دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحید کھرل

ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں 176 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل 1321ملزمان گرفتار کیے،

جن سے 7012350 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف وارداتوں میں ملو ث07 گینگز کو ٹریس کر کے 23 ملزمان کو گرفتارکیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4358500 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے107ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے بندوق19، ریوالور/پسٹل 78، را ئفل09، اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے140 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 29.866 کلو گرام چرس، 5179 لیٹر شراب،344 لیٹر لہن، 27چالوں بھٹیاں، 500 گرام ہیرو ئن،420گرام افیون اور10کلوگرام بھنگ قبضہ پولیس میں لی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60ملزمان گرفتار کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکرکی خلاف ورزی کرنے پر 33، وال چاکنگ

کے 33، عارضی رہا ئش کے 32 اور حساس تنصیبات کے02 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے

مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع پولیس نے A کیٹیگری کے25، B کیٹیگری کے 151مجرمان اشتہاری سمیت40 عدالتی مفروران گرفتارکئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے

اور انسداد ڈینگی کے لیے تمام محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی

کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ صحت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجدنے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور سدباب کے لیے ہر فرد قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے

اور ماحول گردو نواح اور اپنے گھر کی صفائی کو یقینی بناتے ہوئے انسداد ڈینگی کے لیے اپنا فرض نبھائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی کے لیے 626 ان ڈور جبکہ 118آوٹ ڈور ٹیمیں ضلع بھر میں 1978ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے لیے

مصروف عمل ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نےضلع میں مختلف محکموں کے 247اینڈرائیڈ یوزرز کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

About The Author