دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ٹکرز
ملتان:بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں زور پکڑ گئیں

ملتان:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر رانااخلاق احمد خان کی صدارت میں انتظامات کا جائزہ اجلاس

ملتان:اے سی صدر شہزاد محبوب،اے سی شجاع آباد محمد زبیر اور اے سی جلالپور پیروالہ غلام سرورکی شرکت

ملتان:اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نمائندوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کی بھی شرکت

ملتان:ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر،ریٹرنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز کی تعیناتی کے لئے فہرستیں مکمل

ملتان:ضلع کے سکیل1 سے 17 کے ملازمین کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا تیار کر لیا گیا

ملتان:اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا ملازمین اور افسران کا تمام ڈیٹا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن آفس کے حوالے کرنیکی ہدایت

ملتان:تمام اسسٹنٹ کمشنرز پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے لئے سرکاری بلڈنگز کا تعین کریں،رانااخلاق احمد خان

ملتان:ایسی بلڈنگز کا انتخاب کیا جائے جس میں بجلی اور پانی کی سہولت دستیاب ہو،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر

ملتان:ڈیٹا کی تیاری کے وقت آبادی کے قریب ترین واقع سرکاری عمارتوں کو ترجیح دی جائے،رانااخلاق احمد خاں

ملتان:مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو بھجوایا جائے گا،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر

ملتان:شفاف بلدیاتی الیکشن کے لئے محکمہ تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کا تمام انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا،رانااخلاق احمد خاں

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر

ملتان:ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بہت تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں،رانا اخلاق احمد خاں

ٹکرز

ملتان:کمشنر جاوید اختر محمود ک سرکاری دفاتر کی سروس ڈیلویری بہتر کرنے کیلئے اہم اقدام

ملتان: سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن کا آغاز کردیا گیا

ملتان:کمشنر کا رجسٹری برانچ میں سب رجسٹراز اور عملہ کی غیر حاضری پر سخت نوٹس

ملتان:کمشنر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو سب رجسٹراز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کا مراسلہ

ملتان۔ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کی رجسٹری برانچوں میں سروس ڈیلویری بہتر کریں۔کمشنر ملتان

ملتان۔سب رجسٹراز کی مصروفیات کی صورت میں متبادل اوقات کار نمایاں انداز میں آویزاں کئے جائیں۔مراسلہ

ملتان۔عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے روایتی طریقہ کار ترک کرنا ناگزیر ہے۔جاوید اختر محمود

ملتان۔ڈپٹی کمشنرز شہریوں کو رجسٹریوں کی فوری فراہمی کا نظام وضح کریں۔کمشنر کی ہدایت

ملتان۔اب سرکاری افسران کی کارکردگی عام عوام کو ریلیف دینے سے مشروط ہوگی۔کمشنر ملتان

 

ٹکرز

ملتان:ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ریٹائر ہونے والے ورکرز کے واجبات کی بلا تاخیر ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

ملتان:ریٹائر ہونے والے سینٹری سپروائزر سائمن کو لیو ان کیش منٹ سمیت تمام واجبات ادا کردئے گئے

ملتان:سی ای او عبدالطیف خان نے واجبات کا چیک سائمن کے حوالے کیا

ملتان:منیجر پروکیورمنٹ علیم خان اور فنانس اور ایڈمن کے منیجرز بھی اس موقع پر موجود

ملتان:کمپنی کا جو ورکر ریٹائر ہو گا اسے بروقت واجبات ادا کئے جائیں گے،سی ای او کی گفتگو

ملتان:کسی ورکرکے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،عبدالطیف خان

ملتان:دوران سروس وفات پانے والوں ملازمین کے بچوں کو کمپنی بروقت ملازمت دیے رہی ہے،سی ای او

ملتان:جن ورکرز نے اس شہر کی خدمت کی ہے انکے بچوں کے روز گار کا وسیلہ کمپنی بنے گی،سی ای او

ملتان:ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،سی ای او

ٹکرز

ملتان:وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر عوام کی موٹروے کے سروس اور ریسٹ ایریا میں مہنگائی بارے شکایات

ملتان:پنجاب اور کے پی کے کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے موٹروے پر گرانفروشی روکنے کے لئے سخت ایکشن کی ہدایت کردی

ملتان:اے ڈی سی ریونیو موٹروے پر پرائس چیکنگ کو مانیٹر کریں،ڈپٹی کمشنر

ملتان:ضلع ملتان کی حدود میں آنیوالے تمام سروس ایریازاور ریسٹ ایریازکی چیکنگ کی جائے،ڈپٹی کمشنر

ملتان:فوڈ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جائے،عامر خٹک

ملتان: گرانفروشی میں ملوث ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

ملتان:ڈسٹرکٹ آفیسر پرائسسز این ایچ اے حکام سے رابطہ قائم کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر

ملتان:سب رجسٹرار سٹی کامران بخاری کو بہترین کارکردگی پر تعریفی لیٹر جاری کردیا گیا

ملتان:تعریف سرٹیفیکیٹ ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ریونیو ہدف حاصل کرنے پر جاری

ٹکرز

ملتان:حکومت پنجاب کا 12 ستمبر کو انسداد ڈینگی مہم کے پیش نظر یومِ صفائی منانے کا فیصلہ

ملتان:تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی صفائی کی جائے گی

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام محکموں کے افسران کو خصوصی صفائی کے احکامات جاری کر دئے

ملتان:12 ستمبر ہفتہ کے دن تمام افسران کو اپنے دفاتر میں موجود رہنے کا حکم

ٹکرز

ملتان:جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کی ملتان میں پوسٹنگ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک متحرک

ملتان:عامر خٹک نے تمام سرکاری محکموں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کا ٹاسک دے دیا

ملتان:ڈپٹی کمشنر کی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان:سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے مختلف یونین کونسلوں کے اچانک دورے شروع کر دئے

ملتان:سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی یونین کونسل41 پہنچ گئے

ملتان:سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا

ملتان:ورکرز کے ساتھ گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے

ملتان:ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،سی ای او

ملتان: سیکرٹریز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کے دفاتر کے قیام سے ملتان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے،سی ای او

ملتان:اولیاوں کا شہر ملتان اب صوبائی دارالحکومت کا رخ اختیار کر گیا ہے،سی ای او

ملتان:صفائی کے مثالی معیار کے ذریعے تاریخی شہر ملتان کی خوبصورتی اور وقار میں مزید اضافہ کیا جائے گا،سی ای او

ملتان:صفائی اور ورکرز کی حاضری چیک کرنے کے لئے ہر یونین کونسل کا اچانک وزٹ کروں گا،سی ای او

ملتان:کام سے دل چرانے والے ورکرز کے لئے کمپنی میں کوئی جگہ نہیں ہے، سی ای او

ملتان:جو ورکرز کارکردگی دکھائیں گے ان کو عزت دی جائے گی،عبدالطیف خان

ملتان:سینٹری ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،سی ای او

 

ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

ریسکیو 1122ملتان

اڈا پیرے والا پرانا شجاع آباد روڈ بس اور رکشے میں تصادم

ریسکیو 1122ملتان

کالر کی کال کے مطابق حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 لوگ زخمی ہوئے ہیں

ریسکیو 1122ملتان

ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیراعظم کمپلینٹ سیل پر عوام کی موٹروے کے سروس اور ریسٹ ایریا میں مہنگائی بارے شکایات کے ازالے کے لئے پنجاب اور کے پی کے کے ڈپٹی کمشنرز کو

مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے موٹروے پر گرانفروشی روکنے کے لئے سخت ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو موٹروے پر پرائس چیکنگ کو مانیٹر کریں،ضلع ملتان کی حدود میں آنیوالے تمام سروس ایریاز اور

ریسٹ ایریازکی چیکنگ کی جائے،فوڈ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جائے، گرانفروشی میں ملوث ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں،

اس سلسلہ ڈسٹرکٹ آفیسر پرائسسز این ایچ اے حکام سے رابطہ قائم کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر بھی کر دئیے گئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان 10

جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزکی ملتان میں پوسٹنگ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام سرکاری محکموں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کا ٹاسک دے دیا ہے

اور ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے

مختلف یونین کونسلوں کے اچانک دورے شروع کر دئیے ہیں۔گزشتہ روز سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یونین کونسل41 پہنچ گئے اور انہوں نے

سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا،ان کے ساتھ بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،سیکرٹریز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کے دفاتر کے قیام سے ملتان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے،اولیاوں کا شہر ملتان اب صوبائی دارالحکومت کا رخ اختیار کر گیا ہے،

سی ای او نے کہا کہ صفائی کے مثالی معیار کے ذریعے تاریخی شہر ملتان کی خوبصورتی اور وقار میں مزید اضافہ کیا جائے گا،وہ صفائی اور ورکرز کی حاضری چیک کرنے کے لئے ہر یونین کونسل کا اچانک وزٹ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کام سے دل چرانے والے ورکرز کے لئے کمپنی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جو ورکرز کارکردگی دکھائیں گے ان کو عزت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

10بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں زور پکڑ گئیں ہیں،اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر رانااخلاق احمد خان کی صدارت میں انتظامات کا

گزشتہ روز جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ غلام سرور،

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نمائندوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میںڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر،ریٹرنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز

کی تعیناتی کے لئے فہرستیں مکمل اور ضلع کے سکیل1 سے 17 کے ملازمین کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا تیار کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے ملازمین اور افسران کا تمام ڈیٹا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن آفس کے حوالے کرنیکی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز پولنگ اسٹیشنزکے قیام کے لئے سرکاری بلڈنگز کا تعین کریں،ایسی بلڈنگز کا انتخاب کیا جائے

جس میں بجلی اور پانی کی سہولت دستیاب ہو،ڈیٹا کی تیاری کے وقت آبادی کے قریب ترین واقع سرکاری عمارتوں کو ترجیح دی جائے،

رانااخلاق احمد خاں نے کہا کہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو بھجوایا جائے گا،

شفاف بلدیاتی الیکشن کے لئے محکمہ تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کا تمام انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا،

رانااخلاق احمد خاں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے،

اس لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بہت تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ریٹائر ہونے والے ورکرز کے واجبات کی بلا تاخیر ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ریٹائر ہونے والے

سینٹری سپروائزر سائمن کو لیو ان کیش منٹ سمیت تمام واجبات ادا کردئیے گئے ہیں،سی ای او عبدالطیف خان نے واجبات کا چیک سائمن کے حوالے کیا۔

منیجر پروکیورمنٹ علیم خان اور فنانس اور ایڈمن کے منیجرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔عبدالطیف خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کمپنی کے جو ورکرز ریٹائر ہونگے انہیں بروقت واجبات ادا کئے جائیں گے،کسی ورکر کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،

انہوں نے بتایا کہ دوران سروس وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کو کمپنی بروقت ملازمت دیے رہی ہے،

جن ورکرز نے اس شہر کی خدمت کی ہے انکے بچوں کے روز گار کا وسیلہ کمپنی بنے گی۔سی ای او نے کہا کہ

ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان:

پی ایس ایل کے تین میچوں کے انتظامات کی آڑ میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

ہوٹل سے کرکٹ اسٹیڈیم تک روٹس پر لائٹوں ، جنریٹر ، خاردار تاروں کی مد میں اضافی بل نکلوائے گئے

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سب انجینئر اعجاز راشد ، ایم او انفراسٹرکچر عبدالکریم و دیگر افسران و ملازمین ملوث

رواں سال فروری مارچ میں تین میچوں کے لئے روٹس پر انتظامات کی ذمہ داری میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو سونپی گئی تھی

اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری شروع کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن افسران و ٹھیکیداروں کو طلب کر لیا ، ذرائع

ملتان: ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو نے ڈی ڈی آئی عبدالرؤف کو انکوائری افسر مقرر کر دیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

10کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمودنے سرکاری دفاتر کی سروس ڈیلویری بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کردیے۔

سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے

رجسٹری برانچ میں سب رجسٹراز اور عملہ کی غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سب رجسٹرارز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے

مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کی رجسٹری برانچوںمیں سروس ڈیلیوری بہتر کریں۔

سب رجسٹرارز کی مصروفیات کی صورت میں متبادل اوقات کار نمایاں انداز میں آویزاں کئے جائیں۔عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے

روایتی طریقہ کار ترک کرنا ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنرز شہریوں کو رجسٹریوں کی فوری

فراہمی کا نظام وضح کریں۔کمشنر نے واضح کیا کہ اب سرکاری افسران کی کارکردگی عام عوام کو ریلیف دینے سے مشروط ہوگی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

10 کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ایم ڈی اے اور واسا کو تمام سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

عوام کا پیسہ بچانے کیلئے مقررہ وقت میں فنڈز استعمال کئے جائیں۔ شہر کے خوبصورتی پلان پر عملدرآمد کروایا جائے،

قادر پور راں ،شجاع آباد روڈ پر زیر تعمیر داخلی گیٹس کی تکمیل کیلئے دسمبر تک مکمل کر لئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے واسا اور ایم ڈی اے کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ایم ڈی اے اپنی کارکردگی بہتر بنا کر شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرے۔

