اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کل شروع ہوں گے

مذاکرات کا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے

افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کل شروع ہوں گے

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

مذاکرات کا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت طالبان کے 6 قیدی کابل سے دوحہ منتقل کردیے گئے ہیں

جن کی رہائی کا طالبان نے مطالبہ کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکرٹری خارجہ

مائیک پومپیو نے بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے

بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی

افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ قیدی بھی دوحہ منتقل کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو خصوصی طیارے میں دوحہ روانہ کیا گیا جہاں وہ نظر بند رہیں گے۔

طالبان قیدیوں میں سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ان چھ قیدیوں کی

رہائی روکنے کے لیے کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض بھی کیا تھا۔

مذاکرات مکمل ہونے تک یہ قیدی دوحہ میں نظر بند رہیں

اور ان کی قسمت کا فیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان کے لیے بہترین

موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم کرے۔

دوسری جانب کابل انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کل دوحہ روانہ ہوگی

جہاں ایک دن بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

%d bloggers like this: