دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر نوجوان نسل کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے

ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے. کورونا وائرس کی وجہ سے سپورٹس سرگرمیاں محدود کر دی گئی تھیں تاہم اب کھیل کے میدان دوبارہ اوپن کرنے ہوں گے. ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گراونڈ آباد کیے جائیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز فلڈ لائٹ سپورٹس سٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے کہی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ فلڈ لائٹ کرکٹ سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان کے کھلاڑیوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار

عثمان احمد خان بزدار کاتحفہ ہے انہوں نے کہاکہ سٹی پارک میں آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کو جلد فنکشنل کیاجائے گا.

پی ایم یو کو آسٹرو ٹرف کی تنصیب کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی ہے. سپورٹس آفس منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے مانیٹرنگ جاری رکھے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ٹیموں کی تربیت کاسلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

مہم 21ستمبر سے شروع ہو گی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی تربیت کے عمل کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے ضلعی ادارہ ترقی صحت میں جاری پولیو ٹیموں کی ٹریننگ ورکشاپ کو مانیٹر کیا

اس موقع پر ڈاکٹر کامران اصغر اور دیگر موجود تھے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے بھی پولیو ٹیموں کی تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے بھی تحصیل سطح کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی.
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے تحصیل انسداد ڈینگی کمیٹیی کے اجلاس کی صدارت کی. انہوں نے بتایا کہ گھر، گھر سروے کیلئے تحصیل کی پندرہ یونین کونسلوں میں 35ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اب تک 1620آوٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیاگیا. ٹیموں نے 112ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی اور کور کیا.

انہوں نے بتایاکہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تحصیل بھر میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں صنعتی کارکنوں کے مسائل کے حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ سیکرٹری لیبر او ر ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر لیبر آفیسر محمد صادق نے شاہین پری کاسٹ ٹف ٹائلز کوئٹہ روڈ ڈیرہ غازیخان کاد ورہ کیا.

کارکنوں سے تنخواہوں،اوور ٹائم اوردیگر مراعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. ادارہ کے کارکنوں نے قانون کے مطابق تنخواہوں کی وصولی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی. ادارہ میں چائلڈ لیبر نہیں ہے. لیبر آفیسر نے ادارہ میں ریکارڈ،

ہیلتھ اور سیفٹی اقدامات کو بھی چیک کیا. ادارہ کے مالک چودھری رشید حسین اوردیگر موجود تھے. ادارہ کے مالک نے بتایاکہ قانون کے مطابق کارکنوں کو واجبات ادا کیے جا رہے ہیں.

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی آگاہی مہم جاری ہے باقاعدگی سے ماہرین کو بلا کر ڈینگی لاروا کیلئے چیکنگ کرائی جاتی ہے.

ا دارہ کی حدود میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کرایاگیا ہے. لیبر آفیسر نے کنٹین کا بھی دورہ کیا. انہوں نے کارکنوں کیلئے تیار کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری ساوتھ پنجاب بشری سعید،

جائنٹ سیکرٹری ادیبہ آرا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری امن وانصاف کونسل مسز رضیہ، نائب صدر نسیم انور اوردیگر نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے ملک کا دفاع یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیا جائے گا.

خواتین مقررین نے کہاکہ یوم دفاع کے ساتھ وطن عزیز کیلئے

کسی بھی شعبہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیو ں کوفراموش نہیں کیا جائے گا

اس موقع پر پاک فوج اوردیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا بھی انعقاد کیاگیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کوٹ چھٹہ میں کنوریشن فیس کی عدم ادائیگی پر 40 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔انہوں نے کہا کہ

میونسپل کمیٹی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری

رکھا جائیگا۔اس موقع پر ایم او مختیار احمد جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

تونسہ شریف

یونین کونسل نتکانی کے علاقے بیٹ نتکانی میں دریائے سندھ کا کٹاؤ جاری ہے ،

جس سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئیں مختلف فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

علاقے میں موجود انسانی آبادیاں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

اہل علاقہ نے حکومت سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اہل علاقہ کا کہناہے کہ دریائے سندھ کے کٹاؤاور انکی زرعی زمینیں زیر آب آنے کی

وجہ سے انکے لئے گزر بسر مشکل ہوگئی ہے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ چھٹہ

صغیر احمدانی

تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ چوٹی زیرین سے تعلق رکھنے والے 6 ستمبر 1965 کی جنگ اور 1971 کی جنگ کے ہیرو جناب غازی خان کلیری جو پنجاب پولیس کی