سادرن ،نادرن بائی پاس کی حالت بہتر کریں اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا پیچ ورک کر کے عوام کو ریلیف دے،

واسا خراب سیور بارے ورکنگ پیپر تیار کرے۔ روزانہ کراو¿ن فیلئیرسے شہری پریشان ہیں،

پرانی سیورج لائینوں کی تبدیلی بارے بھی کائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

کمشنر ملتان آفس شہریوں کی سہولت کیلئے ایم ڈی اے،

واسا کو معاونت فراہم کرے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر سایہ دار درختوں کی شجر کاری کے لیئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ب

ڑے سائز کے درختوں کی شجرکاری کو یقینی بنایا جائے شہر کو سر سبزو شاداب بنانا مشن ہے۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود اور چیئرمین پی ایچ اے کے ہمراہ واٹر ورکس روڈ بالمقابل قلعہ کہنہ قاسم باغ کے

دورہ کے موقع پر کیا۔چیف آفیسر اقبال فرید بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن نے مزید کہا کہ

گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔واٹر ورکس روڈ پر بوگن بیلوں کی شجر کاری اور گرین بیلٹ کی تعمیر و مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

روڈز کے مابین گرین بیلٹ کو بحال کیا جائے گا صفائی پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ملبہ اور کوڑا کرکٹ کو جلد از جلد اُٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ 12 سے 14فٹ کے درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔آئیندہ 2ماہ میں بھرپور شجر کاری کی جائے گی۔

شجرکاری کے لیئے مواقف موسم میں شجر کاری کے لیئے مربوط حکمت عملی اپنائیں گے۔

شہر بھر میں شجر کاری جاری ہے۔چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ شجر کاری مہم کو مزید تیز کریں گے۔

پارکوں اور روڈ سائیڈز پر بھی درخت لگا رہے ہیں ۔کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنائے گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ملتان

ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پلاننگ پنجاب راؤ محمد عاطف نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اوروائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے

ملاقات کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پلاننگ پنجاب راؤ محمد عاطف نے وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات میں کہا کہ

حکومت زرعی یونیورسٹی علاقے کی محرمیوں کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ حکومت زراعت کی ترقی میں دلچسپی رکھتی ہے

کیونکہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد شعبہ زراعت سے منسلک ہے۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ

زرعی یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں و کاشتکاروں کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی میں نئی تعمیر شدہ عمارات معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جس میں جدید لیبارٹریز،

اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، گرلز ہاسٹل، بوائز ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤس، لائبریری سمیت رہا ئشی کالونیاں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اپنے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زراعت سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ زرعی جامعہ یہاں کے کسانوں و کاشتکاروں کی کپسٹی بلڈنگ پر بھی خاص طور پر فوکس کر رہی ہے

اس حوالے سے زرعی جامعہ متواتر ورکشاپس، سیمیناراور ٹریننگز وغیرہ کا انعقاد کروا رہی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پلاننگ پنجاب راؤ محمد عاطف نے

زرعی یونیورسٹی میں جاری ریسرچ پراجیکٹس، ہائیڈروپانک یونٹ، ویجیٹیبل نرسری، گرین ہاؤس،زرعی جامعہ کی جدید طرز کی بنی عمارات،جدید لیبارٹریز سمیت زرعی جامعہ

کے تحقیقاتی فارم جلال پور پیر ولا کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ انہوں نے جامعہ میں مکمل کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا اور کہا کہ

یہ یونیورسٹی مستقبل کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی جامعہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر انفرادی طور پر تعلیمی اداروں کو آگے بڑھانا ہو گا تاکہ

پاکستان کی نوجوان نسل کوسنوارا جا سکے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پلاننگ نے زرعی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں ساگوان کا پودا بھی لگایا۔

اس موقع پرسیکشن آفیسر پلاننگ کاشف بشیر، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر ذولفقار علی،

رجسٹرار جامعہ عمران محمود،سی ای او کنزو ملتان آصف مجید،کاشف اسلام، سیف قریشی، علی محسن گردیزی،آصف حیات ٹیپوسمیت دیگر موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

چیف انجینئرٹرانسمیشن اینڈ گرڈز میپکوانجینئرعبدالرحیم سومرو نے کہا ہے کہ کہ فیلڈافسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں۔تمام فیلڈافسران ریکوری اورلائن لاسزکے اہداف حاصل کرنے کے لیے خود فیلڈمیں نکلیں۔

اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے عائدکئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر زبھی درج کروائی جائے۔

