری نے تحصیل بھر میں چھاپے شروع کر دیے ہیں،

11مئی کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد کشکوری نے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں جونیئر کلرک نعیم اقبال اورنائب قاصد محمد حیات کے ہمراہ سنانواں شہر میں قائم خوشحال پاکستان ایگرو ٹریڈرز کے

ڈیلر محمدالطاف نصیرکی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور گرین لینڈ انٹر نیشنل ڈیرہ غازیخان کی لیزر لینڈپلس پوٹاش کھاد کا نمونہ حاصل کرکے اس کے سیمپل کلچر کیمسٹ سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈیرہ غازی خان اور ڈائریکٹر

پراونشل ریفرنس فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوائے تھے،جن کا گزشتہ روز رزلٹ موصول ہوگیا ہے جن میں کھاد جعلی اور غیر معیاری ثابت ہوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد علی گشکوری نے

دکان میں رکھی جعلی کھاد کو قبضہ میں لے کر جعلی کھاد ڈیلر محمدالطاف نصیر اور گرین لینڈ انٹر نیشنل ڈیرہ غازیخان کے زونل منیجر وسیلز افیسر سعید انور کے

خلاف تھانہ سنانواں استغاثہ بھجوا دیا ہے، پولیس تھانہ سنانواں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمدگشکوری کی مدعیت میں زیر دفعہ پنجاب فرٹیلائزر

آرڈیننس کنٹرول ایکٹ 1973-6-123-401ڈی کے تحت کاروائی شروع کردی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

( تحصیل رپورٹر )

کاروبار میں نقصان کی رقم کی ادائیگی کے لئے پیسے نہ دینے پر حقیقی

 بھانجے نے ماموں پر ہتھوڑے چلا دیے ،شدید زخمی ماموں نے جان بچانے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا کر ہمسائے کے گھر پناہ لی ،

بھانجا موقع سے فرار، پولیس کوٹ ادونے 25 روز بعد ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 12 کوٹ ادو کے

رہائشی آصف قریشی جس سے کاروبار میں نقصان آگیا تھا کاروبار میں نقصان آنے پر لوگوں کا قرض دار ہوگیا تھاجس پر لوگ اسے پیسوں کے لئے تنگ کرتے تھے ،

آصف قریشی جوکہ اپنے حقیقی ماموں عبدالغفار قریشی کے گھر رہائش پذیر تھااور اپنے ماموں عبدالغفار سے لوگوں کی ادھار رقم دینے کے لئے رقم طلب کرتا تھا ،

عبدالغفار کے پاس رقم نہ ہونے پر وہ رقم
دینے سےانکاری تھا،15 اگست کی شب عبدالغفار قریشی اپنے گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھانجا آصف قریشی مسلح ہتھوڑا چھت پر پہنچ

ہتھوڑے کی وار سے اس کے سر آنکھ اور کان زخمی کردیا ،عبدالغفار قریشی نے جان بچانے کے لئے چھت سے کود کر ہمسائے کے گھر پناہ لی تھی،

آصف قریشی ہتھوڑے سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا ،پولیس کوٹ ادو نے 25 روز بعد زخمی عبدالغفار قریشی کے بھائی عبدالستار قریشی کی مدعیت میں بھانجے

آصف قریشی کے خلاف مقدمہ نمبر506/20زیردفعہ ii337اے337اےi کے تحت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر )

فراڈی تعلقدار نے ادھار رقم لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر، پولیس نے فراڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 567 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد حسین ملانہ سے اس کے تعلقدار چک نمبر 457 ٹی ڈی اے کے

رہائشی امیر احمد جوتہ4 لاکھ ادھارلے کر بدلے میں اسے جعلی چیک دھما دیاجو کہ ایک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا ،

پولیس چوک سرور شہید نے فراڈی امیراحمد جوتہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

About The Author