نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے یکمشت فیس کا مطالبہ والدین پر بوجھ

پراٸیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے پچھلے چھ ماہ کی فیس طلبی غریب والدین کے سر پر کسی ایٹم بم سے کم نہیں

ملتان

صوباٸ وزیر تعلیم مراد راس نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاہم کچھ پراٸیویٹ ادارے پچھلے چھ ماہ کی فیس بھی والدین سے طلب کر رہے ہیں جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔ کووڈ کے دن سفید پوش طبقہ کے لیے کافی کٹھن دن تھے

اور اب جب تمام تعلیمی ادارے کھلنے جا رہے ہیں تو یہ پراٸیویٹ اداروں کی طرف سے پچھلے چھ ماہ کی فیس طلبی غریب والدین کے سر پر کسی ایٹم بم سے کم نہیں۔

ایک عام سے پراٸیویٹ اسکول کی فیس فی طالب علم تین ہزار ہے اور اگر چھ ماہ کا حساب لگایا جاۓ تو فی طالب علم 18000 فیس بنتی ہے اور اگر کسی غریب خاندان

میں پانچ بچے ہیں تو غریب والدین کو چھ ماہ کا 90000 ادا کرنا ہو گا جو کہ ایک متوسط گھرانے کی ماہانہ آمدن سے کہیں زیادہ ہے

تاہم ملتان اور خاص کر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں موجود پراٸیویٹ اسکولز کی جانب سے یہ پچھلے چھ ماہ کی فیس کا مطالبہ غیر قانونی ہے تاہم تمام والدین کی موجودہ حکومت

اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزارش ہے کہ وہ ان پراٸیویٹ اسکولوں کے خلاف ایکشن لیں تاکہ طلباء دوبارہ سے اپنی تعلیم بہتر انداز میں شروع کر سکیں۔

About The Author