خطرناک مقامات کی درستگی،بے ہنگم تاروں کی تبدیلی اورسسٹم کی بہتری کیلئے ایل ٹی پروپوزلزکوبھی جلدمکمل کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرسرکل کے تمام ایکسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سرکل کے تمام ایکسین روزانہ کی بنیادپر سب ڈویژنل اورڈویژنل شکایات سنٹرزکی چیکنگ کریں اورصارفین کی شکایات کاازالہ کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔

لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈؤن اورشکایات کواپنی جان پرفوقیت نہ دیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔

خراب اور جلنے والے بجلی میٹرز بھی جلد از جلد تبدیل کئے جائیں۔قائمقام سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمحمدنعیم اخترسامٹیہ نے

سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرایکسین مظفرگڑھ ڈویژن محمدعمیرقاسم،ایکسین علی پور ڈویژن ملک یعقوب گدارا،

ایکسین کوٹ ادوڈویژن ملک خورشید، ایکسین لیہ ڈویژن بلال خان اورڈی سی ایم سرکل مظفرگڑھ اظہار علی بھی موجودتھے۔

 

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،لائن لاسز میں کمی، مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے

اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار کے اضافے کے لئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)فیڈرز کے7منصوبے مکمل کئے ہیں

ان منصوبوں کی تکمیل پر22 کروڑ61لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ جولائی اوراگست 2020ء کے دوران میپکو خانیوال سرکل کے زیر انتظام 11KVکولڈسٹوریج فیڈرکی تکمیل پر2کروڑ25لاکھ96ہزار روپے لاگت آئی۔

بہاولنگرسرکل کے 11KVیتیم والا اوروینس فیڈرزکی تکمیل پر ایک کروڑ97لاکھ60ہزارروپے،ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KVکوٹ موہی فیڈر کی تکمیل پر 2کروڑ82لاکھ54ہزارروپے

، 11KVنیوٹبی قیصرانی فیڈر پر 2کروڑ66لاکھ67ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVہیڈ محمد والا فیڈر پر 3کروڑ95لاکھ96ہزارروپے،

ساہیوال سرکل کے 11KVچک 67سیکشن فیڈر کی تکمیل پر 4کروڑ19لاکھ33ہزارروپے اور رحیم یار خان سرکل کے 11KVسکارپ9فیڈر تکمیل پر 4 کروڑ73لاکھ64ہزارروپے لاگت آئی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 135بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ 74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 29 لاکھ27 روپے

جرمانہ عائد۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔9ستمبر 2020ء کو ملتان میں 29گھریلو صارفین کو51975یونٹس چوری کرنے

پر823589روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلو صارفین کو20099یونٹس چوری کرنے

پر360098 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 16 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو19511یونٹس چوری کرنے پر327498 روپے

جرمانہ،بہاولپور میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو20533یونٹس چوری کرنے پر413100 روپے جرمانہ اور

ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 17 گھریلو صارفین کو18130یونٹس چوری کرنے پر282821 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 19 گھریلوصارفین

کو19572یونٹس چوری کرنے پر335450 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو13619یونٹس چوری کرنے

پر208698 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6گھریلو اورکمرشل صارفین کو6249یونٹس چوری کرنے پر101140 روپے اورخانیوال میں 3گھریلو

صارفین کو 4754یونٹس چوری کرنے پر 75000روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

شکایات سنٹرز میں تعینات عملہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اور درج ہونے والی شکایات کا مکمل ریکارڈ رجسٹر میں درج کرے۔

درج ہونے والی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کروایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں شہر سب ڈویژن کے شکایات سنٹر کی چیکنگ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کے فونز اٹینڈ کرکے اخلاق سے پیش آیاجائے اور شکایت کا ازالہ ہونے تک رابطے میں رہاجائے۔

بجلی بحالی کی شکایات پر لائن سٹاف کو فیلڈ میں بھیجنے سے پہلے ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کی جائے اور لائن سٹاف سیفٹی پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئے

ٹرانسفارمرز، پولز اور لائنوں پر کام کرے۔ لائن سٹاف اپنی قیمتی جان کا تحفظ پہلے یقینی بنائے اور جلد بازی کی بجائے احتیاط سے کام کرے۔

انہوں نے ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد اسلم طاہر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ تینوں شفٹوں میں شکایات سنٹر کی چیکنگ کریں

اور عملہ کی کارکردگی بھی چیک کی جائے۔ نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے ٹرانسفارمرز کا لوڈ بیلنس نہ کرنے اور بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز جلنے