طرف سے اپنے ملک پاکستان کی خاطر لڑے اور تین تک سال بھارت کی قید بھی کاٹی دوران قید وطن عزیز پاکستان کی خاطر انہیں طرح طرح کی تکالیف اور

بڑے دردناک عذاب بھی سہنا۔
آج یوم دفاع کے موقع پر غازی خان کلیری کو ملنے کے لیئے مشیر وزیرصحت اور تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد حنیف پتافی سمیت مختلف شخصیات ان کی

رہائش گاہ چوٹی زیرین میں ملنے آئے جنہوں نے غازی خان کلیری کے قومی جزبہ کی قدر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔


::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

جوہر امین

پولیس نے 7 کروڑ68 لاکھ روپے ریکور کر لئے۔ تین ملزمان گرفتار

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیک پوسٹ پل غازیگھاٹ نے

کاروائی کر کے ہنڈی کی رقم 7 کروڑ 68 لاکھ روپے تقریبا کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ انچارج چیک پوسٹ پل غازی گھاٹ ذیشان احمد SI اور ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے دو عدد مشکوک کاروں جو اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان آ رہی تھی

جسے روک کر کاروں میں موجود اشخاص کی تلاشی لینے پر بیگ میں چھپاٸ ہوٸ نقد رقم تقریباً 7 کروڑ 68 لاکھ روپے برآمد کر لی

اور ملزمان یہ ہنڈی کی رقم اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہے تھے دوران چیکنگ مذکورہ شخص جس کا نام وپتہ محمد شفیق سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان،

امداد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جاوید سکنہ لاڈن تحصیل ڈیرہ غازیخان ہے کو گرفتار کر کے ملزمان سے 7 کروڑ 68 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے ایف آٸ کے

حوالے کر کے پولیس نے مزید اپنی قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اتنی زیادہ رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس کی بہت بڑی کاروائ ہے اور یہ بھی چیک کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ رقم دہشت گردی میں تو استعمال نہیں ہونی تھی۔

ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی وہیکل کی چیکنگ جاری ہے

جراٸم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے لۓ گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی سمگلنگ کو ناکام بناٸیں گے

اور جو نقد رقم سمگلنگ کر رہے ہیں اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارواٸ عمل میں لاٸ جا رہی ہے

اور میں تمام ٹیم کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو سرٹیفکیٹ کے لئے سفارش کرتا ہوں۔

ترجمان پولیس۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

جوہر امین

ڈیرہ غازی خان میں 6ستمبر ،یوم دفاع کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی قیادت می

"پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پینا

فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

قوم کا ہر فرد ملک کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ملک دشمن عناصر کو۔سمجھ لینا چاہیے کہ

ان کا مقابلہ صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم سے ہے۔ریلی کے شرکاء نے فلک شگاف نعروں سے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

جوہر امین

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت کی روشنی میں یوم دفاع کے موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران اور ملازمین نے ڈیرہ غازی خان

ریسکیو کے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی،چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔شہداء کی فیملی سے ملاقات کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر حسین میاں کی زیر صدارت سنٹرل سٹیشن پر یومِ دفاع پاکستان

کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سربلندی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔جنگ ستمبر کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔

اس موقع پر خاص طور پر ڈیرہ غازی خان کے ریسکیو 1122کے شہدا کی فیملیز کو مدعو کیا گیا اور ان کو تحائف دیےگئے ۔

ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے ۔شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔تمام شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ۔

تقریب کے بعد ڈیرہ غازی خان ریسکیو کے شہداء کی قبروں پر ڈاکٹر حسین میاں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور ریسکیورز کے دستے نے سلامی دی ۔

اور قبرستان میں پودے بھی لگائے ۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر خان بھٹہ بھی ہمراہ تھے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

صغیر احمدانی:

کوٹ چھٹہ

تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقہ جھوک اترا میں قتل ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔۔

واقعہ کھلی دہشتگردی قرار.۔۔

نامزداور 3 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج.۔۔

علاقہ کی فضاء سوگوار.ڈی پی او ڈیرہ نے موقعہ ملاحظہ کرتے ہوئے عوامی شکایت پر ایس ایچ او کی فوری تبدیل کردیا