پر میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ جعفر حسین کو

معطل کردیاہے اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات

میں 12ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVفورٹ کالونی، اسماعیل آباد، علامہ اقبال، قائد اعظم، ابدالی روڈ، سورج میانی، پیپسی کولا، نواں شہر،

ہائی کورٹ، سٹیٹ بینک، جناح ٹاؤن، حسن پروانہ، اکبرروڈ، پی اے ایف اور بوہڑگیٹ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے

صبح تک، 11KVانڈسٹریل، ظفر آباد، علی پور اور غازی پور فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، بہاولپور سرکل کے11KVدھنوٹ فیڈر سے ساڑھے سا ت بجے صبح سے

ڈیڑھ بجے دوپہر تک،11KV ہوت والا، ایئرپورٹ، ایم ای ایس، کینال گارڈن، چک 12/BC، گلزار محل، بہاول، پنجاب کالج، این ایل سی، الفرید، ہاشمی گارڈن، چک 13/BC، کالج روڈ I، کالج روڈII، نیوسنٹرل جیل، الرحمن، بدرالدین فیڈرز

سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVسٹی خیرپورٹامیوالی، خواجہ خدا بخش، صادق دوست اور اسرانی فیڈرز سے ساڑھے سا ت بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، رحیم یار خان سرکل کے11KVفتح پور کمال، ملکانی اور ابادپور فیڈرز سے ساڑھے

چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،11KVانڈسٹریل II، سکارپ4، رفیق آباد، سکارپ2، سکارپ10، این ایم سی، شیخ زید ہسپتال، کالونی، ایئرپورٹ، اے ٹی ایم I، ملت، سکارپ3، فیکٹری ایریا اور جناح فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، وہاڑی سرکل کے 11KVعارف شاہ اور ادریس شہیدفیڈرز سے ساڑھے

سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KV غازی عباس فیڈرسے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہرتک، ساہیوال سرکل کے11KVقبولہ، الوردی،عزیز مکی، سٹی پاکپتن، بللا کالونی، بونگاحیات اور نورشاہ فیڈرز سے

سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVسن ریز ٹیکسٹائل ملز، حسنین ٹیکسٹائل ملز یونٹ 3، فضل کلاتھ ملز یونٹ1،2،4، اوپن اینڈ، انڈس ڈائنگ ملز، ٹیوب ویل 3، انڈسٹریل مدینہ، کے بی ایس اورمرشد آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے د ن تک، دیوالہ، دانی، مونڈکا،

حبیب، شاہ جمال، علاؤدے والی، روہیلانوالی، وسندے والی، میران پور اور موچی والی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVدائرہ دین پناہII، ٹیوب ویل 6اور واپڈاکالونی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے

صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KV عظیم واہ، مانگھیرشریف اور موہر شریف فیڈر ز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

توشہ خانہ کیس نیب گردی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے نااہل و نالائق عوام دشمن حکومت نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کرنا بند کرے

حالانکہ صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور کے بھائی میر بہرام خان تالپور کا انتقال ایک دن پہلے ہوا تھا لیکن

اس کے باوجود آصف علی زرداری کو نیب میں طلب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے

اس لئے نیب گردی کا سہارا لیکر حکومتی ایما پر من گھڑت مقدمات بنانے خلاف قانونی جنگ پیپلزپارٹی لڑے گی نیب کو جب جعلی اکاونٹس کیس میں

کچھ نہ ملا تو توشہ خانہ کیس سامنے لے آیا ہم آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کی بھرپور

مخالفت کرتے ہیں اور ہمارے قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانے والی حکومت وقت کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ نیب کو بطور سیاسی انجینئرنگ کے استعمال کرنا بند کرو اور عوام جو کہ مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں پھنس رہی ہے

اسکو اس چنگل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرو عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا عمرانی حکومت نے

اور اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے عوام کے مسائل کی اواز بلند کرنے والے اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانا بند کرے

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ،

سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نوابزاردہ افتخار احمد خان نے مشترکہ طور پر جاری میڈیا بیان میں کیا

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی عوام دشمن طرز حکمرانی کی وجہ سے پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے ہے اس لئے حیوانیت کی بد ترین مثال ہے کہ ایک عورت جو کہ مدد کیلئے پکار رہی تھی لیکن اسے درندگی کا نشانہ بنایا گیا

پورے پنجاب بشمول جنوبی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے

خاص طور پر نوجوان طبقہ فاقہ کشی و بے روزگاری سے تنگ آ کر کرائم کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے

لیکن پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت خواب خرگوش میں ڈوبی پڑی ہے اور ان کیلئے تمام مسائل کا حل صرف اپوزیشن قائدین کو نیب گردی کا نشانہ بنانا ہے لیکن پیپلزپارٹی اب مزید وقت اس حکومت کو نہیں دے سکتی

کیونکہ آئے روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے

بعد پیپلزپارٹی اس نا اہل و نالائق حکومت کو عوامی طاقت سے ایوان اقتدار سے باہر نکال کر دم لے گی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان اجالا پروگرام وسول سوسائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری ،فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم ملک ،

قانون دان اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ،چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ،رخسانہ محبوب کے ہمراہ بچوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے کہا ہے بچے قوم کاقیمتی سرمایہ ہےں بچوںپرجسمانی وجنسی تشدد قابل مذمت ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ

پنجاب میں بچوںپرتشدد کی بڑھتی ہوئی شرح لمحہ فکریہ ہے اس وقت پنجاب میں گذشتہ چند سالوں سے 1304تشدد کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہےں اوران کیسز میں زیادہ تر جنسی تشدد کی ہےں ان حالات میں پنجاب گورنمنٹ کو چاہیے کہ

وہ پنجاب اسمبلی میں زینب ایکٹ کے بل کو بھی پیش کرکے منظورکیا جائے تاکہ بچوںکے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنیوالے مجرموںکو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے

اورانہیں قرار واقع سزا مل سکیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ دنوں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنیوالے کے خلاف سزائے موت کا بل پیش کیا ہے

وہ قابل ستائش ہے اب اس قانون کی چاروں صوبوں میں عمل داری وقت کا اہم تقاضا ہے انہوںنے کہا ہے کہ

حالیہ دنوں میںجنوبی پنجاب میں بچوں پر جنسی وجسمانی تشدد کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہےںجس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ مطفرگڑھ کے

علاقہ جتوئی میں 14سالہ بچے زین العابدین کے ساتھ درندہ صفت تین لوگوں نے زیادتی کی کوشش کی زین کے بھاگنے پر اس کی حساس جگہ پر گولی ماردی جس سے مجرم درندوں کی انسانیت سوز سوچ جھلک رہی تھی انہوں نے کہا ہے کہ

زین پر جنسی وجسمانی تشدد مرتکب تینوں مجرمان گو کہ گرفتار ہوچکے ہےں ان کی گرفتاری ہی کافی نہیں بلکہ ان مجرموں کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ذریعے کیفرکردارتک پہنچایا جائیں۔

انہوںنے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان،مظفرگڑھ ،خانیوال ،ڈیرہ غازی خان،میلسی،وہاڑی،بہاولنگر،حاصل پور غرضیکہ پورا

پنجاب بچوںپر جنسی تشدد کے حوالے سے خطرناک صورتحال کا شکار ہے ہم یہ سمجھتے ہےں کہ پنجاب سمیت پوراجنوبی پنجاب بچوں کے

تحفظ کے حوالے سے RISKYہوچکا ہے سول سوسائٹی کے ادارے ایسی صورتحال میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہےںکہ وہ بچوں سے متعلقہ قوانین کو متحرک کریں اور قومی اسمبلی میں بچوں سے متعلقہ جو بھی بل پاس ہوچکے ہےں

ان کو پنجاب میں بھی لاگو کیا جائے۔انہوںنے کہا ہے کہ سوشل سوسائٹی کے ادارے بچوںپر تشدد کے خاتمے کے لیے عوامی آگہی مہم کا آغاز کررہے ہےںتاکہ ہمارا معاشرہ بچوں کے لیے دوستانہ بن سکے۔

اور بچے اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کو بچوں کے لیے محفوظ خطہ بنانا چاہتے ہےں اس حوالے سے ہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،محکمہ سوشل ویلفیئر،اجالا پروگرام سمیت جنوبی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن او

سول سوسائٹی کے اداروں سے توقع رکھتے ہےں کہ وہ بچوںکو محفوط ماحول فراہمی کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرینگے۔

کیپشن

:
ملتان اجالا پروگرام وسول سوسائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری ،فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم ملک ،،

قانون دان اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ اور چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ ،رخسانہ محبوب بچوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہےں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::ملتان

ملتان میں تعینات سب رجسٹرار سٹی کامران بخاری کو بہترین کارکردگی پر

تعریفی لیٹر جاری کردیا گیا ہے،انہیں یہ تعریفی سرٹیفیکیٹ ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ریونیو ہدف حاصل کرنے پر جاری کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

حکومت پنجاب نے 12 ستمبر کو انسداد ڈینگی مہم کے پیش نظر یومِ صفائی منانے کا فیصلہ کیا ہے،اس دوران تمام سرکاری دفاتر میں

خصوصی صفائی کی جائے گی،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام

محکموں کے افسران کو خصوصی صفائی کے احکامات جاری کر دئے ہیں،

ساتھ ہی12 ستمبر بروز ہفتہ کے دن تمام افسران کو اپنے دفاتر میں موجود رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

شعبہ اربن پلاننگ ایم ڈی اے کی نشاندہی پرناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے پرانا شجاعباد روڈ پ

ر واقع مجاہد ٹاؤن بی بلاک میں اوپن سپیس اور گرین بیلٹ کی جگہ پر رہائشیوں کی جانب سےبنائے گئے شیڈ اور تھڑوں کو ختم کروا کر مذکورہ جگہ کو واگزار کرا لیا گیا۔

علاوہ ازیں پرانا شجاعباد آباد روڈ پرو اقع مجاہد ٹاؤن کے اطراف میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے

فٹ پاتھ پر لگائے گئے سائن بورڈز کو ختم کروا کر فٹ پاتھ کو کلیئر کروا دیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 238 ایمرجنسیز میں 244 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 234 جبکہ شجاع آباد میں 04 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی


جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 73 ہے 72 حادثات ملتان میں جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 75 لوگوں کوریسکیور کیا گیا

جن میں سے 41 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 33 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا


شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے


ملتان میں 72 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 73 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 41 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 28 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا

آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 127 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 126 ملتان شہر میں جبکہ 02 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں

میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 130 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 51 کو موقع پر طبی امداد دی گئی

جبکہ 71 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 06 کرائم ایمرجنسی اور 13 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا –

ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 131 مردوں کو جبکہ 57 خواتین کوریسکیو کیا — ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 54 ایمرجنسیز پر رسپانس

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: ملتان

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان کے جج مسعود ارشد نے سگی چچی کی جانب سے پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے

مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کو وکلاء دلائل کے بعد سزائے موت اور دو لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے ملزمہ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔فاضل عدالت میں مدعی پارٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری ضیاء الرحمان رندھاوا نے دلائل پیش کئے،

ایف آئی آر کے مطابق مقتول بچے منتظر کی چچی ملزمہ شمس عرف شمیم بی بی نے جائیداد کے تنازعہ پر بچے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔

جس پر پولیس تھانہ صدر نے 16 جنوری کو ملزمہ کے خلاف مقتول کے والد مختیار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 24 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا تھا

۔واقعہ ملتان کے علاقے سورج میانی میں پیش آیا۔ملزمہ اور مدعی پارٹی کے مابین ایک مرلہ اراضی کا جھگ تھا۔تیزاب گرنے سے بچہ شدید متاثر ہوا اور

نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، عدالت میں مقتول کا بیان نزع ، تیزاب فروخت کرنے والے دکاندار کی گواہی اور بچے کو لیکر جاتے ہوئے دیکھنے والے مزدور نے گواہی دی

جس کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا،تیزاب گردی پر پولیس نے اقدام قتل، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

فیصلہ آتے ہی مقتول بچے کے دکھی والدین نے انصاف ملنے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ننھے منتظر کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: ملتان

ضلع کچہری ملتان کے بخشی خانے میں پیشی پر آئے آئے دو قیدی بخشی خانے میں لڑ پڑے۔ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی محمد شہزاد اور

اور مدنی اسلم پیشی پر آئے ہوئے تھے۔ قیدی محمد شہزاد نے بخشی خانہ میں دوسرے قیدی اسلم کو باتھ روم کی پتھریاں توڑ کر ماریں ،

پتھریاں لگنے سے قیدی اسلم کی سر میں شدید چوٹیں آئیں ، دونوں قیدیوں کو پولیس ملازمین نے چھڑا لیا ۔ زخمی قیدی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا

جبکہ تشدد کرنے والے قیدی کو تھانہ چہلیک منتقل کردیا گیا ،

چند روز قبل مدنی اسلم کی جانب سے شہزاد کے بھائی کو مارنے کی رنجش پر لڑائی ہوئی ۔

محمد شہزاد تھانہ الپہ اور مدنی اسلم تھانہ کپ میں درج مقدمات میں ڈسٹرکٹ جیل قید ہیں۔

About The Author