جبکہ ملزمان فوری گرفتارکرنے کاسختی سے حکم.3نامزدملزم گرفتارنئے ایس ایچ او نے

راتوں رات چارج سنبھالتے ہی چھاپےشروع کردیے جلد مزید ملزمان گرفتارہونگے ایس ایچ اوکرم الہٰی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز جھوک موڑ پر رانا برادری کے دیرینہ دشمنی پرہونے والے تصادم کے نتیجہ میں رانااللہ وسایااتراوغیرہ کی جانب سے کی جانےوالی

یکطرفہ فائرنگ سے کڑیل نوجوان رانامحمدناصرولدراناحاجی عبداللہ اترا قتل ہوگیارتھا جبکہ 7مزیدزخمی ہوگئے تھے واقعہ کے

بعدڈی پی ڈیرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئےہسپتال میں جاکرزخمیوں کی عیادت کی جبکہ جھوک اترامیں رات گئے آکر موقعہ ملاحظہ کرتے ہوئے پولیس کے روایتی لیت ولعل کے

رویہ کی شکایت پرفوری طور ایس ایچ او راناشبیراحمدکوتبدیل کرتے ہوئے معروف کرائم فائٹرکرم الہٰی ڈراجہ کو دوبارہ ایس ایچ اوتعینات کرتے ہوئے فوری چارج سنمبھالنے

اورملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا جس نے چارج سنمبھالتے ہی واقعہ کامقدمہ

نمبر189/20بجرم302/324/148/149 مضروب راناساجداترا کی مدعیت میں

ملزمان رانااللہ وسایا.رانااکبر.رانارمضان.راناعمران.ارشدعرف کالو.راناعامر.رانامدنی.سجاداترا.ساجدعرف کالی.نوید3کس نامعلوم مسلح بااسلحہ اتشیں پردرج کرتے ہوئے چھاپے مارنے شروع کردیے

اور مختلف مقامات پرچھاپوں کے نتجہ میں مقدمہ کے نامزدملزمان راناساجدعر ف کالی.رانامدنی.رانانوید کوگرفتار کرلیااور

دیگرملزمان کوجلدگرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی.ڈی پی او ڈیرہ اخترفاروق نے موقعہ پر میڈیاست گفتگومیں واقعہ کوافسناک قراردیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کاماتحتان کوحکم دیا ہے

ناجائز اسلحہ کے استعمال پر بھی سختی سے نمٹنے کی یقین دہائی کرائی.ادھر مقتول رانامحمدناصرکی نمازجنازہ گزشتہ روزمرکزی جنازہ گاہ میں اداکرکےتدفین کردی گئی

جنازہ میں پی ٹی آئی رہنماسابق ایم این اے سردار سیف الدین کھوسہ سمیت ہزاروں سیاسی سماجی علاقائی شخصیات نے شرکت کی واقعہ پر شہرکی فضاءسوگوارہوگئی اور

مقتول کے گھرمیں کہرام مچ گیاہرآنکھ اشکبار تھی شرکاء نے واقعہ کوکھلی دہشتگردی قراردیتے ہوئے پولیس حکام سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا

جبکہ راناساجدعبداللہ.راناماجد.راناواجد.راناارسلان.راناسبحان.سلطان بشیر.خرم اقبال.راناحامد زخمی تاحال ڈی جی خان کے ٹراماسنٹرمیں زیرعلاج ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

۔۔اطلاع نماز جنازہ ۔۔
اے سی آفس جامپور کے ڈرائیور محمد جمال ڈینہ کے والد ماجد ملک نور محمد ڈینہ

اس جہان فانی سے رخصت ھو گئے ہیں

ان کی نماز جنازہ کل بروز سوموار 10 بجے دن اسٹیڈیم جامپور میں ادا کی جائے گی جملہ دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔۔رابطہ نمبر برائے

تعزیت ۔۔ 03338836556

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ چھٹہ

صغیر احمدانی .

معموری میں رحمت کھوسہ فارم کے قریب چاول کی فصل میں کھاد اسپرے دیتے وقت چار افراد کو زرعی ادویات سے اثر سے بے ہوش۔

جس کی اطلاع ریسکیو1122 عملہ کو دی ریسکیو1122عملہ سٹاف ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن قسورعباس کھوسہ اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن

عبداللطیف لشاری نے فوری پہنچ کر چاروں افراد کوفوری فاسٹ ایڈ دی جس پر

مریضوں کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ریسکیوعملہ کے بروقت پہنچنے اور فوری رسپانس دینے پرشکریہ ادا کیا.

About The Author